Khobsorat Lagen Aap Bhi - Article No. 1798

Khobsorat Lagen Aap Bhi

خوبصورت لگیں آپ بھی... - تحریر نمبر 1798

مختلف ممالک کی خواتین بے مثال حسن کے لیے کیاکرتی ہیں ؟ سنا ہے جنت کی حوریں بلا کی حسین ہوں گی۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس دنیا کے ہی کئی ممالک ایسے ہیں جہاں حوروں جیسی خوبصورت خواتین رہائش پذیر ہیں

پیر 30 اپریل 2018

راحیلہ مغل

سنا ہے جنت کی حوریں بلا کی حسین ہوں گی۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس دنیا کے ہی کئی ممالک ایسے ہیں جہاں حوروں جیسی خوبصورت خواتین رہائش پذیر ہیں یہاں ہم ذکر کرتے ہیں مصر لبنان ، یورپ، ایشیاء اور وینزویلا میں رہنے والی خواتین کا۔
مصری خواتین
مصر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں آج بھی حسن یوسف کے جھلک دکھائی دیتی ہے۔

یہاں کی خواتین خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ حسین ترین ملکہ قلوپطرہ کا تعلق بھی مصر سے تھا۔ انکی خوبصورتی کے آج بھی چرچے ہیں، کہا جاتا ہے کہہ جاتا ہے کہ وہ دودھ عرق گلاب اور شہد سے نہاتی تھیں اور اپنے حسن میں اضافے کیلئے روغن بادام استعمال کیا کرتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج مصری خواتین اپنے حسن کی نگہداشت کیلئے زیتون اور بادام کے تیل دودھ اور شہد کا ماسک استعمال کرنا نہیں بھولتیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ دلنشین آنکھوں، تیکھا ،ناک، گلابی ہونٹ اور دلفریب مسکراہٹ کے ساتھ مصری خواتین شہزادیوں سے کم نہیں لگتیں۔ انکا خاص لباس اور زیوربھی انہیں خوبصورت بناتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق مصری خواتین کاسمیٹک کمپنیوں کی بجائے قدرتی اشیاء مثلا بکری کا دودھ، شہدر ایلوویرا اور مختلف تیل استعمال کرتے ہوئے حسین رہتی ہیں۔ خوبصورتی کے چکر میں وہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن پر دھیان نہیں دے پاتیں۔

لبنانی خواتین
اسی طرح لبنانی خواتین کوحسن کی مورت مانا جاتا ہے۔ کالے گھنے بال اور نیلی آنکھیں ان خواتین کے حسن کو بے مثال بنادیتی ہیں۔ کہتے ہیں کہ اگر کسی نے زمین پر چلتی پھرتی پریاں د یکھنی ہیں تو وہ لبنانی خواتین کو دیکھ لے۔ پتلی دبلی صاف و بہترین رومانوی شاعر نے کشمیر اور روس کی خواتین کا نام لیا۔ سنہری بالوں اور نیلی آنکھوں والی روسی خواتین کا قد لمبا ہوتا ہے اور انداز دوستانہ ہوتا ہے۔
انہیں دنیا بھر میں( Beauty Queen)کا خطاب دیا جاتا ہے۔ یہاں کی خواتین روزمرہ مصروفیات کے باوجود مساج کرنانہیں بھولتیں۔ جبکہ وہ مانتی ہیں کہ صحت کے بغیر حسن نہیں ہوتا چنانچہ وہ اپنی صحت کا بہت خیال کرتی ہیں۔
ترکش خواتین
ترکی خوبصورت مقامات کا حامل ملک ہے جہاں کے لوگ حسین ترین ہیں۔ یہاں کی خواتین کی بے داغ رنگت کو دیکھ کر گماں ہوتا ہے کہ کہیں ہاتھ لگانے سے میلی نہ ہو جائیں۔
رنگین آنکھیں سنہرے بال،سفید رنگ گلابی ہونٹ دراز قد کے ساتھ ساتھ باصلاحیت ترکش خواتین کسی ریاست کی شہزادیاں محسوس ہوتی ہیں۔ ان کے حسن کے بارے میں مشہور ہے کہ انکا حسن کبھی مانند نہیں پڑتا عمر کے ہر حصے میں یہ کشش اور باوقارنظر آتی ہیں۔
یورپین خواتین
یورپینخواتین بھی کسی اپسراء سے کم نہیں ہوتیں۔ اگر اٹلی کی بات کی جائے تو اٹیلین خواتین اپنے لائف سٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں۔
دنیا میں نیا فیشن اٹلی سے ہی آتا ہے۔ اٹلی کی خواتین فیشن ورلڈ میں اپنی پہچان رکھتی ہیں۔ا ٹیلین ویمن بچپن سے ہی اپنی خوبصورتی کو خاص اہمیت دیتی ہیں۔ وہ زندگی بھر اصولوں پرعمل کرنا نہیں بھولتیں۔ سب سے پہلے وہ غذا کو خوبصورتی کی اہم و جہ سمجھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ایسی غذائیں استعمال کرتی ہیں جن سے انکی جلد اور چہرے پر تروتازگی برقرار رہتی ہے۔
آپ اٹالین خواتین کو بھی سست نہیں دیکھیں گے وہ دن بھر چاق و چوبند رہتی ہیں دن بھر جاب کے بعد بھی وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے واک کرتے اورجم جاتی ہیں کا ہلی نہیں کرتیں۔
کشمیری اور بھارتی خواتین
بھارت کی پرکشش خواتین بھی دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتی ہیں۔ حیا کا پیکر کشمیری خواتین کی دلکش آنکھیں گورا رنگ اور مسکراہٹاآپکو کہیں نظر نہیں آ ئے گی۔
دوسری جانب بھارتی خواتین کی خوبصورتی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے بغیر دنیا کی پرکشش حسیناوں کی فہرست مکمل نہیں ہوتی۔ اس آرٹیکل کو لکھنے کا مقصد اپنی خواتین قارئین کودنیا کی خوبصورت خواتین کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ وہ طریقے بتانامقصودتھا جن پر عمل کر کے وہ خوبصورتی کے معیار پر پورآ سکتی ہیں۔ ان ہدایات پرعمل کر کے آپ بھی حسین ترین نظر آسکتی ہیں کیونکہ لبنان، مصر اور ترکی کی حسیناوٴں کی طرح پاکستانی حسیناوٴں کا بھی جواب نہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Khobsorat Lagen Aap Bhi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.