Ye 3D Nails Ka Zamana Hai - Article No. 1436
یہ تھری ڈی نیلزکازمانہ ہے - تحریر نمبر 1436
خوبصورت لگنا خواتین کا خواب ہوتا ہے اسی لئے وہ اپنے آپ کو سجانے اور سنوارنے میں لگی رہتی ہیں۔ آج کل خواتین میں ناخنوں کو پرکشش اور جاذب نظر بنانے کا رحجان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔
جمعہ 25 مارچ 2016
نیل آرٹ کیلئے ضروری نہیں کہ آپ کسی شادی یا تقریب کاانتظار کریں بلکہ دوسروں سے منفرد آنے کیلئے بھی آپ اپنے ناخنوں پر ڈیزائن بناسکتی ہیں۔
(جاری ہے)
آپ کے ناخن بھی نہ صرف ہاتھوں کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آپ کی باڈی لینگویج کو بھی تبدیل کر دیتے ہیں۔
نیل آرٹ کیلئے ناخنوں کا لمبا ہونا ضروری ہے۔ خواتین کے کٹے ہوئے چھوٹے ناخنوں کو خوبصورت بنانا بھی نیل آرٹ کا کمال ہے۔ رات کے فنکشن کیلئے خصوصی طور پر خواتین ناخنوں پر کالے رنگ کا استعمال کرتی ہیں اور اس پر مختلف ڈیزائن بنواتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آج کل لباس کے رنگوں سے ملا کر ناخنوں پر گلٹر سے ڈیزائن بنانا بھی مشہور ہے اور اسے پارٹیز میں بھی بیحد مقبولیت حاصل ہے۔
کہتے ہیں نیازمانہ اپنے ساتھ نت نئے انداز لے کرآتا ہے لہٰذا اب پہلے کی طرح ناخنوں کو رنگ نے کا انداز بھی پرانا ہوا اور اس کے بجائے نت نئے ڈیزائنوں سے انہیں آراستہ کیا جانے لگا۔ پہلے خواتین اپنے ملبوسات سے میچ کرتے ہوئے جوتوں‘ ہینڈبیگز اور جیولری وغیرہ کی متلاشی رہتی تھیں‘ لیکن لوازمات میں مخصوص طرز کی نیل پالش کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔ خواتین جدید ٹرینڈ کی اس نیل پالش کو اپنے ڈریس کی میچنگ کے اعتبار سے استعمال کرتی ہیں۔ نت نئے ڈیزائنوں پر مبنی یہ انداز باقاعدہ ایک آرٹ کی شکل اختیار کرگیا ہے اور خواتین میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ آئیے اس نئے ٹرینڈ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
میگنیٹک نیلز:
اب ایک ایسی نیل وار نش بازا میں سیتاب ہے جس میں لوہے کے رنگ برنگے ذرات شامل ہوتے ہیں۔ آپ اسے ایک مقناطیس کے ذریعے اپنے ناخنوں پر لگاسکتی ہیں جو اس نیل وارنش کے ہمراہ ملتا ہے ۔ ایک وقت میں ایک ناخن اس کے ذریعے سجائیں۔ سب سے پہلے پالش کا ایک کوٹ لگائیں اس کے بعد مقناطیس کو ناخن کے اوپر گھمائیں تاکہ آپ کا مطلوبہ پیٹرن بن سکے۔ مقناطیس کو چند سکینڈ تک اس کی جگہ پر رکھیں۔ پھر اس آرٹ پیٹرن کو سیل کرنے کیلئے اس کے اوپر نیل وارنش کا ٹاپ کوٹ لگائیں اس پالش کے ذریعے آپ اپنی پسند کے مختلف ڈیزائن بناسکتی ہیں۔
تھری ڈی نیلز:
ایک ایسا سیٹ جو پالش کوٹ‘ موتیوں اور برش پر منبی ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ اپنے ناخنوں کو تھری ڈی آرٹ کا تاثر دے سکتی ہیں۔ ایک وقت میں ایک ناخن کو پینٹ کریں۔ نیل پالش کے دو کوٹ لگائیں اس کے بعد اس کے اوپر ننھے ننھے موتی بکھیردیں اور انہیں برش کے ذریعے سیٹکرلیں۔ ناخنوں کو خشک ہونے کیلئے 15منٹ کا وقت دیں۔
نیل آرٹ رپیس:
نیل آرٹ رپیس کسی بھی مشکل میں پڑے بغیر ناخنوں کو باآسانی سجانے کا ایک نیاٹرینڈ ہے۔ یہ مختلف پر مبنی سٹیکر ہوتے ہیں جنہیں آپ ناخنوں پر چپکا سکتی ہیں اور پھر اپنے ناخنوں کی شیپ کے مطابق انہیں فائل کرسکتی ہیں۔
ویلوٹ نیلز:
اس نیل وارنش کے ذریعے آپ اپنے ناخنوں کو مخملیں تاثر دے سکتی ہیں ۔ یہ ایک سیٹ ہوتا ہے جس میں نیل وارنش ویلوٹ پاؤڈر اور ایک برش شامل ہوتا ہے جس کے ذریعے نیل وارنش لگانے کے بعد مخملیں پاؤڈر لگا کر ناخنوں کو آراستہ کیاجاتا ہے۔
فرنچ مینی کیور کانیا انداز:
اب روایتی فرنچ مینی کیور کونیل آرٹ کا نیا انداز دیا گیا ہے لہٰذا فرنش مینو کیورکامخصوص پنک اور وائٹ کا مبینیشن بھول جائیں اور زردی مائل سبز بیس استعمال کریں۔ ناخنوں کے سروں کو آپ نیون پنک ڈارک ریڈیاسلور شیڈ دے سکتی ہیں جورات کی تقریبات کیلئے بہت موزوں ثابت ہوگا۔
Browse More Special Articles for Women
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
رمضان شاپنگ مہنگائی کا علاج سادگی
Ramadan Shopping Mehngai Ka Ilaj Saadgi
چھوٹے بچے روزہ رکھیں تو والدین کیا کریں
Chote Bache Roza Rakhain To Waldain Kya Karen
رمضان اور خواتین کے معمولاتِ زندگی
Ramzan Aur Khawateen Ke Mamolat E Zindagi
رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری ہے بہت ضروری
Ramzan Se Pehle Ramzan Ki Tayari Hai Bahut Zaroori
ذہین بچے کی پیدائش کے لئے حمل کے دوران مخصوص غذائیں
Zaheen Bache Ki Paidaish Ke Liye Hamal Ke Douran Makhsoos Ghizain
جیولری کی ورائٹی سے جگمگاتی دنیا
Jewellery Ki Variety Se Jagmagati Duniya
زیورات بتائیں شخصیت کے راز
Zewrat Bataain Shakhsiyat Ke Raaz
ورسٹائل ٹرے ․․․ ہر گھر کی ضرورت
Versatile Tray - Har Ghar Ki Zaroorat
موسم کی تبدیلی پر الماری کی ترتیبِ نو
Mausam Ki Tabdeeli Par Almari Ki Tarteeb E Nau
دیدہ زیب ست رنگی چوڑیاں
Deeda Zaib Sat Rangi Choriyon
اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan