Maheman Nawazi Ke Munfarid Andaaz - Article No. 1854

Maheman Nawazi Ke Munfarid Andaaz

مہمان نوازی کے منفرد انداز - تحریر نمبر 1854

اکثر مہمان اپنے میزبان کے سلیقے و سگھڑا پے کا اندازہ کرنے کے لیے اس کے کچن اور باتھ روم کا تنقیدی جائزہ لیتے ہیں اس لیے دعوتوں کے مواقع پر گھر کے ان حصوں کی صفائی پر خصوصی تو جہ دیں ۔

ہفتہ 18 اگست 2018

خاطر ومدارات کے روایتی طریقوں سے ذراہٹ کے اک منفردانداز میں مہمانوں کو خوش آمدید کہنا یقینا آپ کو اک ہر دلعزیز میز بان بنانے کا کا میاب نسخہ ثابت ہوگا ۔
اکثر مہمان اپنے میزبان کے سلیقے و سگھڑا پے کا اندازہ کرنے کے لیے اس کے کچن اور باتھ روم کا تنقیدی جائزہ لیتے ہیں اس لیے دعوتوں کے مواقع پر گھر کے ان حصوں کی صفائی پر خصوصی تو جہ دیں ۔


کیا آپ کا میاب ترین میزبان بننا چاہتی ہیں ؟ذیل میں ہم آپ کے لیے چند ٹپس دے رہے ہیں۔ جن کی بنیاد پر آپ ایک کامیاب پارٹی کا اہتمام کر سکتی ہیں ۔ذراسی توجہ سوچ بچار اور تخلیقی صلاحیت کی مدد سے آپ شہر بھر کی کامیاب ترین میز بان قرار دی جاسکتی ہیں اور لوگ آپ کے دعوت نامے کا شدت سے انتظار کریں گے ۔اپنے بوفے ٹیبل کا ایک مخصوص رنگ منتخب کرلیں ۔

(جاری ہے)

