Apne Ghar Par Baal Dye Karna - Article No. 1282

Apne Ghar Par Baal Dye Karna

اپنے گھر پر بال ڈائی کرنا - تحریر نمبر 1282

اخروٹ کے چھلکوں سے بھی ایک قسم کی بے ضرور ڈائی بنائی جا سکتی ہے۔ جو بالوں کو آہستہ آہستہ رنگ بخشتی ہے۔ اخروٹ کے چھلکے کسی کو نڈے میں ڈال کر اس میں پانی بھر دیں اور۔۔۔

جمعہ 7 اگست 2015

حنا:
حنا کے سفوف کو مندرجہ ذیل طریقے سے ملا کر شیڈز بنائے جا سکتے ہیں۔ دو کپ حنا پاوٴڈر، گرم پانی ایک کپ، لیموں کا عرق چائے کاایک چمچہ، حنا پاوٴڈر کو پانی میں حل کر کے گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ لیموں کا عرق ملا دیں تاکہ رنگ آسانی سے ظاہر ہو سکے۔ اسے ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ حنامیں کھانے کا ایک چمچہ پسی ہوئی لونگیں ملا دینے سے رنگ زیادہ گہرا ہو جاتا ہے۔
گہرا براوٴن شیڈ حاصل کرنے کے لیے ایک حصہ حنا میں تین حصے نیل ملا دیں۔ حنا میں کھانے کا ایک چمچہ کافی اور کھانے کے دو چمچے آملہ پاوٴڈر ملا لینے سے حاصل ہونے والا شیڈ اور بھی گہرا ہو سکتا ہے حنا کی خشکی کے اثر کو زائل کرنے کے لئے اس میں دہی اور کھانے کا ایک چمچہ رائی کا تیل بھی ملا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)


اخروٹ کے چھلکے:
اخروٹ کے چھلکوں سے بھی ایک قسم کی بے ضرور ڈائی بنائی جا سکتی ہے۔

جو بالوں کو آہستہ آہستہ رنگ بخشتی ہے۔ اخروٹ کے چھلکے کسی کو نڈے میں ڈال کر اس میں پانی بھر دیں اور ایک چٹکی نمک ڈال کر تین دن تک بھیگا رہنے دیں۔ اب تین کپ ابلا ہوا پانی ڈال کر اسے پانچ گھنٹوں تک پکنے دیں اس بات کا خیال رکھیں کہ بھاپ بن کر اڑنے والے پانی کی جگہ مزید پانی ڈالتی رہیں۔ اب چھلکوں کو کپڑے میں لپیٹ کر نچوڑیں تاکہ اس کا گہرا پانی علیحدہ ہو جائے۔
نکالے ہوئے رنگدار پانی کو برتن میں پھر ڈال دیں اور اسے ابالتی رہیں جہاں تک کہ اس کا حجم ایک چوتھائی رہ جائے۔ اب پھٹکیڑی کا چھوٹا سا ٹکڑا اس میں ڈال دیں۔ پہلے تو یہ پانی بالوں کو ہلکا زرد رنگ دیگا لیکن تھوڑی دیر بعد یہ رنگ تبدیل ہو کر گہرا سیاہ ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ بالوں کو رنگنے سے قبل انہیں شمیپو سے دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں۔

چار چمچے چائے کی پتی کو ایک کوارٹر (ایک لیٹر) پانی میں ڈال کر ابال لیں یہاں تک ہ پانی گہرا سیاہ ہو جائے۔ ڈائی بنائے کے لیے اس میں پھٹکڑی ملا دیں۔ اب اسے نتھارکر اسے دھوئیں اور اس وقت تک بار بار دھوتی رہیں جب تک مطلوبہ رنگ کا شیڈ حاصل نہ ہو جائے۔
رنگ کا انتخاب کس طرح کریں:
متذکرہ بالا سطور کے پڑھنے سے آپ کو یہ علم تو ہوگیا کہ اپنے بالوں کا رنگ کس طرح تبدیل کرنا چاہیے۔
لیکن سب اے اہم نکتہ اس رنگ کا انتخاب کرنا ہے جو آپ کے بالوں کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہو۔ آپ اس طرح کا کوئی جملہ ہرگز نہیں کہہ سکتیں کہ ” میں چاہتی ہوں کہ میرے بال ویسے ہی نظر آئیں جیسے پچیس برس کی عمر میں تھے۔“ جب آپ پچیس بر س کی تھیں تو آپ کے بالوں کا رنگ آپ کے کمپلیکشن کے عین مطابق تھا۔ تاہم پچیس برس بعد ویسے ہی سیاہ بال آپ کی جلد اور چہرے کے لیے انتہائی غیر موزوں ثابت ہوں گے بلکہ انکے باعث آپ اپنی موجودہ عمر سے بھی زیادہ معمر نظر آنے لگیں گئی۔

