Rang Barangay Mozay - Article No. 1396
رنگ برنگے موزے - تحریر نمبر 1396
سردی کی شدت کم کردیتے ہیں
جمعہ 29 جنوری 2016
مختلف طرح کے کپڑوں سے بنائے گئے موزے ان دنوں آپ کومختلف دکانوں پر نظر آرہے ہونگے۔ ان میں سے کچھ موٹے کپڑوں پر مشتمل ہوتے ہیں کچھ موزے ایسے کپڑے سے بنائے جاتے ہیں جس سے ہوا جلد کولگتی رہے۔ کچھ موزوں میں ایسی خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ جلد کوگیلا ہونے سے بچائے رکھیں کچھ موزے دوسے تین طرح کے کپڑوں کوملاکربنائے جاتے ہیں۔ جبکہ خواتین کیلئے کاٹن، سلک، سینتھیٹک اون اور چمڑے کے موزے بنائے جارہے ہیں۔
(جاری ہے)
کاٹن کے موزے آرام دہ، ہلکے اور گرم رہتے ہیں، ان کوپہن کرباآسانی گھرکے کام انجام دئیے جاسکتے ہیں، کاٹن کے موزوں میں موٹائی مختلف طرح کی ہوتی ہے تاکہ اگر موسم زیادہ ٹھنڈا ہے تو زیادہ موٹا ئیوالے موزے پہن لئے جائیں۔
اس کے علاوہ سلک سے بھی موزے بنائے جاتے ہیں۔ یہ چونکہ مہنگے ہوتے ہیں، اس لئے اسے ہر خاتون نہیں خرید سکتیں۔ یہ آرام دہ اور وزن میں ہلکے ہوتے ہیں۔ لیکن یہ زیادہ عرصے تک چل نہیں سکتے موزوں کی ایکق سم سینتھیٹک کہلاتی ہے، یہ موزے دراصل دو سے تین طرح کپڑوں سے مل کربنائے جاتے ہیں۔ یہ جلدی سوکھ جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جلد کونمی سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ان موزوں کواگر دھیان سے استعمال کیاجائے توکافی عرصے تک بلاناغہ ان کوپہنا جاسکتاہے۔
ٹھنڈے علاقوں میں رہائش پذیر خواتین کے لئے اونی موزے مناسب رہتے ہیں۔یہ نہ صرف پہننے میں ہلکے ہوتے ہیں بلکہ بہت گرم رہتے ہیں۔ یہ نمی کواپنے اندرجذب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم ان کاایک نقصان یہ بھی ہوتاہے کہ گیلے ہوجانے کے بعد یہ سوکھنے میں بہت وقت لیتے ہیں۔
خواتین سب سے زیادہ کاٹن کے کپڑے سے بنے موزے خواتین خریدناپسند کرتی ہیں۔ کیونکہ ان کودھونا اور سکھانا آسان ہوتاہے اور اس سے جلد پر الرجی بھی ہوتی، جبکہ کچھ خواتین کوسلک یااونی موزے پہننے سے الرجی ہونے کی شکایات بھی سننے میں آئی ہیں۔ جن خواتین کوموزے پہننے سے خارش ہوجاتی ہو، ان کوچاہئے کہ وہ موزے پہننے سے قبل پیروں پرزیتون یاکھوپرے کاتیل کامالش کریں۔ اگروہ کسی اچھی موسچرائزنگ کریم کااستعمال کرنا چاہتی ہیں تووہ بھی کرسکتی ہیں۔اس طرح وہ بغیر کسی خوف کے موزے پہن کرخود کوسردی سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔
ہمارے یہاں سرد علاقوں میں رہائش پذیر خواتین اپنی بچیوں کوگھنٹوں تک موزے پہناتی ہیں تاکہ وہ سردی سے محفوظ رہ سکیں۔ ویسے عموماََ ٹخنوں سے گھنٹوں تک کی لمبائی پر مشتمل موزے بنائے جاتے ہیں۔ موزوں کی ایک قسم اینکل سوکس بھی ہے۔ یہ لمبائی کے حساب سے سب سے چھوٹے زمانے جاتے ہیں۔ عموماََ اس طرح کے موزے وہ لڑکیاں آسانی پہن لیتی ہیں جنہیں موزے پہننے سے الجھن ہوتی ہے۔
یہ موزے بغیر ہیل کی سلیپرز (چپل) کے ساتھ بھی آسانی سے پہنے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان لڑکیوں کیلئے یہ موزے بہت موزوں رہتے ہیں کہ جوکالج یایونیورسٹی میں کھیلے جانے والے کسی کھیل میں حصہ لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ آفس میں کام کرنے والی خواتین کوبھی اسی طرح کے ایک موزے کی جوڑی خرید کررکھنی چاہئے تاکہ کم سردی کے موسم میں بھی وہ موزے پہن کرکام کرسکیں۔
Browse More Special Articles for Women
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
رمضان شاپنگ مہنگائی کا علاج سادگی
Ramadan Shopping Mehngai Ka Ilaj Saadgi
چھوٹے بچے روزہ رکھیں تو والدین کیا کریں
Chote Bache Roza Rakhain To Waldain Kya Karen
رمضان اور خواتین کے معمولاتِ زندگی
Ramzan Aur Khawateen Ke Mamolat E Zindagi
رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری ہے بہت ضروری
Ramzan Se Pehle Ramzan Ki Tayari Hai Bahut Zaroori
ذہین بچے کی پیدائش کے لئے حمل کے دوران مخصوص غذائیں
Zaheen Bache Ki Paidaish Ke Liye Hamal Ke Douran Makhsoos Ghizain
جیولری کی ورائٹی سے جگمگاتی دنیا
Jewellery Ki Variety Se Jagmagati Duniya
زیورات بتائیں شخصیت کے راز
Zewrat Bataain Shakhsiyat Ke Raaz
ورسٹائل ٹرے ․․․ ہر گھر کی ضرورت
Versatile Tray - Har Ghar Ki Zaroorat
موسم کی تبدیلی پر الماری کی ترتیبِ نو
Mausam Ki Tabdeeli Par Almari Ki Tarteeb E Nau
دیدہ زیب ست رنگی چوڑیاں
Deeda Zaib Sat Rangi Choriyon
اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan