Mulazmat Pesha Khawateen Chootay Baal Kyun Pasand Karti Hain - Article No. 1152

Mulazmat Pesha Khawateen Chootay Baal Kyun Pasand Karti Hain

ملازمت پیشہ خواتین چھوٹے بال کیوں پسند کرتی ہیں - تحریر نمبر 1152

ہم اس لئے بال کٹوانے کو ترجیح دیتی ہیں کہ چلتے چلتے گنگھی کریں تاکہ وقت پر آفس کیلئے نکل سکیں۔اگر ہم بال لمبے رکھیں تو کم ازکم پندرہ منٹ پوری تیاری کیلئے اور آدھا گھنٹہ بال سلجھانے کیلئے درکار ہوتا ہے

پیر 2 فروری 2015

نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی ملازمت پیشہ خواتین میں بال کٹوانے اور ڈائی کروانے کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ دنوں کئے گئے سروے میں متعدد مالک کی ملازمت پیشہ خواتین کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ خواتین کی کثیر تعدا نے بتایا کہ اپنے مصروف اوقات کار کی وجہ سے بال سنبھالنا نہایت مشکل کام ہے کیونکہ لمبے، گھنے ، سیاہ اور چمکدار بالوں کا حصول حفاظت کے بناء نا ممکن ہے اور ہمارے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ صبح اُٹھ کر گھر والوں کوناشتہ دینے، بچوں کو سکول بھیجنے کے بعد، اپنی تیاری کے دوران اتنے لمبے بالوں کو سنبھالیں۔

ہم اس لئے بال کٹوانے کو ترجیح دیتی ہیں کہ چلتے چلتے گنگھی کریں تاکہ وقت پر آفس کیلئے نکل سکیں۔اگر ہم بال لمبے رکھیں تو کم ازکم پندرہ منٹ پوری تیاری کیلئے اور آدھا گھنٹہ بال سلجھانے کیلئے درکار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تو بالکل ہی ناممکن بات ہے کہ صبح صبح 45 منٹ کاوقت صرف اپنے لئے نکالاجائے۔ اس لئے بال کٹوا دینا ہی بہترین فیصلہ ہے۔
اس سروے کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ خواتین کے بالوں کیلئے موسمی تبدیلیاں بھی اہم محرک ثابت ہوتی ہیں۔

اکثر خواتین موسم گرما میں چھوٹے بال رکھنا پسند کرتی ہیں۔ اس کے مقابلے میں موسم گرما میں لمبے بال رکھ لیتی ہیں۔ لیکن ملازمت پیشہ خواتین کیلئے لمبے بالوں کو سنبھالنا اور ہیئر سٹائل کو برقرار رکھنے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ماہرین اسی خواتین کو مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے تجویز دیتے ہیں کہ خواتین اگر چند اُمور کی جانب دھیان دیں تو وہ بالوں کے حوالے سے ممکنہ مسائل سے نجات حاصل کر سکتی ہیں لیکن سر فہرست یہ ہے کہ اپنے بالوں کی صحت کی جانب توجہ دی جائے کیونکہ کمزاور اور بے رونق بالوں پر کسی بھی قسم کا ہئیر کٹ اچھا نہیں لگتا ۔

خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے چہرے کی ساخت کی مناست سے اپنے بال سیٹ کروائیں۔ بعض اوقات بڑی عمر کی خواتین بہت ہی چھوٹے بال رکھنا پسند کرتی ہیں۔ کئی چہروں کیلئے تو چھوٹے بالوں کا سٹائل موزوں رہتا ہے جبکہ کچھ چہرے ایسے بالوں کیلئے موزوں نہیں ہوتے تاہم اگر آپ فربہ مائل جسم کی حامل خاتون ہیں تو پھر کم از کم بالوں کو تھوڑا سا ہی لمبا رکھیں۔
کچھ خواتین کا چہرہ تیس کی عمر کو پہنچ کر بھی بچوں جیسا دکھائی دیتا ہے۔ ان خواتین کیلئے چھوٹے بالوں کے ہئیر سٹائل موزوں رہتے ہیں۔ مزید برآں موسم سرما میں بالوں کیلئے ایسس شیمپو کا استعمال کرنا چاہیے جو موسم کی مناسبت سے ہو۔ اس موسم میں بالوں کے کناروں پر کنڈیشنر ضرور لگائیں۔
موسم سرما میں بالوں کو نئے انداز سے ڈائی کروانا بھی بہتر ہے۔
اس صورتحال کا فائدہ صرف دہی خواتین اٹھاسکتی ہیں جو بال ڈائی کروانے کی عادی ہوتی ہیں۔ بالوں کی نگہداشت کے حوالے سے کسی بھی طریقہ کو کامیاب بنانے کیلئے اس کا مستقل مزاجی سے استعمال ضروری ہے بصورت دیگر بالوں میں بہتری کے بجائے ان کی ساخت متاثر ہو سکتی ہے۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے بالوں کو کس انداز سے سیٹ کرنا پسند کریں گی۔ اس کے علاوہ روزانہ بالوں کو شیمپو کرنا بھی بالوں کیلئے سخت نقصان دہ ہے۔ بال بے شک چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں۔ کوشش کریں کہ روزانہ شیمپو کرنے سے گریز کیا جائے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پال اچھی قسم کے ہیں تو آپ بے شک انہیں لمبے کر لیں۔ پھر آپ ملازمت بھی کرتی ہوں تو بھی انہیں سنبھالنے کیلئے تھوڑا سا وقت ضرور نکال لیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Mulazmat Pesha Khawateen Chootay Baal Kyun Pasand Karti Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.