Sehan Lawn Aur Baramdah - Article No. 1769

Sehan Lawn Aur Baramdah

صحن ،لان اور برآمدے - تحریر نمبر 1769

عام لفظوں میں گھاس کے سرسبز کو لان کہا جاتا ہے یوں تو اکثر زمین پر گھاس پھوس اُگ آتا ہے لیکن جب توجہ او ر کسی خاص ترتیب سے گھاس بوٹی اور اُگائی جائے تو اسے لان کہتے ہیں

جمعہ 23 فروری 2018

صحن لان اور برآمدے گھروں کی ساخت کا اہم حصہ ہے گھر بڑے ہوں یا چھوٹے ان میں بچوں کے کھیلنے کے لیے کھلی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے اگر بچوں کو اس کی سہولت حاصل ہو تو وہ نہ صرف محفوظ ہوں گے بلکہ وہ گھنٹوں سکون کے ساتھ گھر والوں کے سامنے ہی کھیل سکتے ہیں صحن لان یا برآمدے میں بچوں کے کھیلنے کا اچھا خاصا انتظام کیا جاسکتا ہے عام لفظوں میں گھاس کے سرسبز کو لان کہا جاتا ہے یوں تو اکثر زمین پر گھاس پھوس اُگ آتا ہے لیکن جب توجہ او ر کسی خاص ترتیب سے گھاس بوٹی اور اُگائی جائے تو اسے لان کہتے ہیں ایک اچھے باغ کی پہچان یہ ہے کہ اس کا سبزہ زار یا لان سرسبز اور ہموار ہوگا اس کی کیاریاں واضع اور ترتیب وار ہوگئی اور ان میں لگے ہوئے پھول اور رنگت اور پودے کی اٹھان کی مناسبت سے ہوں گے لان کے ایک حصے میں ربت ڈال کر تین سے پانچ سال کے بچوں کے لئے کھیلنے کا بندوبست کیا جاسکتا ہے پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں گرمیوں کا موسم لمبا ہوتا ہے اس موسم میں بچوں کے لئے کھیلنے کی مناسب ترین جگہ گھر کے پیچھے یا پہلو والا حصہ ہے جہاں بچے زیادہ محفوظ ہوتے ہیں اس کے علاوہ لان یا صحن میں گھر کا کام کاج کرنے اور اُٹھنے بیٹھنے کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے یوں بھی برسات اور سردیوں میں لوگوں کو قدرے کھلی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے اگر کھلی جگہ نہ ہو تونہ آپ سردیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور نہ برسات کا مزہ لے سکتے ہیں کیونکہ برسات میں گھر کے اندر کی فضا بوجھل ہوجاتی ہے موقع کی مناسبت سے کھلی جگہ پر ضروری فرنیچر آراستہ کرنے سے بھی اس ماحول کو آرام دہ بنایا جاسکتا ہے باورچی خانے سے جڑے ہوئے صحن یا لان کو پتھر کی میز بنچ اور لوہے کی کرسیوں سے مفید بنایا جاسکتا ہے جہاں آپ بوقت ضرورت باورچی خانے کے بعض کام آسانی سے کرسکتی ہے گھر کے پچھلے حصے میں اگر کوئی کھلی جگہ موجود ہے تو وہاں کرسیاں تخت پوش اور مونڈھے رکھ کر اسے اٹھنے بیٹھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ایک تو اس طرح آپ کو تنہائی ملے گی اور دوسرے آپ یکسوئی کے ساتھ گھر کے کام سرانجام دے سکیں گے اس کھلی جگہ پر کپڑے دھونے اور سکھانے کا کام باآسانی ہوسکتا ہے اس کا مطلب ہے کہ گھر کے سامنے اور پیچھے نہ صرف گھر کے افراد بیٹھ سکتے ہیں بلکہ چھوٹی موٹی تقریب اور مہمانوں کے مل بیٹھنے کا بھی انتظام ہوسکتا ہے کیونکہ ساخت کے لحاظ سے بعض قوانین کے تحت شہر کے مختلف حصوں نئی آبادیوں کالونیوں اورجدید بستیوں میں گھر سے ملا ہوا ایک خاص حصہ خالی چھوڑا جاتا ہے مثال کے طور پر گھر اور سڑک کے درمیان گھر کے پیچھے اور پہلو میں مناسب حد تک خالی جگہ چھوڑی جاتی ہے اس کے علاوہ کوٹھیوں اوربنگلوں میں آگے اور پیچھے بہت زیادہ زمین کھلی چھوڑی جاتی ہے یہاں باغ باغیچہ ترتیب دیا جاسکتا ہے بڑی بڑی کوٹھیوں اور بنگلوں میں تو لان بھی بڑے بڑے ہوتے ہیں اور انہیں سجانے اور دیکھ بھال کرنے کے لئے باقاعدہ باغبان مقرر ہوتا ہے لیکن کم آمدنی والے گھروں میں ایسی کھلی جگہیں مخصوص کرنا ناممکن ہے تاہم جتنی بھی گنجائش نکل سکے وہاں نہ صرف چھوٹا سا باغ باغیچہ لگایا جاسکتا ہے بلکہ صحن اور برآمدوں کو خوبصورت بیلوں اور گملوں میں لگے ہوئے پودوں سے سجایا جاسکتا ہے آج کل فلیٹوں کی رہائش بھی بڑی عام ہے جہاں کسی کھلی جگہ کا ہونا ایک نا ممکن بات ہے البتہ فلیٹوں کی بالکونیوں کو گملوں اور بیلوں سے سجایا جاسکتا ہے سلیقہ اور ہنر مندی سے اپنے گھر کے ماحول کو خوشگوار اور دلکش بنانے کے لئے ضروری ہے کہ یہیں باغ باغیچے کی آرائش اور ترتیب کے فن سے آگاہی حاصل ہو۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Sehan Lawn Aur Baramdah" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.