Mothers Day Manane Ki Riwayat - Article No. 1176

Mothers Day Manane Ki Riwayat

مدرزڈے منانے کی روایت - تحریر نمبر 1176

بلاشبہ ایک ماں کی ممتا سے بڑھ کر کسی اور محبت کا وجوددنیا میں کہیں موجود ہی نہیں۔تاہم دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں جب بھاگتے دنوں تاریخوں اور وقت کا اندازکرنا بھی یاد نہیں رہتا

جمعہ 8 مئی 2015

زارامصطفی:
بلاشبہ ایک ماں کی ممتا سے بڑھ کر کسی اور محبت کا وجوددنیا میں کہیں موجود ہی نہیں۔تاہم دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں جب بھاگتے دنوں تاریخوں اور وقت کا اندازکرنا بھی یاد نہیں رہتا ایسے میں شاید یہی بہتر ہے کہ ذرا سارک کر اپنے ایسے خاص رشتے کو بھر پور طریقے سے خراج تحسین پیش کیا جائے کہ جواس دنیا میں ہمارے وجود کا باعث ہے۔
تاہم مدرزڈے یا ماؤں کا دن منانے کی روایت نئی بات نہیں ۔تاریخی پس منظر میں دیکھا جائے تو قدیم رومن تہذیب میں ماں کے ادب واحترام اور محبت کے نا م پر ایک دن مخصوص تھا جو کہ جون میں منایا جاتا تھا۔قدیم یونان کی شہر ی ریاستوں میں بھی مارچ میں ماؤں کے خصوصی دن مخصوص تھے۔براعظم امریکہ یورپ افریقہ اور یشیا میں اس دن کے منائے جانے کی کڑیاں برطانوی روایت سے جڑی ہیں۔

(جاری ہے)

آج کے دور میں بھی مختلف ملکوں کی تہذیبوں اور ثقا فتوں میں اس دن کی مناسبت سے باقاعدہ تاریخی تسلسل موجود ہے۔کہاجاتا ہے کہ اس دن کو باقاعدہ طور پر منانے کاآغاز1870 میں ہوا جب جولیاوارڈ(Julia Ward) نامی عورت نے اپنی ماں کی یاد میں اس دن کو مناناشروع کی جو لیا اپنے عہد کی معروف شاعر اور سماجی کارکن تھیں۔تاریخی طور پر1877کو امریکہ میں پہلا مدرڈے منایا گیا جس پراس وقت کے امریکی صدرووڈرولسن( Woodrow Wilson) نے ماؤں کے احترام میں مئی کے دوسرے اتوار کو قومی دن کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔
اس کے بعد یہ دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوارکو منایا جاتا ہے۔ رفتہ رفتہ یہ روایت دنیا بھر میں پھلتی چلی گئی۔ایران میں مدرزڈے رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے یوم ولادت کے دن منایا جاتا ہے۔جو قمری اسلامی مہینے جمادی الثانی میں آتی ہے۔یہ تبدیلی ایران میں رونماہو نے والے اسلامی نقلاب کے بعد لائی گئی تھی کئی اور ملکوں کی شیعہ آبادی بھی یہ دن اسی طرح مناتی ہے۔
ناروے میں مدرزڈے کی تقریبات فروری کے دوسرے اتوار جار جیا میں 3 مارچ جبکہ افغانستان آزر بائیجان ‘آرمینیا‘بوسنیااینڈ ہرزیگو وینا‘ بلغاریہ‘ قزاقستان ‘ رومانیہ اور سر بیا اینڈ مونٹی نیگر ووغیرہ میں یہ دن 8مارچ کو منایا جاتا ہے۔یونا ئیٹڈ کنگڈم اور آئیر لینڈ کی مختلف ریاستوں میں مدرزڈے مارچ اور اپریل کے دوسرے اتوار میں مختلف دنوں میں منانے کی روایت قائم ہے۔
شمالی کو ریا میں اس دن کو صرف ماؤں سے موسوم کرنے کی بجائے والدین کے دن کے طور پر 8مئی کو منایا جاتا ہے۔عراق‘یمن ‘اومان‘لیبیا‘ فلسطین‘ اسرائیل مصر شام اورمتحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں بھی یہ دن مارچ میں منانے کی روایت ہے۔پر نکال سپین اور ہنگری میں یہ دن مئی کے پہلے ہفتے کے مختلف دنوں میں منایا جاتاہے۔آسٹریلیا‘ بنگلہ دیش‘ کینیڈا‘ بلیجیئم آسٹریا‘ برونائی دارالسلام چلی ‘ برازیل فن لینڈ‘ جرمنی ہا نگ کانگ ملائشیا ‘ اٹلی ‘ جاپان ‘نیوزی لینڈ‘ انڈیا اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشر ممالک یہ دن مئی کے پہلے یا دوسرے اتوار کو مناتے ہیں ۔
کینیا میں جون ‘ تھائی لینڈ میں اگست ملاوی اور ار جیٹینا میں اکتوبر روس میں نومبر ارو پانامہ اور انڈونیشا میں دسمبر میں مدرزڈے کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات یہ ثابت کرتی ہیں کہ پورا سال ہی سنیا کے کسی نہ کسی میں مدرزڈے میں ماؤں کی بے لوث محبت کو سلام پیش کیا جارہا ہوتا ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Mothers Day Manane Ki Riwayat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.