رنگوں کے انتخاب کے لیے سنہرا اصول یہ ہے کہ آپ جتنی کم عمر ہوں انتے ہی زیادہ سیاہ آپ کے بال ہونا چاہیے اور آپ کی عمر جتنی زیادہ ہو اسکی نسبت سے آپ کے بالوں کا رنگ اتنا ہی ہلکا ہونا چاہے۔
کتنے عرصے بعد بالوں کو ڈائی کرنا چاہیے۔؟
ایک بنیادی اصول یہ ہے کہ بالوں پر ایک رنگ کے اوپر رنگ کی دوسری تہہ چڑھانے سے گریز کرنا چاہیے اور انکی جڑوں کو ہر چار ہفتے بعد ری ٹچنگ کرنا چاہے نہ اس سے قبل اور نہ اس سے زیادہ مدت پر ، ٹھیک چار ہفتے بعد ہی اگر اس مدت سے قبل ڈائنگ یا بلیچنگ کا عمل دہرایا گیا تو اس طرح آپ پہلے سے رنگے ہوئے بالوں پر دوسرے کیمیاوی عمل کی تہ چڑھا دیں گی اور وہ زیادہ خشک اور کڑک نظر آنے لگیں گے۔
اسی طرح اگر آپ چار ہفتے کے بجائے پانچ یا چھ ہفتے کے بعد انہیں رنگیں یا بلیچ کریں تو اس طرح نیا رنگ اس کے پچھلے رنگ سے ہم آہنگ ہو جائے گا۔ پھر بالوں کو ڈائی کرنے کے بعد بالوں کو تین دن اور تین راتوں تک بالکل خشک رکھیں تاکہ آکسائیڈ کا عمل پوری طرح اثر انداز ہو سکے۔
گھر پر ڈائی کرتے وقت یاد رکھنے والے اصول:
ہمیشہ سب سے پہلے پیچ ٹیسٹ کریں۔
یہ بات بہت ہی اہم ہے خصوصا ایسی صورت میں جب آپ بازار کی کوئی مصنوعات پہلی مرتبہ استعمال کرنے جا رہی ہوں۔ روئی کے ٹکڑے کے ذریعے کان کی لویاکہنی کی پشت پر لگی ہوئی چکنائی کو پہلے صاف کر لیں اور پھر روئی کے ذریعے اس مقام پر رنگ کی ہلکی سی تہہ لگائیں۔ اگر 24گھنٹوں کے اندر رنگ پھٹ جائے یا آپ کو کسی قسم کی جلد کا احساس ہو تو فوراََ انٹی الرجی دوا کھائیں( ایویل ٹیبلٹ موزوں رہے گے) زیادہ مقدار میں پانی پیئیں۔
رنگ لگانے والی جگہ کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں اور خریدی ہوئی ڈائی کوفوراََ پھینک دیں کسی بھی رنگ کو استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دیکھ بال کریں اور جس دن بالوں کو رنگ کرنا ہو اس صبح ان میں برش بھی نہ کریں۔
بالوں کے سرخ رنگ کو دور کرنے کی کوشش نہ کریں۔اناڑی اور ناتجربہ کار خواتین بالوں کے اند ر موجود سرخ رنگ کو دور کرنے کی ہمیشہ غلطی کرتی ہیں۔
لیکن بالوں کی اصل ساخت میں سرخ رنگ نہایت اہمیت کا حامل ہے اگر آپ زیادہ مقدار میں ڈائی لگا کر بلیچنگ کے ذریعے اس سرخ رنگ کو دور کرنے کی کوشش کریں گی تو گویا اس سے آخری دفاعی حصار کو بھی توڑ ڈالیں گی جو بالوں کے اندر کسی نقصان دہ ردعمل کو روکنے کے کا واحد ذریعہ ہے۔ خصوصاََ گہرے سیاہ بالوں کے لیے سرخ رنگ کا زیادہ ہائی لائیٹ اس کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے اس کے لیے سرخ رنگ سے فائدہ اٹھائیں اور اسے ختم کرنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔

Browse More Hair Color, Hair Dye and Bleaching

Special Hair Color, Hair Dye and Bleaching article for women, read "Apne Ghar Par Baal Dye Karna" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.