Nahi Mohtaaj Zewar Ka - Article No. 1880

Nahi Mohtaaj Zewar Ka

نہیں محتاج زیور کا ․․․․․ - تحریر نمبر 1880

خواتین کتنا ہی اچھا لباس کیوں نہ زیب تن کرلیں کتنا ہی خوبصورت میک اپ کیوں نہ کرلیں جب تک زیورات کا تڑکا نہ لگے عورت کا حُسن مکمل نہیں ہوتا ۔

بدھ 26 ستمبر 2018

کہتے ہیں کہ کسی بادشاہ نے اپنی سلطنت میں ہر سُو ہر کارے بھیج کر فرمان جاری کروادیا کہ کل سے اسکی رعایا میں موجود کوئی بھی عورت ناتو کسی قسم کا زیور پہنے گی اور نہ ہی کسی قسم کا بناؤ سنگھارکرے گی ۔اس فرمان پر عمل کیا ہونا تھا جس نے بھی سنا ہنس دیا کہ لگتا ہے بادشاہ کا دماغ چل گیا ہے ۔عورت ہو اور وہ زیورات نہ پہنے اور بناؤ سنگھار نہ کرے یہ کیسے ہو سکتا ہے ۔

دراصل یہ بات صحیح ہے کہ خواتین کتنا ہی اچھا لباس کیوں نہ زیب تن کرلیں کتنا ہی خوبصورت میک اپ کیوں نہ کرلیں جب تک زیورات کا تڑکا نہ لگے عورت کا حُسن مکمل نہیں ہوتا ۔

آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح لباس میں کس طرح زیورات زیب تن کریں کہ آپ کے حُسن کو چار چاند لگ جائیں ۔یادرکھیں آپ کے لباس کی شان وشوکت زیور سے نکھرتی ہے ۔

(جاری ہے)

جب بھی آپ کسی لباس کے ساتھ زیور کا انتخاب کریں تو لباس کے رنگ کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھیں کہ آپ کی قمیض کا گلہ کس Shapeکا بنا ہوا ہے کیونکہ ہر قسم کے گلے کے ساتھ ہر قسم کا زیور نہیں پہنا جا تا ۔فرض کریں کہ اگر آ پ کے لباس کا گلہ چوکور ہے تو اس قسم کے لباس کے ساتھ لڑی والے ہار منتخب کریں ۔اس طرح آپ کا انداز شاہانہ لگے گا۔اگر آپ کے لباس کا گلہ گول ہے تو اس گلے کے ساتھ آپ جیسا چاہیں گلے کا زیور پہن سکتی ہیں ۔
آپ لڑی والے ہار بھی پہن سکتی ہیں اور گلوبندبھی جوگردن کے ساتھ تک جاتے ہیں اور بہت خوبصورت لُک دیتے ہیں ۔اگر آپ کے لباس کا گلا”وی “ہے تو بھی آپ مطمئن ہو کر زیور کا انتخاب کرسکتی ہیں ۔وی گلے کے ساتھ آپ لمبے اور مختصر لمبائی والے ہار دونوں پہن سکتی ہیں ۔بس یہ خیال رکھیے گا کہ نیکلس کی لمبائی گلے کے ساتھ ہی ختم نہ ہو جائے بلکہ جو بھی زیور پہنیں وہ گلے کی گہرائی سے 2انچ اوپر تک ہو ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Nahi Mohtaaj Zewar Ka" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.