Muashi Tor Par Mustahkam Aurat Ke Maqam Mein Izafah Ho Raha Hai - Article No. 1883

Muashi Tor Par Mustahkam Aurat Ke Maqam Mein Izafah Ho Raha Hai

معاشی طور پر مستحکم عورت کے مقام میں اضافہ ہورہا ہے - تحریر نمبر 1883

ہمارے معاشرے کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے ۔اب یہ آبادی متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی خود مختار ہوتی جارہی ہے ۔جس سے معاشرے میں عورت کے مقام میں استحکام پیدا ہو رہا ہے ۔ویسے تو عورت کا رول ہر دور میں کسی بھی معاشرے میں اہمیت سے خالی نہیں ہے لیکن

ہفتہ 29 ستمبر 2018

فاحزہ تحریم
ہمارے معاشرے کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے ۔اب یہ آبادی متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی خود مختار ہوتی جارہی ہے ۔جس سے معاشرے میں عورت کے مقام میں استحکام پیدا ہو رہا ہے ۔ویسے تو عورت کا رول ہر دور میں کسی بھی معاشرے میں اہمیت سے خالی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود دنیا بھر میں آج بھی مہذب ملکوں میں خواتین مردوں کے برابر معاوضے کیلئے احتجاج کرتی نظر آتی ہیں ۔

تو ترقی پذیر ممالک میں ان کے حالات اس سے زیادہ خراب ہیں لیکن خواتین کے معاشی استحکام کیلئے ویمن چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری بھی سر گرم عمل ہے ۔انہوں نے خواتین کو مختلف بزنس کرنے کے حوالے سے تقویت بخشی ہے اور انہیں ایک جگہ پر اکٹھا بھی کیا ہے ۔ویمن چیمبر بنانے کا سہرا ڈاکٹر شہلا اکرم کے سر ہے ۔

(جاری ہے)

پچھلے دنوں ایکسپو سنٹر میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں مختلف اشیاء تیار کرنے والی خواتین ایک جگہ پر جمع تھیں اور خوبصورت ڈریسنر ،فرنیچر ،جیولری اور ہوم ڈیکور کی خوبصورت اشیاء نے آنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ۔ان میں فیش ڈیزائن کے سکولز سے تعلیم حاصل کرنے والی خواتین نے کمال مہارت سے خوبصورت ڈیزائن پیش کئے ۔چیمبر جب اس طرح کی نمائش منعقد کرتا ہے ۔جو خواہ ملکی لیول پر ہو یا الا قوامی سطح پر اس میں حصہ لینے والی خواتین کے نہ صرف حوصلے بلند ہوتے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے کیونکہ خواتین جو کام کرنا چاہتی ہیں ۔

وہ بھی مارکیٹنگ کے گر سے نا آشنا ہوتی ہیں ۔جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جب وہ مردوں کے سہارے کے بغیر اپنے کام کا آغاز کرتی ہیں اور پھر ہمت سے آگے کی طرف بڑھتی ہیں ۔خواہ ان کے کام کی رفتار سست ہی کیوں نہ ہو تو ایک تو انہیں اس تمام کام کی سمجھ آجاتی ہے۔جس کے بارے میں وہ سوچتی تھیں کہ شاید مردوں کے آسرے کے بغیر وہ یہ تمام کام نہیں کر سکتیں لیکن جس طرح پانی میں چھلانگ لگائے بغیر تیرنے کا فن نہیں آسکتا ۔
اسی طرح کوئی بھی کام ایسا نہیں ۔جس کو دوسروں کے بل بوتے پر کرکے سیکھا جا سکے۔نمائش میں خوبصورت اندا ز میں بنائی گئی اشیاء کے ساتھ جڑے خواتین کے نام دیکھ کر بہت خوش ہوئی ۔

ان میں سے بہت سی خواتین نے قرضے لے کر اپنے کام کا آغاز کیا اور سڑھیاں چڑھتے ہوئے بلندی کی طرف گامزن ہیں اور یہی ترقی خواتین کے معاشرے میں معاشی طور پر کردار کو مضبوط کرتی ہے ۔

جب عورت معاشی طور پر مضبوط ہوتی ہے ۔تو پھر وہ اپنے اوپر اور اپنے اہل خانہ کی صحت اور تعلیم پر سب سے پہلے خرچ کرتی ہے کیونکہ آپ کے پاس خواہ کتنی ہی دولت کیوں نہ ہو آپ کی صحت خراب ہے تو اس کا اثر نہ صرف آپ پر بلکہ پورے گھرانے پر پڑتا ہے ۔معاشی میدان میں سر گرم خواتین جہاں اپنے پاؤں مضبوطی سے گاڑھ سکتی ہیں ۔وہاں وہ خواتین اور مردوں کیلئے روزگار کے بھی مزیر مواقع پیدا کرتی ہیں ۔
اس طرح ایک عورت جس کے کام کوشمار ہی نہیں کیا جا تا تھا اور اس وجہ سے کہ وہ گھر کا ہر کام بغیر معاوضے کے کر رہی تھی اس کے فیصلوں کو اہمیت نہیں دی جارہی تھی ۔اب جب وہ معیشت میں سر گرم کر دار ادا کررہی ہے ۔ہر حوالے سے اسے اہمیت دی جانے لگی ہے اور اس میں اس وجہ سے مزید اعتماد پیدا ہوا ہے۔ معاشرہ بھی وہی ترقی کرتا ہے ۔جہاں کا ہر فرم روزگار کیلئے سر گرم ہو اس طرح ایک سلسلہ چلتا چلا جا تا ہے اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو تے جاتے ہیں ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Muashi Tor Par Mustahkam Aurat Ke Maqam Mein Izafah Ho Raha Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.