Khatoon Hona Kiya Aik Jurm Hai - Article No. 1170

Khatoon Hona Kiya Aik Jurm Hai

خاتون ہونا کیا ایک جرم ہے؟ - تحریر نمبر 1170

میں ایک لڑکی ہوں۔ کیا میرا تعلیم حاصل کرنا ضروری نہیں ہے؟ میرا اپنا گھر اور رشتہ کو نسا ہے ؟ میں کس پر بھروسہ اور اعتماد کروں ؟ اس دنیا میں کون ہے میرا ؟ ان سب سوالوں کا جواب کسی کے پاس موجود نہیں

اتوار 3 مئی 2015

ماہین عابد
میں ایک لڑکی ہوں۔ کیا میرا تعلیم حاصل کرنا ضروری نہیں ہے؟ میرا اپنا گھر اور رشتہ کو نسا ہے ؟ میں کس پر بھروسہ اور اعتماد کروں ؟ اس دنیا میں کون ہے میرا ؟ ان سب سوالوں کا جواب کسی کے پاس موجود نہیں۔اسلام سے قبل میں جب پیدا ہوتی تھی تو مجھے زندہ درگور کر دیا جاتا تھا۔ میرا پیدا ہو جانا خاندان والے اپنی بدنامی سمجھتے تھے۔
اسلام نے مجھے زندگی دی۔ مجھے عزت دی۔ مقام دیا لیکن آج کے دور میں مجھے پھر سے انہیں پستیوں میں دھکیلا جا رہا ہے جہاں سے اسلام نے مجھے نکالا تھا۔ آج اگر کسی کے گھر میں پیدا ہو جاتی ہوں تو مجھے قتل تو نہیں کیا جاتا۔ لیکن جو میرے ساتھ ہوتا ہے وہ کسی قتل سے کم بھی نہیں۔ لوگ سب سے پہلے اولاد لڑکا مانگتے ہیں۔ لڑکی پیدا ہو جانے پر ماں کو سزا دی جاتی ہے اس میں ماں کی کیا غلطی اگر میں پیدا ہو گئی تو لڑکی تو خدا کی نعمت ہوتی ہے اس بات کو کوئی کیوں نہیں سمجھتا۔

(جاری ہے)

بس اس بات کی سزا ماں اور اس کی پہلی اولاد بیٹی کو ساری عمر بھگتنا پڑتی ہے۔ اور اسی وجہ سے مجھے ضروریات زندگی سے محروم رکھا جاتا ہے اور ماں بھی اپنی بیٹی کا ساتھ نہیں دے پاتی۔ کیونکہ وہ بھی ایک عورت ہے۔ سب سے پہلے مجھے تعلیم سے محروم رکھا جاتا ہے۔اگر کچھ گھرانے مجھے تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دے بھی دیں تو مجھ پر سب سے پہلے پردے کی سختی عائد کر دی جاتی ہے۔
مانا کے اسلام میں میرے لئے پردہ لازم ہے۔ اگر پردہ عورت کا زیور ہے تو مرد کا زیور بھی پردہ ہی ہے۔ان سب احساسات سے میرے دل میں ایک سوال پیدا ہو جاتا ہے کہ آخر خدا نے مجھے اس دنیا میں بھیجا کیوں ہے۔ جب میری زندگی کا کوئی مقصد ہی نہیں۔ میں اپنی مرضی سے کجھ حا صل نہیں کرسکتی۔میری خوشی کیاہے میں کیا بننا چاہتی ہوں کس طرح کی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔
کیا میری زندگی کا بس ایک یہی مقصد ہے کہ اس دنیا میں آوں تو پہلے والدین کے گھر میں ان کی عزت و ناموس کی حفاظت کرتے ہوئے اس دنیا سے بیگانی رہوں۔ اور پھر شوہرکے گھر میں بھی چپ چاپ رہوں ۔ اور اس کی عزت وناموس کی حفاظت کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو جاوں۔ کیا میری زندگی کا مقصد اتنا ہی ہے ؟ اگرعام لوگ چاہے تو مجھے بھی اس دنیا میں میرا حق مل سکتا ہے۔ میں بھی اپنی اس چھوٹی سی زندگی میں اپنے مقاصد کو پہچان سکتی ہوں۔تو میرا بھی دل ہے میرے بھی کجھ خواب ہیں مجھ پر بھی ایک بار اعتماد کر کے دیکھیں۔آپ جان جائیں گے کہ ہم لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ اعتماد کے قابل اور کامیاب ہوتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Khatoon Hona Kiya Aik Jurm Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.