Qudarti Andaz Main Eye Bags Kam Karain - Article No. 1375

Qudarti Andaz Main Eye Bags Kam Karain

قدرتی انداز میں آئی بیگز کم کریں - تحریر نمبر 1375

آپ اپنی غذائی روٹین میں تبدیلی لاکرآئی بیگز کی پریشانی سے چھٹکارا پاسکتی ہیں۔

بدھ 23 دسمبر 2015

آئی بیگز یعنی آنکھوں کے نیچے کاحصہ ابھراہوا ہونا جیسے ان میں پانی بھراہویہ بعض اوقات قدرتی بھی ہوتے ہیں یابڑھی عمرونیندکی کمی باعث بھی ہوتے ہیں جسکے سبب خواتین جوآئی بیگز کی پریشانی کاشکار ہوتی ہیں اپنی عمر سے10برس بڑی لگنے لگتی ہیں اوران کاچہرتھکاتھکااور پژمردگی کاتاثر پیش کرتا ہے۔
چہرے کے تمام حصوں میں آنکھون کے اردگرد کاحصہ انتہائی نازک ہوتاہے۔
آپ کی ذراسی بھی کوتاہی اور لاپرواہی آنکھوں کے گردحلقے سوجن وتھکن زدہ آنکھوں کاباعث بن سکتی ہے۔حتیٰ کہ اگر آپ بہت بھاری اساس (ہیوی) کی نائٹ آئی کریم کااستعمال کرتی ہیں ہیں تویہ عمل بھی آپ کی آنکھوں کے نیچے ابھار پیداکرنے کاسبب بن سکتا ہے۔
آپ اپنی غذائی روٹین میں تبدیلی لاتے ہوئے نمک کواپنی غذاسے کم کردیں اور بازار کی نمکین اور ٹن پیک اشیاء سے بھی احتیاط برتیں۔

(جاری ہے)

یہ احتیاطی تدابیرآنکھوں کے نیچے جمع ہوئے پانی کوکم کرنے میں معاونت فراہم کریں گی۔بہت زیادہ بھاری اساس کی آئی کریم آنکھوں کے اردگرد لگانے کے بجائے نہایت ملیح اساس کاموئسچرائزردن کے وقت اپلائی کریں اور اس موئسچرائزرسے مساج نہیں کرناصرف اپلائی کرنا ہے۔
قدرتی غذائیت بخش اشیاء کے ذریعے بھی آپ اپنی اس پریشانی کونمٹاسکتی ہیں کھیرے کے سلائسز کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں۔
اب ان سلائسز کو20منٹ تک اپنی بندآنکھوں پررکھ کے آرام سے لیٹ جائیں۔جب کھیرے کی ٹھنڈک ختم ہو جائے۔ اب دوسرا ٹھنڈاسلائس اپنی آنکھون پررکھ لیں۔اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے اپنا چہرہ دھولیں۔آپ کے کچے آلو کے سلائسز کوٹھنڈا کرکے بھی استعمال کرسکتی ہیں۔یاآلوکا پیسٹ بھی اپنی آنکھوں کے پیوٹوں پراپلائی کرسکتی ہیں۔اسے بھی 20منٹ تک لگاکر ٹھنڈے پانی سے اپنا چہرہ دھولیں۔چونکہ آلواورکھیرے میں قدرتی طور پر اسٹرانجنٹ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ خوبی آنکھوں کی سوجن اوربھاری پیوٹوں کوکم کرنے میں مددفراہم کرتی ہے۔
اگرآپ کاسمیٹک سرجری کے ذریعے اپنی آنکھوں کوخوبصورتی بخشنا چاہتی ہیں توکسی ماہر اور تجربہ کارسرجن سے سرجی کروانے کافیصلہ کریں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Qudarti Andaz Main Eye Bags Kam Karain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.