آپ کی کراکری ‘چائنا وےئر اور کٹلری سبز ‘پیلے اور آپ کے پسندید ہ رنگ کے شیڈ میں ہو سکتی ہے۔اگر آپ نے سبز کا انتخاب کیا ہے تو پھر کا ؤ نٹر پیس کے لئے تازہ پتوں کا ارینجمنٹ کر سکتی ہیں ۔پانی کی کسی پلیٹ کے درمیان میں چند تیرتے ہوئے پتے رکھ دیں جس کے درمیان میں ایک شمع روشن ہو ۔حتیٰ کہ دن کے وقت بھی یہ سجاوٹ بے حد شاندار لگے گی ۔مکان کے تمام گوشوں میں سبز ہ نمایاں کردیں (پودے یا دیواروں چڑھنے والی بیلیں ) حتیٰ کہ بغیر ڈھکن کے ٹی پاٹ کو جو شوخ رنگوں کا ہونطور منی پلانٹ استعمال میں لا سکتی ہیں ۔
میری گولڈ یا گلاب کی پیتاں دہلیز پر آرٹسٹک انداز میں بچھا دیں ۔اس سے نہ صرف منظر دلکش اور خوبصورت ہوجائے گابلکہ یہ اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کا ایک پر جوش طریقہ ہے ۔اگر آپ نے ”چاٹ پارٹی “ کا اہتمام کیا ہے تو پانی پوری ‘ پھل ‘چاٹ وغیرہ چینی یا مٹی کے برتنوں میں اس طرح سجائیں کہ ان پر پودینے ‘ دھنیے ‘ لیموں کی قاشوں سے گارنش ہو ۔
لسی کے مٹکے یا جگ پر گلاب کی پتیاں سجائیں ۔اس سے گلیمر کا ٹچ آجائے گا ۔جب لذیذ اور بھر پور مٹھائیا ں جیسے کہ رس ملائی ‘گاجر کا حلوہ یا شاہی ٹکڑے پیش کریں تو خاص قلعی شدہ ظروف استعمال میں لائیں اگر گھر میں یہ روایتی کے ظروف موجود نہ ہوں تو وائٹ میٹل کے اسٹین لیس اسٹیل یا کر سٹل کٹ شیشے کے بر تنوں سے بھی کام چل جائے گا ایک اور سہولت اس حوالے سے اور بھی موجود ہے جو کہ المو نیم فوائل کی ہے ۔
جی ہاں آپ المو نیم فوائل کو کسی بھی اسٹیل ‘میلا مائن یہاں تک کے ڈسپوز ایبل (کاغذ یا تھر ماپو ل سے بنے ) بر تنوں پر چڑھا کر ان میں مٹھا ئیاں سرو کرنے جیسے منفرد آئیڈیا ہے کا استعما ل بھی کر سکتی ہیں ۔اگر آپ سوپ اور بریڈ اسٹکس یا چیز اسٹراز سرو کر رہی ہیں تو سوپ چھوٹے مختلف رنگوں کے خوشنماسیرا مک کے پیالوں میں سروکیا جاسکتا ہے ۔ساتھ ہی بید کی بنی ہوئی ٹوکری ہو جس میں شوخ رنگ کے کپڑے یا نیپکن کی لا ئننگ ہو اور چیز ڈپ یا گارلگ بٹر باسکٹ کے درمیان میں رکھا ہو ا ہو ۔
اس کے علاوہ ایک بڑے منہ کی بوتل یا جار میں یا پھر حتیٰ کہ چینی کے پرانے پیالے میں آرٹسٹک انداز میں چقندر ‘گاجر ‘ ککڑی ‘کھیرا اور پنیر کی اسٹکس ترتیب دی ہوئی ہوں ۔اگر آپ کا گھر میں تیار کیا ہوا سوپ اس اعلیٰ معیار کا نہیں ہے ۔جو کہ ہونا چاہئے تو گھبرانے کی بات نہیں ۔آپ اس میں ایک پیکت چٹنی یا ریڈی میڈ سوپ کا اضافہ کرکے اس کا ذائقہ منفرد بنا سکتی ہیں ساتھ ہی باریک کٹی ہوئی ہری پیاز ‘گاجریں اور پنیر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اس پر چھڑک کر اسے جاذب نظر بنا سکتی ہیں ۔
مہمان عام طور پر اس شے کو زیادہ یاد رکھتے ہیں جو انہوں نے سب سے پہلے اور سب سے آخر میں کھائی ہو یاپی ہو ۔لہٰذا آپ کا وہ مشروب جو آپ سب سے پہلے سر و کرنا ہے اور وہ سویٹ ڈش یا ڈیزرٹ جو آپ سب سے آخر میں پیش کرنی ہو وہ دونوں ہی ٹھوس منصوبہ بندی کے متقاضی ہو تے ہیں چاہے آپ کو لڈ ڈرنک پیش کر رہی ہوں یا لیموں پانی ‘ اسٹائل میں سرو کرنا ہی اسے یادگار بنا سکتا ہے ۔
پودینے کے پتے یا لیموں کی باریک قاشیں یا سیب کے چھوٹے چھوٹے تیرتے ہو ئے ٹکڑے ہی مشروب کی جاذب نظر بنا دیں گے ۔کیا آپ اپنے مہمانوں کو یہ باور کرانا چاہتی ہیں کہ وہ آپ کے لیے کتنے اسپیشل ہیں ؟اپنی سویٹ ڈش ہر ایک مہمان کے لیے الگ الگ پیالی میں انفرادی طور پر پیش کریں ۔ساتھ ہی ان میں سے ہر ایک کے نام کے ابتدائی حرف اس پر ڈیکوریٹ کر دیں جیسے کہ شازیہ کے لئے ایس (S) اس عمل کے لئے آپ بادام کے کٹے ہوئے ٹکڑوں ‘پستے یا چاندی کے ورق سے بھی مدد لے سکتی ہیں اس طرح آپ کا ہر مہمان خود کو آپ کی انفرادی تو جہ کا مرکز سمجھے گا اور یہ لمحہ اس کے لئے ایک یاد گاری لمحہ ہوگا ۔
سردیوں کی یخ کردینے والی صبح میں گرما گرم کٹلٹس ‘پکوڑے ‘پیٹیز‘ اسپرنگ رول اتنی تیزی سے غائب ہو جاتے ہیں جتنی تیزی سے کچن سے باہر نکلتے ہیں ۔اس لیے ہر شے تیار اور دسترس میں رکھیں تاکہ عین وقت پر کسی قسم کی بلچل نہ مچنے پائے اور نہ ہی کمی کا معاملہ در پیش آئے آج کل بہت سے گھروں کے کچن میں مائیکرو ویوز اور الیکٹر ک گیس اوون فخر کی علامت سمجھے جاتے ہیں ۔
