30 Saal Ki Umer Main MakeUp Kaisa Hona Chahiye - Article No. 1453

30 Saal Ki Umer Main MakeUp Kaisa Hona Chahiye

تیس سال کی عمر میں میک اپ کیسا ہونا چاہیے؟ - تحریر نمبر 1453

خواتین میں تیس سال کی عمر میں کئی ہارمونل تبدیلیاں بھی آتی ہیں۔ جس کے باعث اکثر اوقات چہرے پر دھبے ، آنکھوں کے نیچے ہلکے اور چھائیاں وغیرہ رونما ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔ ان سب مسائل کے باوجود آپ ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آسکتی ہیں

بدھ 20 اپریل 2016

خواتین میں تیس سال کی عمر میں کئی ہارمونل تبدیلیاں بھی آتی ہیں۔ جس کے باعث اکثر اوقات چہرے پر دھبے ، آنکھوں کے نیچے ہلکے اور چھائیاں وغیرہ رونما ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔ ان سب مسائل کے باوجود آپ ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔ اس عمر میں میک اپ ایسا ہونا چاہیے جو چہرے کی خامیوں کو چھپائے اور فیچرز کو ابھارے۔
فاوٴنڈیشن اچھی طرح لگائیں:

نو عمری کے دور میں تو آپ صرف کنسیلر اور پرائمر سے ہی چہرے کے خدوخال کو یکساں کر لیتی تھیں ، لیکن اب آپ کو مکمل فاوٴنڈیشن لگانے کی ضرورت پڑے گی۔ اپنی رنگت سے ملتا جلتا فاوٴنڈیشن چہرے پر لگا کر اچھی طرح سے بلینڈکرلیں۔ پھر میک اپ کرنے کا آغاز کریں۔ گالوں اور تھوڑی کی ہلکی ہلکی کنٹورنگ کریں۔

(جاری ہے)

گردن پہ فاوٴنڈیشن ضرور لگائیں۔

آخر میں تھوڑا سا ٹرانسلوسینٹ پاوڈر لگائیں۔ اس سے فاوٴنڈیشن زیادہ دیر تک ٹہرے گا۔
2۔ چہرے کی ساخت درست کریں:
جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے جلد لٹکنے لگتی ہے۔ جلد میں موجود کولیجن اور ایلاسٹن کی کم پیداوار کی وجہ سے جلد کا کچھاوٴ اور لچک کم ہونے لگ جاتے ہیں۔ ایسے میں میک اپ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ چہرے کی ساخت سہی رہے۔
میک اپ آرٹسٹ میگھنا بوٹانی کا کہنا ہے کہ ہلکے یادرمیانے شیڈ کا فاوٴنڈیشن یا کامپیکٹ رخسار کی ہڈی پر لگائیں۔ اس سے چہرہ لفٹ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے جھریاں اور چہرے پر پڑنے والی لکیریں بھی چھپ جاتی ہیں۔
3۔ فیچر ابھارنے کی کوشش کریں:
تیس سال کی عمر میں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کے چہرے کے خدو خال کو کس طرح ابھارا جائے یا کس فیچرکو ابھارنے کی زیادہ ضرورت ہے۔
مثال کے طور پر اکثر ہونٹوں کی شیپ ایک جیسی نہیں رہتی اور ہونٹوں کے کونوں میں لکیریں بن جاتی ہیں۔ اس کو ٹھیک کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہونٹوں پر سب سے پہلے فاوٴنڈیشن لگایا جائے۔ پھر کنسیلر سے کونوں میں بننے والی لکیریں چھپائی جائیں۔ اس کے بعد لپ پینسل سے جیسے چاہیں ہونٹوں کا شیپ بنائیں۔
4۔نیچرل میک اپ کریں:
اس طرح کا میک اپ کرنے کے لیے آنکھوں کو ابھاریں اور لپ اسٹک نیچرل شیڈ کی لگائیں۔
اس عمر میں گہرا آئی میک اپ اچھا لگتا ہے۔ البتہ ایسے میک اپ کے ساتھ نیوڈ لپ اسٹک ہی سہی رہتی ہے۔ اس کے ساتھ رخساروں پر گلٹری بلش آن سے آپ کم عمر نظر آئیں گی۔
5۔نیچرل شیڈ کی لپ اسٹ استعمال کریں:
یوں تو ان دنوں مہرون، سرخ اور براوٴن کلرکے شیڈ زمقبول ہیں۔ البتہ نیوڈ شیڈ کی لپ اسٹک کا فیشن کبھی پرا نا نہیں ہوتا۔ خاص طور سے ہیوی آئی میک اپ کے ساتھ نیوڈ لپ اسٹک ہی بھلی لگتی ہے۔
لپ اسٹک کی جگہ لپ گلاس بھی لگا سکتی ہیں۔ لپ گلاس لگانے سے ہونٹوں کے ارد گررد کی لکیریں نمایاں نہیں ہوتیں۔
6۔آنکھوں کے میک اپ پر توجہ دیں:
آنکھوں کو نمایاں کرنے کے لیے آنکھوں کا میک اپ اچھا ہونا ضروری ہے۔ ایسے رنگ کا انتخاب کریں جو آپ کے فاوٴنڈیشن سے ملتا جلتا ہو اور اسے اچھی طرح بلینڈ کریں۔ پھر کوئی گہرے رنگ کا آئی شیڈ لیں جیسے کہ بھورا یا کتھئی اور اسے بھی آنکھوں کے اوپر لگا کراچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اس کے بعد آئی لائنر سے آنکھوں کے اوپر اور نیچے لکیر کھینچیں۔ اپنی لک مکمل کرنے کے لیے پلکوں پر خوب سارا مسکارہ لگائیں۔ اگر جلد خشک ہو رہی ہو تو آنکھوں کے ارد گرد پہلے لوشن لگائیں اس کے خشک ہوجانے کے بعد میک اپ کرنا شروع کریں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "30 Saal Ki Umer Main MakeUp Kaisa Hona Chahiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.