Hair Dye Zara Ahtiat Se - Article No. 1400

Hair Dye Zara Ahtiat Se

ہیئر ڈائی ․․․ ذرا احتیاط سے - تحریر نمبر 1400

آپ کی بال نازک اورکمزورہیں توانائی کروانے سے ایک دن پہلے پروٹین (Protein) یاکیراٹن ٹریٹمنٹ ( Keratin Treatment) ضرورلیں اس کے علاوہ آپ کوئی ہیئر ماسک بھی استعمال کر سکتی ہیں جس میں۔۔۔

منگل 2 فروری 2016

آپ کی بال نازک اورکمزورہیں توانائی کروانے سے ایک دن پہلے پروٹین (Protein) یاکیراٹن ٹریٹمنٹ ( Keratin Treatment) ضرورلیں اس کے علاوہ آپ کوئی ہیئر ماسک بھی استعمال کر سکتی ہیں جس میں وٹامن ای(Vitamin E) یاایلوویرا (Aloe Vera) شامل ہونا چاہیے
ثوبیہ فاروق کہتی ہیں کہ ہیئر ڈائی کے مضراثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ایمونیافری اور آئل بیسڈ ہیئر ڈائی استعمال کریں اس کے بعد سلفیٹ فری شیمپو اور کنڈیشنر کااستعمال بالوں کومضبوط اور چمکدار بناتا ہے اور اس سے بال گرنے کاتناسب کم سے کم ہوتاہے
ثوبیہ فاروق: میں ینگ اور ٹین ایجرلڑکیوں کویہی مشورہ دیتی ہوں کہ وہ پورے بال ڈائی کروانے کی بجائے صرف ہائی لائٹس (Highlights) کروالیں تاکہ لمبے عرصے تک بالوں کوکیمیکلز کے استعمال سے محفوظ رکھا جاسکے کیونکہ کیمیکلز کے استعمال سے بال متاثر ضرور ہوتے ہیں اور اگر آپ کے بال پہلے سے ہی کمزور ہیں توسارے بالوں پر کیمیکل ہرگزاستعمال نہ کریں۔

(جاری ہے)

اگر آپ صرف ہائی لائٹس کرواتی ہیں تواس سے بھی شخصیت میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔ اس حوالے سے آج کل بلیاج ٹیکنیک زیادہ مقبول ہے جس میں بالوں کے سرے پر لائٹ اور اوپری یعنی جڑوں والے حصے پر ڈارک ہیئر کلر کیاجاتاہے۔ کیمیکلز کے مضراثرات سے بچنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ برانڈڈہیئر ڈائی کا انتخاب کیاجائے جو 100فیصد ایمونیا فری (Ammonia Free) اور آئل بیسڈ (Oil-based) ہواس سے بال گرنے کاتناسب کم سے کم ہوتاہے، روکھا پن نہیں ہوتا اور بالوں میں نمی برقرار رہتی ہے۔

