Meethay Ki Shauqeen Khawateen - Article No. 1196

Meethay Ki Shauqeen Khawateen

میٹھے کی شوقین خواتین - تحریر نمبر 1196

ایک بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اکثر خواتین کھانا کھانے کے فوراََ بعد میٹھے کی متلاشی رہتی ہیں اگر فریج میں کچھ میسر نہ ہو تو وہ چینی کھا کر ہی گزارہ کر لیتی ہیں۔

ہفتہ 9 مئی 2015

میٹھے کی شوقین خواتین
ایک بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اکثر خواتین کھانا کھانے کے فوراََ بعد میٹھے کی متلاشی رہتی ہیں اگر فریج میں کچھ میسر نہ ہو تو وہ چینی کھا کر ہی گزارہ کر لیتی ہیں۔ ان کی یہ عادت اس قدر پختہ ہو چکی ہوتی ہے کہ اکثر انہیں گھر والوں کی جانب سے ڈانٹ بھی سننے کو ملتی ہے۔ کہ موٹی ہو جاوٴ گی۔ کھانے کے بعد فوارََ میٹھا مت کھاوٴ، پرہیز کرو۔

ایسا نہ ہو وزن کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے لیکن طبی ماہرین کی رائے میں کھانے کے بعد میٹھا کھانا دراصل خواتین کی کمزروی بن جاتا ہے۔ اس لئے اس عادت سے جلد چھٹکارا ممکن نہیں ہوتا۔
کھانے کی اشتہا کا ہونا ایک روٹین کی بات ہے۔ مگر کیا آپ نے میٹھے کی اشتہا کے بارے میں سنا ہے؟ جی ہاں یہ کیفیت بھی ہوتی ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق بیشتر خواتین کھانے بعد میٹھا طلب کرتی ہیں اور کچھ نہ ملے تو چینی ہی پھانک لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ عادت سے زیادہ ان کی کمزوری بن جاتی ہے اورانہیں وقتی طور پر محسوس ہوتا ہے کہ ان میں توانائی آ گئی ہے۔ دراصل شکر کی یہ معمولی سی مقدار نفسیاتی تسکین دیتی ہے اور فوری طور پر نہ ملے تو توانائی میں کمی محسوس ہونے لگتا ہے۔
تقریباََ دو گھنٹوں کے بعد ہی خون میں شکر کی مقدار کم ہونے لگتی ہے اور آپ کو ایک بار پھر میٹھے کی طلب ہوتی ہے جسے کھاتے ہی جسم دوبارہ توانا محسوس ہونے لگتا ہے۔
یہ اشتہا صرف میٹھے کیلئے نہیں ہو سکتی اس کا گہرا تعلق کیفین ہے۔یہ نشے کی لت کی طرح جسم کو فوری آرام پہنچا کر باقی ماندہ توانائی کو پست پشت ڈال دیتی ہے۔ یہ اشتہا انگیزی جسم کے ہر نظام کو متاثر کرتی ہے۔ محقیقن نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ وہ خواتین جنہیں میٹھا اور کیفین کی عادت نشے کی لت کی طرح ہے وہ بھی اس پر قابو پا سکتی ہیں اور اس کے لئے نہ خود پر جبر کرنا ہوگا اور نہ ہی مٹھاس سے اپنا تعلق توڑنا پڑے گا لیکن تھوڑا سا اپنی عادت پر کنٹرول کرنا پڑئے گا۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Meethay Ki Shauqeen Khawateen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.