Khawateen Kaisa Jeewan Sathi Chahti Hain - Article No. 1198

Khawateen Kaisa Jeewan Sathi Chahti Hain

خواتین کیسا جیون ساتھی چاہتی ہیں؟ - تحریر نمبر 1198

وہ ایک ایسا ساتھی پسند کرتے ہیں۔جو اپنی گفتگو سے انھیں خوش وخرم رکھ سکے۔

منگل 12 مئی 2015

ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خواتین شریک حیات کے انتخاب میں زیادہ نخریلی واقع ہوئی ہیں اور وہ جیون ساتھی کے روپ میں ایسا مر دچاہتی ہیں جو انھیں اپنی باتوں سے ہنساسکے۔ریسرچر کا کہنا ہے کہ مزاح مرداور عورت دونوں کی کمزوری ہے لیکن جیون ساتھی کے انتخاب میں دونوں کے لیے اس کا مطلب مختلف ہے۔تحقیق میں 80مرداور خواتین سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک ایسا ساتھی پسند کرتے ہیں۔
جو اپنی گفتگو سے انھیں خوش وخرم رکھ سکے؟دوسرا سوال تھا کہ ان کے لیے حس مزاح رکھنے والا ساتھی کتنا ضروری ہے؟ میامی یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات سے وابستہ ریسرچر زلیا نا ہون اور ان کی ٹیم نے کہا کہ خواتین کے جوابات سے انکشاف ہوا کہ ان کی ترجیح ایسا مرد تھا جو انھیں اپنی باتوں سے مسکرانے پر مجبور کر سکتا ہو لیکن اس نتیجے کے برعکس مردوں کے جوابات تھے کہ انھیں جیون ساتھی کے طور پر ایسی خاتون پسند ہے جوان کے لطیفے اور چٹکلے سننے پر آمادہ ہوا ان پر ہنسنا بھی جانتی ہو۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خواتین صرف ایک ایسا ساتھی ہی نہیں چاہتیں جو انھیں اپنی دلچسپ گفتگو سے خوش رکھے بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ خودان کے مزاح کی بھی تعریف کی جائے۔پروفیسر لیانا ہون کے خیال میں خواتین لوگوں کو ہنسنے کے فن کو مردوں کی ذہانت کی علامت سمجھتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Khawateen Kaisa Jeewan Sathi Chahti Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.