ڈائی سے الرجی کااندیشہ ہوتو:
اگر آپ کو ہیئر ڈائی سے الرجی کااندیشہ ہوتوجو بھی کلر منتخب کریں اس کی تھوڑی سی مقدار لے کر کان کے پیچھے لگالیں اور پانچ منٹ کے بعد ٹشوپیپر سے صاف کردیں۔ 36سے 48گھنٹوں میں آپ کواندازہ ہوجائے گا کہ ہیئرڈائی سے الرجی کاامکان ہے یانہیں؟ عموماََ الرجی کی صورت میں جلد پر سرخی اور دانے یاخارش نمودار ہونے لگتی ہے چنانچہ اس تجربے سے جلد پر ایسی کوئی بھی تبدیلی محسوس ہوتوکسی سکن سپیشلسٹ (Skin Specalist) سے رجوع کرلیں۔
اسی طرح جوخواتین باقاعدگی سے ہیئر ڈائی کرواتی ہوں اورا نہیں الرجی کامسئلہ بھی ہوتو وہ ہیئر ڈائی کروانے سے ایک دن پہلے اینٹی الرجی میڈیسن بھی استعمال کرسکتی ہیں مگراسے سلسلے میں ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔ کسی جسمانی بیماری کی صورت میں بھی کیمیکلز کے استعمال سے بال یاجلد متاثر ہوسکتے ہیں اس لئے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں کہ آپ کوکیمکل کااستعمال کرنا چاہیے یانہیں؟ ہمارے پاس ایسی خواتین بھی آتی ہیں جو ہم سے جھوٹ بولتی ہیں اور اپنی کسی بیماری کاتذکرہ نہیں کرتیں مگر بعد میں جب مسائل پیداہوتے ہیں توپھر انہیں اپنی غلطی کااحساس ہوتاہے مثلاََ ایک خاتون ہیئر ڈائی کے لئے آئیں توانہوں نے یہ نہیں بتایاکہ ان کی کینسر ہسٹری رہی ہے۔
چنانچہ جب انہیں ہیئر ڈائیلگایاگیا توان کے بال جل گئے پھر انہوں نے اپنی غلطی مان لی کہ انہیں ڈائی سے منع کیاگیاتھا لیکن انہوں نے اپنے معالج کی ہدایت کوسنجیدگی سے نہیں لیا، بعد میں ہم نے ان کے بالوں پرایک مہینہ تک شہد اور پروٹین ٹریٹمنٹ کرنا پڑا جس سے ان کے بعد ان کے بال ٹھیک ہوگئے مگر انہیں اضافی اخراجات اور تکلیف کاسامنا بھی کرنا پڑا۔
ویسے بھی آج کل بہت سی ہارمونل بیماریاں ایسی ہیں جوہیئر ڈائی کی صورت میں نقصان کاباعث بنتی ہیں اس لیے اگر آپ کو ذرا بھی شک ہوتو اپنے بالوں کوایسے تجربات سے محفوظ رکھیں۔
ہیئر ڈائی کاشیڈ لائٹ (Light) کیوں ہوتاہے :
عام طور پر 30سے 35باربال دھونے سے ہیئر کلر لائٹ ہونے لگتا ہے۔ ویسے توسردیوں میں روز بال دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی ہفتے میں ایک یادو مرتبہ بال دھونا بھی کافی ہے جبکہ گرمیوں میں روز بال دھونے کی بجائے ایک دن چھوڑ کربال دھوئے جائیں توکچھ عرصہ تک کلر فریش نظر آسکتا ہے۔
ہیئر ڈائی کرتے ہوئے سلفیٹ فری (Sulphate Free) شیمپو اور کنڈیشز کااستعمال کریں عموماََ اچھے برانڈ کے ہیئر ڈائی کے ساتھ شیمپو اور کنڈیشز موجود ہوتے ہیں۔ ڈائی کے دوران انہی کااستعمال کریں اس سے بالوں کے سرسے خشک اور روکھے نہیں ہوں گے۔
شیڈ کیسے منتخب کریں:
جب بھی شیڈ کارڈ سے ہیئر ڈائی کاانتخاب کرنا ہوتو خیال رہے کہ آپ جوبھی شیڈلینا چاہیں وہ اپنے ہاتھ کی الٹی طرف کی جلد سے میچ کرکے دیکھیں اگروہ آپ کی جلد کے ساتھ سوٹ کرے تویقینا وہ شیڈ آپ کے بالوں میں بھی خوشمنا دکھائی دے گا لیکن اگر آپ اپنی جلد کی رنگت سے شیڈ ملانے کے بعد مطمئن نہ ہوں تووہ شیڈ نہ لیں۔
ویسے بھی بالوں کامعاملہ اس قدر حساس ہے کہ آپ ہردوسرے دن کوئی نیا تجربہ نہیں کرسکتیں اس لئے جو بھی کریں سوچ سمجھ کرہی کریں تاکہ بعد میں پچھتانا پڑے۔
فیشن ٹرینڈ اور مودم کومدنظر رکھتے ہوئے ہیئرڈائی کے لئے شیڈ منتخب کرنے کا معاملہ ہوتو․․․ اگر آپ کی قدرتی رنگت بہت گوری اور سرخی مائل ہے توآپ پیورگولڈ (Pure Gold) اور شوخ شیڈ میں بال ڈائی نہ کروائیں ویسے شیڈ کے انتخاب میں آنکھوں کی رنگت کوبھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔
آج کل موکا (Mocha) شیڈ بہت پسند کیاجارہاہے البتہ گندمی مائل رنگت والی خواتین کو وارم ٹون (Warm Tone) میں ہی ہیئرڈائی کاانتخاب کرنا چاہیے۔ آج کل ایش گولڈ(Ash Gold) اور ریڈ Red شیڈز بھی ان ہیں لیکن ایک عام تاثر ہے کہ بہت گوری خواتین پرایش شیڈز اچھے نہیں لگتے کیونکہ اس سے وہ اپنی عمر سے بڑی نظر آنے لگتی ہیں۔ عموماََ بہت گوری خواتین بالوں کاقدرتی رنگ بھی سیاہ نہیں ہوتا بلکہ نسبتاََ براؤن اور لائٹ گولڈشیڈ میں ہوتاہے اس لئے اپنے قدرتی رنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کلر منتخب کریں کیونکہ ہوسکتا ہے کوئی نیاتجریہ آپ کوسوٹ نہ کرے۔
ویسے سردیوں میں ڈارک اور وارم ہیئر کلرز کروانے چاہئیں مثلاََ چاکلیٹ براؤن (Chocolate Brwon) اور موکاوغیرہ جبکہ ینگ اور ٹین ایجرلڑکیاں گرے (Grey) اور آئس بلیو شیڈز میں ہائی لائٹ کرواسکتی ہیں۔ اس طرح گرمیوں میں کول کلرز (Cool Colors) کروائیں یعنی ایش گولڈاور کول ریڈکلرز گرمیوں میں ہوسکتے ہیں۔ درمیانی عمرکی خواتین کومیڈیم تون یعنی 5یا6 لیول پرڈائی لیناچاہیے۔

سنگل کلر لگانے کاطریقہ:
جب بھی ہیئرڈائی کریں سب سے پہلے بالوں کے سرے سے لگانا شروع کریں اور آخر میں جروں سے لگاتے ہوئے نیچے کی طرف آئیں کیونکہ سکالپ (Scalp) سے تپش نکلتی ہے اس لئے اگر جڑوں پر شروع سے ہی کلر لگادیاجائے تواس سے سکن اور بالوں کونقصان پہنچنے کااندیشہ ہے۔ اگرپورا کلر ایک ہی مرتبہ لگادیاجائے توبالوں کے سروں پرشیڈ گہراہوجاتا ہے اور جڑوں پر ہلکا رہتا ہے۔ عموماََ ڈیڑھ مہینے میں بالوں کی نشوونما ہوجاتی ہے کہ بالوں کاقدرتی رنگ نظر آنے لگتاہے اس لئے آپ کم ازکم ڈیڑھ مہینے کے بعد دوبارہ کوراپ (Coverup) کروائیں تاکہ ہیئرڈائی لمبے عرصے تک فریش نظر آئے۔

Browse More Hair Color, Hair Dye and Bleaching

Special Hair Color, Hair Dye and Bleaching article for women, read "Hair Dye Zara Ahtiat Se" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.