ایسے گھرانوں کی چاہئے کہ وہ تمام چیزیں پہلے سے پکار کر تیار کرلے اور بعد میں بس گرم کرکے سرو کرنے کی زحمت گوارا کریں ۔اس قسم کی اشیاء کے ساتھ چٹنیا ں ‘سوس ‘ ڈپس یا میکسیکن سالسہ کبھی فراموش نہ کریں ۔پس منظر میں مناسب موسیقی کا اہتمام کریں ۔اگر آپ نے تندوری ڈیلا ئٹس کا پروگرام بنایا ہے تو پھر اس کے لئے غلام علی یا جگجیت سنگھ کی غزلیں عمدہ رہیں گی ۔
اگر انگلیاں چاٹنے والے پیز ا ‘ہاٹ ڈاگس اور شوار مایا برگرز کا اہمتا م کیا ہے تو پھر مغربی ورعربک موسیقی کی دھنیں اس حوالے سے مناسب رہیں گی ۔ہم سب کے اندر ایک چھوٹا بچہ ضرور چھپا ہوا ہوتا ہے ۔جو تاک جھا نک میں رہتا ہے ۔جس طرح بچوں کی سالگرہ پارٹی میں تحفے تحائف دئیے جاتے ہیں ‘ اسی طرح آپ بھی اپنے مہمانوں کو چھوٹے چھوٹے تحائف پیش کر سکتی ہیں جنہیں وہ واپسی کے وقت اپنے ہمراہ گھر لے جاسکیں اگر آپ کے پاس فرصت ہے تو ان کے چھوٹے کپ کیک بیک کرلیں یا پھر مٹھائی کے چھوٹے پیکٹ بنوالیں جو چلتے وقت یادگار کے طور پر انہیں تھماتی جائیں ۔
اگر آپ کو کڑھائی اور کشیدہ کاری سے دلچسپی ہے تو ایک چھوٹا سارومال یا ایک آدھ نیپکن ہی کاڑھ کر انہیں تحفے میں پیش کردیں یہ تحفہ اس بات کی علامت بھی ہوگا کہ آپ اپنے مہمانوں کا کتنا خیال رکھتی ہیں ۔میری ایک سہیلی مسز تنویر جب کبھی اپنی سہیلیوں کے گھر جاتی ہے تو ان کی شخصیت کے بارے میں اس کی رائے کی تمام تر بنیاد ان کے کچن اور باتھ روم کی حالت پر مبنی ہو تی ہے ۔
روز مرہ کی باقاعدہ صفائی کے علاوہ یہ بات ہمیشہ عمدہ رہتی ہے کہ آپ تقریب کے موقع پر اپنے کچن اور باتھ روم کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں ۔کچن میں کوئی داغ دھبہ نہیں ہونا چا ہئے اور ٹوائلٹ ‘باتھ روم جگمگار ہے ہوں تا کہ جب آپ کے مہمان میک اپ سنوار نے کی خاطر ادھر کا رخ کریں تو اس کی صفائی اور دلکشی سے حقیقت میں متا ثر ہوں ۔صاف ستھرا دھلا ہو ا تو لیہ پہلے سے وہاں لٹکائے رکھیں اور اپنے بہترین فریشز کا اسپر ے کریں ۔
آپ کے کچن اور باتھ روم دونوں کو ہی مزید دلکشی عطا کرنے کے لیے تھوڑے سے سبزے کا بھی اضافہ کر دیں جیسے پودے وغیرہ چاہئے وہ مصنوعی بیلیں ہی کیوں نہ ہوں ۔تاش ‘لوڈو اور کیرم کے علاوہ چھوٹے پارٹی گیمز کا بھی اہتمام کریں جن کی منصوبہ بندی میں معمولی سی پلاننگ اور محنت درکار ہوتی ہے مثال کے طور پر 8-10سفید پاؤڈر جیسے کہ ٹا لکم پاؤڈر ‘ چاک پاؤڈر نمک ‘ میدہ ‘وم ‘ بیکنگ پاؤڈر وغیرہ پلاسٹک کی چھوٹی تھیلیوں میں الگ الگ ڈال دیں ۔
پھر خواتین سے کہیں کہ وہ ان کو چھوئے بغیر یا ان کی جگہ تبدیل کئے بغیر ان کی شناخت کریں جو خاتون تمام کی تمام یا سب سے زیادہ اشیاء کی شناخت کرے وہ انعام کی حقدار قرار پائے ۔اپنی کسی ایسی سہیلی یا مہمان کو ضرور مد عوکریں جو ایکے بانا (پھو لوں کی سجاوٹ ) یو گا ‘ موسیقی ‘ کوکنگ ‘باغبانی میں مہارت رکھتی ہو وہ آپ کے مہمانوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرے اور پھر مہمان موضوع کے مطابق اس سے مختلف سوالات بھی کریں جو خاتون سب سے عمدہ سوال پوچھے سے انعام دیا جائے ۔
تقریب کے دوران مسلسل مسکراتی رہیں اور اس بات کا یقین رکھیں کہ آپ کے تمام مہمان آرام واطمینان سے بیٹھے ہوں اور پارٹی سے پوری طرح لطف اندوز ہورہے ہوں ۔چاہے آپ کے سوپ میں نمک ذرا تیز ہوگیا ہو یا بریانی کے چاولوں میں ایک کنی باقی رہ گئی ہو یا مینگو آئس کریم قدرے پگھل چکی ہو تو پرواہ نہ کریں ۔آپ کا چہرہ ‘ آپ کی شخصیت اور آپ کی پر جوش گفتگواتنی خوش کن ہونی چاہئے کہ مہمان کسی قسم کی کمی پر دھیان نہ دے سکیں اور آپ کی متا ثر کن باتوں کے سحر میں کھو جائیں ۔اور یہی وہ یادیں ہوں گی جو ان کے ذہنوں میں نقش رہیں گی اور وہ آپ کی تقریب کو ایک یادگار تقریب کی حیثیت سے کبھی فراموش نہیں کر سکیں گی ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Maheman Nawazi Ke Munfarid Andaaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.