Maan Ka Doodh Peenay Walay Bachay - Article No. 1200

Maan Ka Doodh Peenay Walay Bachay

ماں کا دودھ پینے والے بچے زیادہ ذہین اور دولت مند ہوتے ہیں - تحریر نمبر 1200

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ ماں کا دودھ پینے والے بچے بالغ ہونے پر زیادہ ذہین اور دولت مندہوتے ہیں

جمعہ 15 مئی 2015

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ ماں کا دودھ پینے والے بچے بالغ ہونے پر زیادہ ذہین اور دولت مندہوتے ہیں ۔بازیل کی فیڈرل یونیورسٹی آف پیلو ٹاس (Federal university of Pelotas) سے وابستہ ریسرچرز کے مطابق جن بچوں کو بچپن میں زیادہ عرصے تک ماں کا دودھ ملا جوانی میں ان کا آئی کیو لیول (IQLevel) زیادہ تھا جبکہ مجموعی طور پر ان بچوں میں دوسرے بچوں کے مقابلے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے اور بہتر آمدنی حاصل کرنے کے امکا نا ت بھی زیادہ تھے۔

(جاری ہے)

مققین نے برازیل کے مختلف سماجی اور اقتصادی خاندانوں کے 1982میں پیدا ہونے والے3,500بچوں کا30 سال تک مطالعہ کیا جس میں میں 12ماہ دودھ پلانے کا موازنہ ایک ماہ سے کم مدت کے ساتھ کیا گیا۔مققین نے مطالعے میں شامل بچوں سے30سال عمر ہونے پر ذہانت کا ٹیسٹ لیا جس کا نتیجہ تمام سماجی اور اقتصادی گھرانوں میں کم پیش ایک ہی تھا۔ڈاکٹر برنارڈونے تجویز کیاکہ ماں کے دودھ میں پائے جانے والے فائدہ مند اثرات کا بنیادی میکانزم دودھ میں موجود بھاری فیٹی ایسڈ(Fatty Acids) کی مقدار میں چھپا ہوسکتا ہے جو بچوں کے دماغ کی نشوونمااور ترقی کے لیے بے حد ضروری ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Maan Ka Doodh Peenay Walay Bachay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.