Indira Gandhi 1917 To 1984 - Article No. 1398
اندرا گاندھی(1917ء تا1984ء) - تحریر نمبر 1398
بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندراگاندھی کے عزم وارادے کی پختگی کوبہت سراہا اور طاقت کے غلط استعمال پر اُسے بہت برا بھلابھی کہا جاتاہے۔
پیر 1 فروری 2016
اندرا گاندھی آزاد ہندوستان کے مقتدرگھرانے میں پیداہوئی۔
(جاری ہے)
اُس کاباپ جواہرالال نہرو اور دادا موتی لال نہرو ہندوستان کی جدوجہدآزادی میں بڑے نمایاں کرداررکھتے تھے ۔ اندراکی بہت چھوٹے ہوتے کی یادوں میں سے ایک ”بدیشی کپڑے اور درآمدی اشیا کوگھرکے صحن میں رکھ کر آگ لگا“ تھی۔
اُس کا سارا گھرانہ اس کارروائی میں شریک ہوا۔ یہ سب کچھ یورپی منصوعات کے بائیکاٹ کی مہم کاحصہ تھا۔ اندرا نے اپنی من پسند۔ یورپ سے آئی ہوئی گڑیا شعلوں کی نذرکی۔ شاید یہ تجربہ ایک ایسی بچی کے لیے بہت موزوں تھا جس کی ہیروجوآن آف آرک تھی۔ بارہ سال کی عمر میں اُس نے ایک ہزار بچوں کوجمع کرکے ” بندربریگیڈ“ تشکیل دی۔ اندرا کے باپ اور ماں دونوں نے کافی عرصہ جیلوں میں گزارا جس کی وجہ سے اُس کابچپن تنہائی پسندانہ اور غیر محفوظ ہو گیا۔ وہ پونامیں سکول داخل ہوئی اور بعدازاں ہندوستانی شاعر اور فلسفی رابندرناتھ ٹیگور کے پاس پڑھا۔ اپنی ماں کے تپ دق میں مبتلا ہوجانے کے بعد اندرا نے تعلیم کاسلسلہ منقطع کیااور والدین کے ہمراہ سوئٹزر لینڈچلی گئی (جہاں ماں کاعلاج ہونا تھا)۔1938ء میں اندرا اجدید تاریخ پڑھنے کی غرض سے آکسفورڈیونیورسٹی کے Somervilleکالج میں داخل ہوئی۔ بدترین جرمن بم باری کے دوران وہ لندن میں ایمبولینس چلاتی اور زخمیوں کی مدد کرتی رہی مزے کی بات ہے کہ اُس دورمیں اندرا کاباپ ہندوستان کی برطانوی جیل میں قید تھا۔ انگلینڈ میں ہی رہنے کے دوران اندراکی منگنی ایک خاندانی دوست اور لندن سکول آف اکنامکس کے طالب علم فیروز گاندھی سے ہوگئی۔ جب وہ دونوں شادی کرنے کے لیے 1942ء میں وطن واپس آئے توہر طرف تحریک آزادی کے سلسلے میں ہونے والی خونیں لڑائیاں دیکھیں۔ انڈین نیشنل کانگریس نے ” ہندوستان چھوڑدو“ تحریک شروع کی تھی جس کے تحت انگریزوں سے فوری طور پرہندوستان سے چلے جانے کا مطالبہ کیاگیااوراُن کے انکار کی صورت میں غیر متشددسول نافرمانی کی دھمکی دی گئی۔ انگریز حکم رانوں نے مذاکرات کے بجائے مظاہرین پرتشدد کیااور نیشنل کانگریس کے زیادہ تررہنماؤں کوجیل میں ڈال دیا۔ اُن میں اندرا بھی شامل تھی۔ وہ 9ماہ تک جیل میں رہی۔
1947ء میں ہندوستان کی آزادی اور تقسیم کے بعد اندرا کاباپ جواہرلال نہرو بھارت کاپہلا وزیراعظم اور وزیربرائے امورخارجہ بنا۔ اندرا اُس کے نہایت بھروسہ مند مشیروں میں شامل ہوئی اور دنیا بھر میں سفارتی مشنز پرساتھ گئی۔ 1955ء میں اُس نے کانگریس ورکنگ کمیٹی میں ایک اہم عہدہ حاصل کرلیا۔ چار برس بعد وہ انڈین نیشنل کانگریس کی صدر منتخب ہوئی۔ قبل ازیں اُس کاباپ اور دادا بھی اس عہدے پر فائزرہ چکے تھے۔ 1964ء میں جب نہرو کی وفات ہوگئی تواندرا کواپنی عمر اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے اُس کی جگہ سنبھالنے کے لائق نہ سمجھا گیا۔اُس کاعورت ہونا بھی ایک رکاوٹ تھا۔ اندرا نے وزیراعظم لال بہادر شاستری کی بینہ میں ایک وزیر کاعہدہ قبول کرلیا۔ 1966ء میں شاستری کی اچانک وفات پر کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم کے لیے اندرا کانام پیش کیا کیونکہ اُن کاخیلا تھاکہ اُسے بڑی آسانی سے اپنی مرضی کے مطابق چلاسکیں گے۔
