Landscaping - Article No. 1768

Landscaping

لینڈ سکیپنگ - تحریر نمبر 1768

گھروں کی بیرونی آرائش ایک فن ہے انگریزی میں اس فن کو لینڈ سکیپنگ کہتے ہیں اور اُردو میں ہم اسے باغیچہ سنوارنے کی منصوبہ بندی کہہ سکتے ہیں لیکن لینڈ سکیپنگ باغ باغیچے سے زیادہ مقاصد پورے کرتی ہے

جمعرات 22 فروری 2018

گھر بڑا ہو یا چھوٹا ہوجہاں اس کی اندرونی خوبصورتی قائم رکھنے کے لیے اسے سجانے اور آرام دہ بنانے کے طور طریقے استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہاں گھر کے بیرونی حصے کو بھی خوش نما اور خوبصورت بنانے کا فن سیکھنے اور اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ گھروں کی بیرونی آرائش ایک فن ہے انگریزی میں اس فن کو لینڈ سکیپنگ کہتے ہیں اور اُردو میں ہم اسے باغیچہ سنوارنے کی منصوبہ بندی کہہ سکتے ہیں لیکن لینڈ سکیپنگ باغ باغیچے سے زیادہ مقاصد پورے کرتی ہے کیونکہ باغ باغیچہ صرف پھولوں کی کیاریوں اور گھاس کے سرسبز قطعوں کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ لینڈ سکیپنگ کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:
۱۔

پھل پھول اور سبزیاں کے قطعے بنایا
۲۔بچوں کو کھیلنے کے لیے کھلی جگہ فراہم کریں
۳۔

(جاری ہے)

اُٹھنے بیٹھنے اور گھریلو کام کاج کے لئے کھلی جگہ مہیا کرنا
۴۔گھر اور اس سے ملحقہ زمین کے درمیان خوشگوار تعلق قائم کرنا
جاپانی باشندے کے لینڈ سکیپنگ میں ماہر سمجھے جاتے ہیں جن لوگوں نے جاپان میں دیکھا ہے یا اس کے بارے میں فلمیں دیکھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ جاپانیوں کے گھر اگرچہ چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں لیکن وہ گھروں کے سامنے چند گز کھلی جگہ چھوڑتے ہیں اور اس کھلی جگہ کو لینڈ سکیپنگ کے فن کے مطابق دلکش منظر میں بدل دیتے ہیں اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ گھر کے اردگرد کھلی جگہ کی اس طرح ترتیب اور تزئین کی جائے کہ ماحول خوبصورت اور نظر نواز ہوجائے جب کوئی کھڑکی یا دروازے سے باہر جھانکے تو اس کی نظروں کے سامنے ایک دلکش منظر ہو اور باہر سے اس گھر کی طرف دیکھنے والے کو یہ گھر کسی حسین تصویر کی طرح دکھائی دے،گھر کے سامنے چھوڑی ہوئی کھلی جگہ کو گھر کا پیش منظر کہا جاسکتا ہے عام طور پر اس جگہ کو سجانے اور خوبصورت بنانے کی طرف زیادہ توجہ دی جاتی ہے وہاں ہموار زمین کے سرسبز قطعے ہوتے ہیں جہاں تازہ گھاس پھولوں سے بھری ہوئی کیاریاں رنگین پھولوں والی جھاڑیاں خوشنما گملے،نازک نازک بیلیں فوارہ باڑ اور درخت اس تربیت اور قرینے سے لگائے جاتے ہیں کہ وہاں کا ماحول دلکش اور خوبصورت ہوجاتا ہے اس تروتازہ کر دینے والے ماحول میں کچھ دیر بیٹھنے کے لیے لوہے لکڑی اور پتھر کے بنچ اور سٹول رکھے جاتے ہیں،گھر کے باہر کا منظر خوشگوار بنانے میں درخت پودے پھول اور گھاس کے علاوہ کئی اور دوسری چیزیں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے جن می پتھر اینٹ اورلکڑی کی اشیا بھی شامل ہے لیکن ان بے ڈھب چیزوں کو قرینے اور سلیقے سے ہی خوبصورت اور دلاویز بنایا جاسکتا ہے مثال کے طور پر درختوں کا انتخاب ہی اس کی پہلی سیڑھی ہے جگہ کم ہو تو وہاں چھوٹے اور درمیانے قد کے درخت ہی مناسب ہوں گے اور اگر جگہ بہت زیادہ ہو تو پھر قد آور اور اونچے درخت ہی اچھے لگیں گے پھولوں کے قطعوں کی تربیت اور ساخت میں توازن ہونا چاہیے کیونکہ مختلف رنگوں کے پھولوں کے قطعوں کو اس طرح ترتیب دینا ہوگا کہ پھولوں کے مختلف ہونے کے باوجود ان میں ہم آہنگی اور حسن برقرار رہے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ گھر کے بیرونی ماحول میں باغ کا منظر اس انداز سے سنوارنا چاہیے کہ وہاں کی ہر چیز حسن و خوبصورتی کا پیکر بن جائے،سبزے اور پودوں کی لچک دار صلاحیت کہو مختلف سہاروں کی مدد سے زمین پر نت نئے نمونوں میں پیش کیا جاسکتا ہے اور فواروں کے سائز اور شکل و صورت کو زیادہ سے زیادہ دلکش بنایا جاسکتا ہے جگہ کے مطابق لکڑی اور بانس کی باڑیں باغ کی سجاوٹ میں اضافہ کرتی ہے کہیں کہیںکسی چٹان محراب اور روش سے ایسا تاثر پیدا کیا جاسکتا ہے کہ دیکھنے والا خود کو قدرتی ماحول میں ڈوبتا ہوا محسوس کرے گھروں میں باغ باغیچہ اور لان وغیرہ کے بنانے کا کام آپ کے ذوق تخلیق کی نشوونما کا باعث بنے گا اور قدرتی مسرت کا سامان فراہم کرے گا لیکن اس کے لیے باغ باغیچے کے بارے میں بنیادی معلومات کا حاصل ہونا ضروری ہے یعنی آپ کو پودوں درختوں پھولوں اور زمین کے بارے میں مکمل واقفیت ہونی چاہیے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Landscaping" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.