Khawateen K Taleemi Huqooq - Article No. 1547
خواتین کے تعلیمی حقوق اور معاشرتی ترقی - تحریر نمبر 1547
اہل دانش نے ایک مر د کی تعلیم کو ایک فر د کی تعلیم جبکہ ایک عورت کی تعلیم کہ پورے خاندان کی تعلیم قرار دیا ہے۔ جو اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ عورتوں کی تعلیم نہ صرف خاندان کی فلاح و بہبود بلکہ اگلی سطح پر پورے معاشرے کی ترقی اور فلاح و بہبود کی ضامن ہے۔ تمام الہامی مذاہب اور ترقی پسند معاشروں نے عورتوں کی تعلیم و تربیت کے حق اور ضرورت و اہمیت کو معاشرتی ترقی کا لازمی جزو قرار دیا ہے
جمعرات 29 دسمبر 2016
(جاری ہے)
تعلیم کا حق ہر فرد کو بلا تخصیص رنگ و نسل و جنس و شہریت حاصل ہے مگر افسوسناک طور پر پوری ترقی پذیر دنیا میں مردوں کے مقابلہ میں عورتوں کی شرح خواندگی کا اعشاریہ بہت نیچے ہے۔
ایسے تمام معاشرے جہاں دیگر حقوق میں لڑکوں کو لڑکیوں پر فوقیت دی جاتی ہے وہاں لڑکیوں کو تعلیم کے حق میں بھی شدید صنفی تفریق کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور نتیجتہََ وہاں معاشرتی ترقی کی رفتار مایوس کن ہے۔حقوق اطفال کنونشن( CRC) 1989 کے حلیف تمام ممالک اس بات کے پابند ہیں کہ اپنے ممالک میں ہر قسم کی صنفی تفریق اور تشدد کے خاتمہ کے لیے قانون سازی کریں اور صنفی ترقی کی پالیسیوں اور قوانین کے عملی نفاذ کو ہر ممکن حد تک یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ فروری 1996 میں ہونے والے ایک اور بین الاقوامی معاہدے CEDAW کے مطابق تمام حلیف ممالک لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کی حفاظت اور ترویج و ترقی کے ذمہ دار ہیں۔ پاکستان بھی ان معاہدوں کا حصہ ہے۔تعلیم ہی وہ بنیادی اور موثر ترین ہتھیار ہے جس کی مدد سے نہ صرف ہمہ قسم صنفی تفریق ، صنفی تشد د اور عدم مساوات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے بلکہ مستقبل میں ان مسائل سے مستقل چھٹکارا بھی پایا جا سکتا ہے۔ورلڈ بنک کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلی کچھ دہائیوں میں لڑکیوں کے تعلیم کے حق میں سامنے آنے والی صنفی تفریق کی سب سے بڑی وجہ غربت ہے اگرچہ دیگر عوامل مثلََا رسوم و رواج، مذہب وغیرہ کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستانی معاشرہ ایک پدر سری معاشرہ ہے جہاں لڑکوں کو لڑکیوں پر فوقیت ی جاتی ہے اور اسی وجہ سے پاکستان میں بھی لڑکیوں کی تعلیم صنفی عدم مساوات کا شکار ہے۔ خاص طور پر دیہاتی علاقوں میں صورتحال خاصی تشویشناک ہے۔ سکولز میں داخلوں کی تعداد، روزانہ حاضری کی شرح، سالانہ امتحان میں شمولیت کی فیصد اور ڈراپ آؤٹ کی شرح، عورتوں اور مردوں میں شرح خواندگی کا تقابلی جائزہ اس صنفی تفریق کا واضح اشارہ ہے جبکہ دوسری طرف ملکی آبادی میں خواتین کی شرح مردوں سے زیاہ ہے۔صنفی امتیاز اور صنفی عدم مساوات کے خاتمہ کے لیے معاشی طور پر خواتین کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے اور ایسا ہونا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک لڑکیاں تعلیم یافتہ اور ہنر مند نہ ہوں۔2008 کی ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 47 ملین باروزگار افراد میں خواتین صرف 09ملین ہیں اور ان میں بھی 70% زراعت کے شعبہ (مزدوری) سے وابستہ ہیں یعنی پڑھی لکھی ہنرمند ،تربیت یافتہ خواتین ورکرز انتہائی کم ہیں۔ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی شرح کو متاثر کرنے والے عوامل میں سماجی اور معاشی عوامل دونوں ہی کارفرما نظر آتے ہیں۔خاندانی رسوم و رواج، عورتوں کے تحفظ کے بارے میں مخصوص اندازِ فکر، کم عمری کی شادیاں، معاشی کمزور حالات، پڑھی لکھی خواتین کی بیروزگاری، لڑکیوں کے لیے سکول کا دور ہونا یا الگ سکول نہ ہونا، بیٹیوں کو بیٹوں کے برابر نہ سمجھنا اور بیٹی کو پرائی امانت سمجھتے ہوئے اس کے تعلیمی اخراجات کو بے فائدہ سمجھنا جیسی وجوہات عام نظر آتی ہیں۔حکومت لڑکیوں کی تعلیم کی شرح میں بہتری کے لیے کافی کوششیں کر رہی ہے مثلََا پرائمری سکولز میں بلا تخصیص خواتین اساتذہ کی بھرتی تاکہ الگ سکول نہ ہونے کی وجہ سے لڑکیاں تعلیم سے محروم نہ رہیں۔Browse More Special Articles for Women
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
رمضان شاپنگ مہنگائی کا علاج سادگی
Ramadan Shopping Mehngai Ka Ilaj Saadgi
چھوٹے بچے روزہ رکھیں تو والدین کیا کریں
Chote Bache Roza Rakhain To Waldain Kya Karen
رمضان اور خواتین کے معمولاتِ زندگی
Ramzan Aur Khawateen Ke Mamolat E Zindagi
رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری ہے بہت ضروری
Ramzan Se Pehle Ramzan Ki Tayari Hai Bahut Zaroori
ذہین بچے کی پیدائش کے لئے حمل کے دوران مخصوص غذائیں
Zaheen Bache Ki Paidaish Ke Liye Hamal Ke Douran Makhsoos Ghizain
جیولری کی ورائٹی سے جگمگاتی دنیا
Jewellery Ki Variety Se Jagmagati Duniya
زیورات بتائیں شخصیت کے راز
Zewrat Bataain Shakhsiyat Ke Raaz
ورسٹائل ٹرے ․․․ ہر گھر کی ضرورت
Versatile Tray - Har Ghar Ki Zaroorat
موسم کی تبدیلی پر الماری کی ترتیبِ نو
Mausam Ki Tabdeeli Par Almari Ki Tarteeb E Nau
دیدہ زیب ست رنگی چوڑیاں
Deeda Zaib Sat Rangi Choriyon
اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan