Camellia - Article No. 1784

Camellia

سیملیا - تحریر نمبر 1784

ہ دلکش اور آہستہ آہستہ بڑھنے والی سدا بہار جھاڑی ہیں اور زرخیز زمین میں تیزی سے پھیلتی پھولتی ہے اس پر گہرے سبز رنگ کے چمکدار پتے لگتے ہیں اور پھولوں کی وضع قطع بڑی دلفریب ہوتی ہیں

ہفتہ 17 مارچ 2018

یہ دلکش اور آہستہ آہستہ بڑھنے والی سدا بہار جھاڑی ہیں اور زرخیز زمین میں تیزی سے پھیلتی پھولتی ہے اس پر گہرے سبز رنگ کے چمکدار پتے لگتے ہیں اور پھولوں کی وضع قطع بڑی دلفریب ہوتی ہیں اس کی افزائش قلموں اور داب سے ہوتی ہے اس کے لئے ڈھلوان زمین موزوں ہے۔
نریم لینڈر:اس کا شمار خوبصورت جھاڑی نما پودوں میں ہوتا ہے اور اس کی اونچائی چھ فٹ سے نو فٹ تک ہوتی ہیں اور سارا سال اس پر پھول کھلتے رہتے ہیں جو گلابی سفید زرد اور قرمزی رنگ کے ہوتے ہیں دھوپ میں خوب نشوونما پاتا ہے ہر سال شاخوں کو تیسرے حصے تک کاٹ دینے سئے نئی شاخوں پر کثرت سے پھول کھلتے ہیں اسے قلم اور داب سے لگایا جاتا ہے اس کے تنے اور شاخوں کا رس زہریلا ہوتا ہے،
لائی گسٹرم لوسی ڈم:نیچے کی طرف جھکی ہوئی شاخوں والی یہ جھاڑی مضبوط بھی ہے اور سدا بہار بھی یہ اُٹھ فٹ تک بڑھتی ہے اس پر زردی مائل سفید رنگ کے پھول لگتے ہیں اور اس کی افزائش قلم کے ذریعے کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)


کیسا ڈائی موبوٹرا:یہ ایک سدا بہار جھاڑی ہیں اور آٹھ فٹ تک بڑھتی ہیں دسمبر اور اپریل میں اس پر زرد رنگ کے دلکش پھول لگتے ہیں۔
بربرا:اس پر بارشوں میں گھنٹی کی شکل کے خوبصورت پھول لگتے ہیں جو سفید،نیلے،سرخ اور دوسرے کئی رنگوں کے ہوتے ہیں اس کا قد دو سے چار فٹ تک ہوتا ہے۔
بوگن ولا:یہ جنوبی امریکہ سے لائی گئی ایک ایسی جھاڑی ہیں جو تھوڑی سی محنت اور توجہ سے با آسانی پھلتی پھولتی ہیں دھوپ اس کو بہت راس آتی ہیں اسے باڑوں،درختوں اور دیواروں پر چڑھایا جاتا ہے اور جلد ہی ہر چیز کو ڈھانپ لیتی ہیں اس کا قد چار سے چھ فٹ تک ہوتا ہے راستوں روشوں اور پارکوں میں سڑکوں پر دو رویہ بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہیں اسے گملوں میں بھی لگایا جاسکتا ہے پھول آنے سے تین مہینے پہلے پانی لگانا بند کردیا جائے تو اس کے پتے جھڑ جاتے ہیں لیکن دوبارہ پانی لگانے سے اس پر ڈھیروں پتے اور شگوفے نکل آتے ہیں۔

سیڑم پرکوی:اس جھاڑی کے پھول انتہائی خوبصورت ہوتے ہیں اس کی ایک قسم پر سبزی مائل پھول کھلتے ہیں اور سارا سال نکلتے رہتے ہیں۔
گڑھل:
یہ شوخ اور نمائشی پودا ہے جس پر سفید گلابی، زرد سرخ اور سنہری پھول لگتے ہیں۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Camellia" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.