Zinnia - Article No. 1780

Zinnia

زینیا - تحریر نمبر 1780

یہ باغوں اور پھلواڑیوں کی خاص زینت ہے اس کے پھولوں کے کئی رنگ ہوتے ہیں سرخ گلابی سفید اور نیلے پھول اکتوبر نومبر تک نکلتے رہتے ہیں جو بہت خوبصورت ہوتے ہیں

منگل 13 مارچ 2018

یہ جھاڑی نما پودا ہے کھلی دھوپ میں بڑھتا ہے اور دو سے تین فٹ تک اُونچا ہوتا ہے اسے ولائتی گیندا بھی کہتے ہیں اس کے پھول گول اور شوخ رنگ کے ہوتے ہیں جو پودے پر بہت زیادہ نمایاں ہوتے ہیں یہ باغوں اور پھلواڑیوں کی خاص زینت ہے اس کے پھولوں کے کئی رنگ ہوتے ہیں سرخ گلابی سفید اور نیلے پھول اکتوبر نومبر تک نکلتے رہتے ہیں جو بہت خوبصورت ہوتے ہیں اس کا بیچ مارچ اپریل کے علاوہ اگست میں بویا جاسکتا ہے اور اس کی پود دو ہفتوں کے اندر اندر تیار ہوجاتی ہے پہاڑی علاقوں میں اس کا بیچ مارچ سے مئی تک بویا جاتا ہے اپریل سے جون تک پنیری تبدیلی کی جاتی ہے اور جون سے نومبر تک پھول کھلتے ہیں اسے گملوں اور کیاریوں میں لگایا جاتا ہے ایک گملے میں تین پودے اور کیاریوں میں ایک فٹ سے ڈیڑھ فٹ لگائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)


سردیوں کے پھول:
موسم سرما پھولوں کی افزائش کے لیے انتہائی موزوں ترین ہے ان دنوں مناظر عروج پر ہوتے ہیں اوردل و نظر کی تازگی بخشتے ہیں سردیوں کے پھولوں کی کاشت پاکستان کے وسطی علاقوں میں ستمبر سے نومبر تک ہوتی ہے اور پہاڑی علاقوں میں اکتوبر یا مارچ اپریل میں ہوتی ہے ان کی بوائی مختلف علاقوں میں موسمی اورطبعی حالات کی وجہ سے الگ الگ طریقوں سے ہوتی ہے سردیوں میں پھولوں کی آبیاری اور نگہداشت کوئی مشکل کام نہیں سردیوں میں کاشت ہونے والے پھولوں کی ان گنت اقسام ہیں چند ایک مشہور و معروف پھولوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔

ایکی مینز(Achimense) :
یہ لٹکانے والے گملوں اور گلدستوں کے لیے بہت موزوں پھول ہے اور گانٹھوں والے پودوں میں اس کے پھول سب سے زیادہ دلکش ہوتے ہیں اس کی گانٹھیں ہلکی زرخیز زمین میں ایک انچ کی گہرائی پر یکے بعد دیگر لگائی جاتی ہے انہیں لگانے کا موسم اپریل سے جولائی تک ہے اس کے پودے پر نیلے سرخ اور دوسرے کئی رنگوں کے پھول نکلتے ہیں اور ان پھولوں کا منظر بڑا دلآویزا ہوتا ہے۔

گرانڈس(Grandis) :اس کی افریقی قسم کے سفید پھولوں کے مرکز میں نیلے رنگ کی آنکھ ہوتی ہے اور اس کے گرد پیلی دھاری ہوتی ہے یہ پھول دوسرے پھولوں کی نسبت گرم اور خشک آب و ہوا کو زیادہ کاشت برداشت کرسکتے ہیں،
اکروفیلنیم:اس کے پھول ڈیزی کے پھولوں جیسے ہوتے ہیں ان کا رنگ سفید یا گلابی ہوتا ہے اور تمام موسم میں کھلتے رہتے ہیں انہیں گملوں اور کیاریوں دونوں جگہوں پر لگایا جاسکتا ہے اس کے بیچ سے براہ راست پودا پیدا کیا جاسکتا ہے سردیوں میں یہ اپنے شباب پر ہوتا ہے۔

کیلیفورنیا جائنٹ:یہ دو فٹ اُونچے ایک دیدہ زیب پودے کا پھول ہے جس کے اندر پیلی سلائیاں بھری ہوتی ہے جن کے گرد لمبی پتیاں پھیلی ہوتی ہے۔
اکوی لیگیا(Aquilegia) :یہ سدا بہار اور سخت جان پوداسوا دو فٹ تک اُونچا بڑھتا ہے کھلی دھوپ یا نیم سایہ دار جگہوں پر خوب پھلتا پھولتا ہے اس پر گلابی نیلے زرد سفید اور قرمزی رنگ کے پھول کھلتے ہیں اسے میدانوں میں ستمبر سے نومبر تک اور پہاڑی علاقوں میں اپریل یا مئی میں بویا جاتا ہے۔

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Zinnia" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.