Sher Khawar Bachon Ka Rona - Article No. 1875

Sher Khawar Bachon Ka Rona

شیر خوار بچوں کا رونا - تحریر نمبر 1875

نومولود اور شیر خوار بچوں کے رونے سے اکثر والدین پریشان اور فکر مند ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کے لئے یہ شناخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آیا بچہ کسی تکلیف کے باعث رور ہا ہے یا پھر اس کا یہ رونا نارمل ہے ؟

منگل 18 ستمبر 2018

نومولود اور شیر خوار بچوں کے رونے سے اکثر والدین پریشان اور فکر مند ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کے لئے یہ شناخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آیا بچہ کسی تکلیف کے باعث رور ہا ہے یا پھر اس کا یہ رونا نارمل ہے ؟لیکن اتنے چھوٹے بچے صرف رونے کی حالت میں ہی اپنے والدین سے بات کرتے ہیں۔ اگر بچہ بھوکا یا گیلہ ہے یا پھر اس کو گرمی یا سردی لگ رہی ہے تو وہ اپنے والدین کو رو کر ہی اپنی طرف متوجہ کر سکتا ہے ۔

اگر وہ بھوک سے رورہا ہے تو اسے دودھ پلائیں اور اگر گیلا ہے تو نیپی چیک کریں۔ اگر کمرے کا دجہ حرارت بہت زیادہ ہے یا بہت کم ہے تو بھی آپ کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

90 فیصد بچے ان بنیادی ضرورتوں کے پورا ہونے پر ہی رونا بند کردیتے ہیں ۔اگر کوئی بچہ ان سب وجوہات کی درستگی کے باوجود بھی روتا ہے تو ا س کی ناک چیک کریں ۔

(جاری ہے)

اگر نتھنے بند ہیں تو اس کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے تو اس کے نتھنوں کی صفائی کے لئے دونوں نتھنوں میں 2-2قطرے اتنے گرم پانی ڈالیں کہ وہ برداشت کرسکے ۔

جب اندر جما ہوا مواد نرم ہو جائے تو کاٹن بڈسے ناک صاف کردیں ۔اکثر لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ بچہ پیٹ کے درد کی وجہ سے رو رہا ہے ۔یہ بات بھی کبھی کبھار درست ہو سکتی ہے ۔لیکن روتے وقت اس کا پیٹ چھو کر دیکھنے سے آپ کو اندازہ نہیں ہو گا کیونکہ بچہ روتے وقت اپنے معدے میں بہت سار ی ہوا بھر لیتا ہے اور اس کا پیٹ اکڑ کر سخت ہو جاتا ہے ۔شیر خوار بچوں کا اعصابی نظام نابالغ ہوتا ہے اس لئے بھی اس کی درست وجہ نا معلوم ہے ۔اگر معاملہ زیادہ سنگین ہے اور بچہ بہت زیادہ روتا ہو تو ماہر اطفال کے پاس بچے کو لے جائیں ۔شام کے اوقات میں اگر بچہ پیٹ درد کی وجہ سے روتا ہے تو ایسا پیٹ درد بچے کے 3ماہ کی عمر تک پہنچنے تک خود ہی ختم ہو جاتا ہے ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Sher Khawar Bachon Ka Rona" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.