Technology K Nushkay - Article No. 1565

Technology K Nushkay

ٹیکنالوجی کے نسخے - تحریر نمبر 1565

ڈیجیٹل خوبصورتی

ہفتہ 11 مارچ 2017

بدلتے ہوئے دور میں ٹیکنالوجی کا استعمال خاصا بڑھ گیا ہے ۔ آن لائن شاپنگ کا کلچر فروغ پاچکا ہے ۔ اب آپ صرف اندرون ملک ہی سے نہیں بلکہ دنیا بھر سے گھر بیٹھے چیزیں منگواسکتے ہیں ۔ ان میں گھریلو استعمال کی اشیاء سے لے کر کاسمیٹکس تک کیا کچھ شامل نہیں اور اب تو جلد کو نکھارنے ، سنوارنے اور کاسمیٹکس کے انتخاب تک کئی مسائل کے حل کے لئے اپیلی کیشنز موجود ہیں ۔

کون سی لپ اسٹک کس قسم کی رنگت پر کھلے گی یابدنما لگے گی؟ کونسا ہیئر کلر آپ کو سوٹ کرے گا کونسا آپ کی شخصیت کو مصنوعی ظاہر کرے گا ؟ چند اپیلی کیشنز ایسی ہیں جنہیں موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی تصویر پر کوئی بھی بیوٹی پروڈکٹ مثلاََ آئی لائنر، آئی شیڈز ، لپ اسٹک یا ہیئر کلر کوچہرے اور بالوں پر آزمائشی طور پر کرکے دیکھا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی تصویر پر ان کا سمیٹکس کو لگا کر دیکھئے کہ وہ جچ رہا ہے یا تصنع آمیز لگ رہا ہے ۔ اب اگر کوئی چیز جچ رہی ہے تو اسے Save کرکے اپنی بیوٹیشن کو دکھائیے ۔ اسی طرح ہیئر کلر کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے ۔ ذیل میں ہم ایسی ہی چند اپیلی کیشنز کا تعارف پیش کر رہے ہیں ۔
ویساڈا (Visada)
اس اپیلی کیشن کو بلا معاوضہ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کی مدد سے خواتین اپنی تصویر میک اپ کرنے کے مختلف طریقے آزما کر دیکھ سکتی ہیں کہ ان پر آخر کون سا میک اپ Look جچ رہا ہے ۔
یہ اپیلی کیشن خواتین کے چہرے کا خود بخود تجزیہ کرتی ہے ، اس میں چہرے کے خدو خال کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جاتا ہے کہ کون سے شیڈز ان کے چہرے پر اچھے یا برے لگیں گے ۔ ا بیوٹی ٹپس کی روشنی میں خواتین آپ اپنا ماہرانہ انداز میں میک اپ کرسکیں گے ۔ ساتھ ہی اس میں مختلف بیوٹی پراڈکٹس کی خریداری کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے ۔ آپ چاہیں تو آن لائن کاسمیٹکس خرید بھی سکتی ہیں ۔

میک اپ جینئس :(Make Up Genius)
اس اپیلی کیشن میں ایک مخصوص فیچر موجود ہے ، جس کے ذریعے چہرے کے خدوخال کا جائزہ لیاجاتا ہے اس اپیلی کیشن کے ذریعے خواتین اپنے چہرے پر لپ اسٹک ، آئی شیڈو ، آئی لائنر اور بلش آن وغیرہ لگا کر چیک کرسکتی ہیں کہ وہ کیسی لگ رہی ہیں ۔
موڈی فیس (Modiface)
اس اپیلی کیشن کا پورا نام (Hair Color By Modi Face) ہے ۔ یہ خاص طور پر خواتین کو بالوں کے رنگ دیکھنے اور پسند کرنے کی غرض سے بنائی گئی ہے ۔
ایسی خواتین جو بالوں کو ڈائی کرنا چاہتی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ پہلے منتخب کردہ کلر کو اس اپیلی کیشن کے ذریعے اپنے بالوں پر ہوتا دیکھ لیا کریں ۔ جب تصویر میں موجود بالوں پر وہ رنگ ہوجائے اور وہ آ کے چہرے پر سوٹ بی کر رہا ہو تو پھروہی شیڈ لگوائیں ورنہ ہیئر کلر لگانے سے گریز کریں ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Technology K Nushkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.