تاہم اندرا ایک زبردست اور قوت فیصلہ کی حامل وزیراعظم ثابت ہوئی جوامریکہ اور سوویت یونین (جو دونوں ہی بھارت کواپنے زیراثرلانا چاہتے تھے) کے درمیان توازن قائم رکھ سکتی تھی۔ پاکستان کے ساتھ 1971ء کی جنگ میں اندرا نے کامیابی حاصل کی۔ اُس کے جانشین اور بیٹے سنجے کی کرپشن اور قوت پرمبنی حکمت عملی نے عوامی رائے کواندرا حکومت کے خلاف کردیا۔ 1975ء میں اندرا کے خلاف الیکشن فراڈ کامقدمہ چلاا ور استعفے کامطالبہ بھی کیاجانے لگا۔ جواب میں اُس نے ایمرجنسی کی صورت میں حال نافذکردی، مخالفین کوجیلوں میں ڈالا اور پریس کوسنسر کیا۔ 1977ء میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اُسے ایمرجنسی کی صورت حال میں نرمی لاناپڑی۔ تاہم، بعد کے عام انتخابات میں اُسے شکست ہوئی نئی اتحادی حکومت کے پاس اندرا کی مخالفت کے سوا اور کوئی لائحہ عمل نہیں تھا۔ 1980ء میں وہ تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوگئی۔
1980ء میں ایک فضائی حادثے میں سنجے کی موت نے اُس کے چھوٹے پائلٹ بھائی راجیو گاندھی کو سیاست میں اپنی ماں کاجانشین بنے پر مجبور کردیا۔ 1984ء میں اندرا نے امرتسرکے گولڈن ٹیمپل پر قابض سکھ انتہا پسندوں کے خلاف ” آپریشن بلیوسٹار“ کیاجس کے نتیجہ میں سکھ اقلیت کے جذبات مجروح ہوئے اور انہوں نے بغاوت کردی۔ 1984ء میں اندرا کے سکھ باڈی گارڈس نے اُسے گولیاں مار کرہلاک کرڈالا۔
اندرا گاندھی نے اپنے ملک کوغربت اور مذہبی انتہا پسندی سے نجات دلانے کی سرتوڑ کوشش کی مگر ناکام رہی۔ اُس کاشورش سے بھرپور اور تضادات سے لبریزکیرئیر معاشی انصاف اور ثقافتی توازن کے لیے جدوجہد میں مصروف ایک نسبتاََ کم عمرملک میں جمہوری قیادت کے چیلنجوں کاعکاس ہے۔
Browse More Special Articles for Women
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
رمضان شاپنگ مہنگائی کا علاج سادگی
Ramadan Shopping Mehngai Ka Ilaj Saadgi
چھوٹے بچے روزہ رکھیں تو والدین کیا کریں
Chote Bache Roza Rakhain To Waldain Kya Karen
رمضان اور خواتین کے معمولاتِ زندگی
Ramzan Aur Khawateen Ke Mamolat E Zindagi
رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری ہے بہت ضروری
Ramzan Se Pehle Ramzan Ki Tayari Hai Bahut Zaroori
ذہین بچے کی پیدائش کے لئے حمل کے دوران مخصوص غذائیں
Zaheen Bache Ki Paidaish Ke Liye Hamal Ke Douran Makhsoos Ghizain
جیولری کی ورائٹی سے جگمگاتی دنیا
Jewellery Ki Variety Se Jagmagati Duniya
زیورات بتائیں شخصیت کے راز
Zewrat Bataain Shakhsiyat Ke Raaz
ورسٹائل ٹرے ․․․ ہر گھر کی ضرورت
Versatile Tray - Har Ghar Ki Zaroorat
موسم کی تبدیلی پر الماری کی ترتیبِ نو
Mausam Ki Tabdeeli Par Almari Ki Tarteeb E Nau
دیدہ زیب ست رنگی چوڑیاں
Deeda Zaib Sat Rangi Choriyon
اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan