Khushnuma Drakhat - Article No. 1777

Khushnuma Drakhat

خوشنما درخت - تحریر نمبر 1777

اسے سفید پھولوں والی کچنار بھی کہا جاتا ہے اور دنیا کے خوبصورت ترین درختوں میں اسے بطور خاص مقبولیت حاصل ہے یہ ایک سدا بہار پودا ہے 8 سے15 فٹ تک اونچا بڑھتا ہے

جمعرات 8 مارچ 2018

صحنوں ،دالانوں اور باغیچوں میں لگائے جانے والے درختوں کی کئی ایک اقسام ہیں جو دیکھنے میں خوشنما اور استعمال میں بے حد مفید ہوتی ہے ان کی چند اقسام درج ذیل ہیں:
نیم:یہ چالیس سے پچاس فٹ تک بڑھنے والا خوبصورت اور گھنی چھاﺅں والا درخت ہے کتابوں میں اس کے کئی طبی فوائد لکھے ہوئے ہیں اس کی مسواک بہت مفید ہے برصغیر پاک و ہند میں عام پائے جاتے ہیں اور بغیر کسی دیکھ بھال کے پروان چڑھتے ہیں،
دھاﺅCopper:یہ ایک چھوٹے قد کا درخت ہے جس کی چھال صاف اور دوپہلی ہوتی ہے بہت ہی خوشنما درخت ہے گرمیوں کے شروع میں اس کے پتے سرخ ہوکر گرجاتے ہیں اگست اور ستمبر میں اس کی شگفتگی عروج پر ہوتی ہے،
ریٹھا (Soap nut):یہ ایک سایہ دار درخت ہے اس کے پتے گہرے سبز رنگ کے ہوتے ہیں اور بہار میں اس پر سرخ و سفید پھول آتے ہیں اس کا پھل کپڑے دھونے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اسے عام طور پر اپریل میں بویا جاتا ہے اس کا بیچ بہت سخت ہوتا ہے بونے سے پہلے اسے پانی یا گوبر میں رکھا جاتا ہے اور بوائی کے تین چار ماہ بعد پھوٹتا ہے اس کے لیے باقاعدہ آبپاشی اور گوڈی کی ضرورت ہوتی ہے،
سمندر پھل:یہ ایک سدا بہار درخت ہے بیس بچیس فٹ تک اونچا بڑھتا ہے اس میں چھتری نما گھنے پتے لگتے ہیں کوٹھیوں اوربنگلوں میں بہت خوبصورت دکھائی دیتا ہے اس کے پھولوں کا رنگ پیازی ہوتا ہے سایہ دار جگہوں پر جہاں نمی ہو خوب تیزی سے نشوونما پاتاہے،

بوھینیا (Bauhinia Alba):اسے سفید پھولوں والی کچنار بھی کہا جاتا ہے اور دنیا کے خوبصورت ترین درختوں میں اسے بطور خاص مقبولیت حاصل ہے یہ ایک سدا بہار پودا ہے 8 سے15 فٹ تک اونچا بڑھتا ہے مئی سے اگست تک اس پر پھولوںکی بہار ہوتی ہے اسے مئی میں نرم کی ہوئی زمین میں لگایا جاتا ہے اور اس کو باقاعدگی سے آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے اسے جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنا ضروری ہے بوائی کے پہلے موسم میں ہی یہ تین چار فٹ بلند ہوجاتا ہے اور اچھی دیکھ بھال کی وجہ سے سات آٹھ سال میں 15 فٹ کی بلندی تک پہنچ جاتا ہے،
نیلم (Blue Gul Mohr):یہ جھاڑی نما درخت اپنے حسن میں یکتا ہے اس کے پتے نفیس اور خوبصورت ہوتے ہیں باغیچوں بنگلوں کی خوبصورتی اور مکانوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے اس پر نیلے پھول آتے ہیں،
مخروطی سرو (Cypressus):مغل بادشاہوں کے بنوائے ہوئے باغوں اور مقبروں کی شان و شوکت مخروطی سر و سے ہے جو سیدھا مخروطی شکل کا ایک ایسا مشہور درخت ہے جو مغرب میں بھی پسند کیا جاتا ہے اس کی اونچائی 35 سے40 فٹ تک ہوتی ہے اسے باغوں کوٹھیوں اور بنگلوں کی زینت کے نام سے پکارا جاتا ہے،
فانوس:اس درخت پر پہلے سرخ رنگ کے گھنٹی کی شکل کے پھول لگتے ہیں اوراس کی بلندی 40-50 فٹ تک ہوتی ہے یہ نم دار سایوں میں بڑی جلدی پھلتاپھولتا ہے یہ ایک سدا بہار درخت ہے۔

(جاری ہے)


چیل بائل برش(Bottle Brush):گھروں کے باغیچوں کے لئے بہت پسند کیا جاتا ہے اور اس کی اونچائی 15 سے 25 فٹ تک ہوتی ہے مارچ سے اگست تک اس پر قرمزی رنگ کے پھول آتے ہیں۔
اشوک درخت(Saraca Indica):
اس کی اونچائی15 سے20 فٹ تک ہوتی ہے اس پر جنوری فروری میں مالٹے رنگ کے سرخ پھول آتے ہیں پھولوں کے موسم میں اس درخت کا حصہ بڑھ جاتا ہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Khushnuma Drakhat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.