Asparagus - Article No. 1781

Asparagus

اسپیراگس - تحریر نمبر 1781

اس کی لمبائی تین فٹ سے چھ فٹ تک ہوتی ہے ہرے رنگ کی باریک پتیوں والی اس کی لٹکتی ہوئی شاخیں بڑی دلکش دکھائی دیتی ہے

بدھ 14 مارچ 2018

یہ ایک سخت جان سدا بہار گھاس ہے جو گملوں میں لگا کر دروازوں، محرابوں، دریچوں اور برآمدوں میں رکھی یا لٹکائی جاتی ہے اس کی لمبائی تین فٹ سے چھ فٹ تک ہوتی ہے ہرے رنگ کی باریک پتیوں والی اس کی لٹکتی ہوئی شاخیں بڑی دلکش دکھائی دیتی ہے دعوتوں اور پارٹیوں کے موقع پر یہ گھاس گملوں یا گلدستوں میں سجائی جاتی ہے اور کھانے کی میزوں پر آوائش کے لیے رکھی جاتی ہے اسے جون یا ستمبر تک بویا جاتا ہے اگست سے ستمبر تک پنیری لگائی جاتی ہے یہ بہت آہستہ آہستہ اُگتی ہے۔


گل عقیق:یہ نرم ساخت کا موسمی اور سیدھا بڑھنے والا پودا ہے اس کی بلندی اڑھائی سے چھ فٹ تک ہوتی ہے کیاریوں اور باغوں میں بویا جاتا ہے دھوپ اور کھلی فضا میں بہتر نشوونما پاتا ہے اس پر زرد گہرے پیلے قومزی شوخ سرخ رنگ کے پھول کھلتے ہیں اس کا بیچ جون سے ستمبر تک بویا جاتا ہے اگست اکتوبر میں پنیری کیاریوں میں تبدیل کی جاتی ہے اور نومبر سے فروری تک اس پر بہار کا موسم ہوتا ہے پہاڑی علاقوں میں اس کی بوائی فروری مارچ میں ہوتی ہے اپریل مئی میں پنیری لگائی جاتی ہے اور جولائی سے نومبر تک پھول کھلتے ہیں۔

(جاری ہے)


کارنیشنCarnation :اس پھول کا پودا ڈیڑھ سے تین فٹ تک ہوتا ہے شکل و صورت جھاڑی نما ہوتی ہے اور اس پر کھلنے والے پھول اپنی بھینی بھینی خوشبو کے باعث گلدستوں کے لیے انتہائی موزوں ہیں اس کے بیچ سے براہ راست پیدا کیے ہوئے پودے زیادہ کامیاب ہوتے ہیں اور اس کے پھول زیادہ تر گملوں کے لیے موزوں ہوتے ہیں اس کی شاخ پر سرے والی کلی رہنے دی جائے اور نچلی کلیوں کو توڑ دیا جائے تو بڑے سائز کے پھول پیدا ہوتے ہیں اس کا بیچ جون سے ستمبر تک بویا جاتا ہے اگست سے اکتوبر تک پنیری لگائی جاتی ہے اور اکتوبر سے جنوری تک پھول نکلتے رہتے ہیں برسات کے موسم میں اس کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے تو اگلے سال بھی پھول شروع میں ہی نکلنے لگتے ہیں۔

کارن فلورCorn flower :یہ ایک سخت جان موسمی پودا ہے جس پر سفید گلابی سرخ نیلے رنگ کے پھول کھلتے ہیں اس کی اونچائی د وسے تین فٹ تک ہوتی ہے سیدھا بڑھتا ہے کھلی دھوپ میں نشوونما پاتا ہے اور کیاریوں میں لگایا جاتا ہے پود بڑھنے پر مناسب چھدرائی کرنا ضروری ہے بیچ جون سے ستمبر تک بوئے جاتے ہیں اور اکتوبر سے دسمبر تک پھولوں کا موسم ہوتا ہے اس کی کئی سنگل اور ڈبل اقسام ہیں پہاڑی علاقوں میں اسے مارچ سے مئی تک بویا جاتا ہے جون سے ستمبر تک شگفتگی کا موسم ہوتا ہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Asparagus" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.