Uff Garmi Make Up Nah Utar Jaye - Article No. 1830

Uff Garmi Make Up Nah Utar Jaye

اُف گرمی، میک اپ نہ اُتر جائے - تحریر نمبر 1830

دھوپ کی شدت آپ کی سکن کو جھلسا سکتی ہے اس لیے آپ کو سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال کرتا چاہئے۔ جب آپ سن اسکرین لگانے کے بعد کریمی گولڈن فیس پاوٴڈر اپنے چہرے پر لگائیں یہ

ہفتہ 30 جون 2018

راحیلہ مغل:
عید کے بعد شادیوں کا سیزن شروع ہو جاتا ہے ہ رکوئی کسی نہ کسی کی شادی کی تیار میں مشغول ہوتا ہے لیکن گرمی میں شادی کے فنکشن کے لیے تیار ہونا اور فریش نظر آنا خواتین کے لیے آسان کام نہیں۔گرمی کے موسم میں اور وہ بھی دوپہر کے وقت میک اپ کرنا اور اس کو برقرار رکھنا بڑا مشکل نظر آتا ہے لیکن اگر درج ذیل اصول اپنا لیئے جائیں تو کوئی شک نہیں کہ آپ بہترین میک اپ کر سکیں گی۔


1۔دھوپ کی شدت آپ کی سکن کو جھلسا سکتی ہے اس لیے آپ کو سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال کرتا چاہئے۔ جب آپ سن اسکرین لگانے کے بعد کریمی گولڈن فیس پاوٴڈر اپنے چہرے پر لگائیں یہ فیس پاوٴڈر آپ کے چہرے پر موجود قدرتی چکنائی کو کم کرتا اور اسے نمایاں ہونے سے روکتا ہے۔

(جاری ہے)


2۔ اس کے بعد برونزر چہرے پر اپلائی کریں اس سے آپ کی اسکن کو گلوملتی ہے۔

برونزر لگاتے وقت اپنے گالوں کی ہڈی ماتھے کے بیچ اور ناکے ابھار اور تھوڑی پرزیادہ توجہ دیں برانزر اپنے اسکن ٹون سے میچ کرتا ہوا استعمال کرنا چاہیے۔
3۔آنکھوں کے اوپر ہلکے رنگ کے آئی شیڈز کا استعمال کریں جیسے ہلکا براوٴن لائٹ گرے یا پھر پیچ کلر۔ آنکھوں پر آئی شیڈز لگاتے وقت آنکھوں کے اندرونی کونوں پر بھی شیڈ لگائیں اس طرح شیڈز لگانے سے آپ کی آنکھیں نمایاں ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی لگنے لگیں گی۔
4۔ اپنے میک اپ کو مکمل کرتے ہوئے ہونٹوں پر ہلکا گلابی یا پھر پیچ کلر کی لپ اسٹک لگائیں اگر آپ لپ اسٹک نہیں لگانا چاہتی تو آپ مذکورہ بالا انہیں کلرز میں سے لپ گلوس کا استعمال کر سکتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Uff Garmi Make Up Nah Utar Jaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.