Ab Pestle Makeup Karwanay Kay Liay - Article No. 1353
اب پیسٹل میک اپ کروانے کیلئے پارلر پر جانے کی ضرورت نہیں۔۔۔ - تحریر نمبر 1353
پیسٹل میک اپ، نرم اور دھیمے رنگوں پر مشتمل جدید ٹرینڈ ہے۔ اس میک اپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے دن اور رات میں کسی بھی وقت بلا جھجک بڑی سہولت کے ساتھ اپنایا جاسکتا ہے۔
ہفتہ 21 نومبر 2015
یہاں تک کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی حسینائیں بھی اہم تقریبات میں ڈارک میک اپ کی بجائے یہی پیسٹل میک اپ اپنائے، کیا خوب دکھائی دیتی ہیں، پیسٹل میک اپ کا یہ ٹرینڈ دھیمے شیدذ پر مشتمل ہونے کے باعث خصوصاََ لڑکیوں میں بہت مقبولیت حاصل کررہا ہے۔
(جاری ہے)
چہرہ:
میک اپ شروع کرنے سے پہلے حسب معمول، کلینزنگ، ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کا عمل مکمل کرلیں۔ اس کے بعد چہرے پر پرائمر لگا کر اس پر میک اپ اپلائی کرنے کیلئے تیار کریں۔۔ سب سے پہلے فاؤنڈیشن منتخب کریں جس کا شیڈ آپ کی رنگت سے عین قریب ہو۔ پھر کنسیلر سٹک کی مدد سے ہچرے کے داغ دھبے اور اگر جھائیاں وغیرہ ہوں تو انہیں چھپالیں۔ آخر میں لوز پاؤڈر کی مدد سے میک اپ سیٹ کرلیں۔
آنکھیں:
سب سے پہلے بھنوؤں کی ہڈی پر ہلکا سا گلیٹر آئی شیڈو لگائیں۔ اس کے بعد پپوٹوں پر چاکی گولڈ (Chalky Gold) شیڈو اپلائی کریں۔ پھر لیش کرلر کی مدد سے اپنی پلکوں کو کرل کریں اور ان پر نفاست کے ساتھ مسکارا لگائیں۔ پلکوں کے اوپر بلیک آئین لائنر سے لائن بنائیں اور آنکھ کے اندر ہلکا سا کاجل بھر لیں۔ آخر میں نچلی پلکوں تلے کسی دھیمے کلر کا آئی شیڈو کاجل کی مانند لگالیں۔ لیجئے آپ کا پیسٹل آئی میک اپ مکمل ہے۔
ہونٹ:
ہونٹوں پر نرمی سے اپنا ٹوتھ برش پھیر کر انہیں سکرب کرلیں تاکہ ان پر سے کھال کے مردہ خلیات اتر جائیں۔ پھر ہونٹوں پر لپ بام لگائیں اور اس کے اوپر لپ پرائمر لگالیں تاکہ آپ کی لپ سٹک دیر تک قائم رہ سکے۔ پھر کورل پنک شیڈز کی لپ پنسل سے ہونٹوں کی آؤٹ لائین بنائیں۔ اس ککے بعد لپ برش کے ذریعے اسی شیڈ کی لپ سٹک لگالیں۔ آخر میں ہلکا سا ٹرانسپیرنٹ شمری لپ گلوس اپلائی کرلیں۔
رخسار:
بلش کے طور پر آپ اپنی پسند اور سکن ٹون کی مناسبت سے کوئی دھیما شیڈ منتخب کرسکتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے پنک، لائٹ پنک، کور اور ڈیپ شیڈز میں کوئی ایک شیڈ اپنے لئے چن لیں۔ اب گول برش کی مدد سے اسے رخساروں کی ہڈیوں پر نفاست کے ساتھ اپلائی کرلیں۔
لیجئے آپ کا پیسٹل میک اپ مکمل ہوگیا۔ پیسٹل میں بہت شیڈز موجود ہیں لہٰذا آپ اپنی رنگت کی مناسبت سے ان کا انتخاب کرلیں تو آپ کا میک اپ کچھ اور خوبصورت دکھائی دے گا۔ اس لئے جو خواتین قدر سانولی رنگت کی مالک ہیں ، وہ اپنے لئے لپ سٹک کے وارم شیڈز جیسے کہ Tangerine، کورل اور سالمن میں سے کوئی ایک کلر منتخب کریں۔ جن خواتین کی رنگت زردی مائل ہو، ان پر پیسٹل کے تمام تر شیڈز ہی اچھے لگتے ہیں، تاہم اگر وہ برائٹ پنک شیڈز میں سے کسی میٹ لپ سٹک کا انتخاب کریں تو زیادہ خوبصورت نظر آئیں کی۔ جبکہ گندمی رنگت کی حامل خواتین پیسٹل میک اپ کرتے ہوئے اورنگ کے نسبتاََ ڈارک شیڈز میں سے کوئی شیڈ استعمال کرسکتی ہیں۔
Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials
عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل
Eid Ka Makeup Aur Hair Style
ایکسپائر کاسمیٹک پروڈکٹس کا استعمال ہے خطرناک
Expire Cosmetic Products Ka Istemal Hai Khatarnak
کیمیاوی میک اپ ریموور کی جگہ قدرتی ریموور استعمال کیجیے
Chemical Makeup Remover Ki Jagah Qudrati Remover Istemal Kijiye
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سردیوں کے لئے میک اپ ٹپ
Sardiyon Ke Liye Makeup Tip
BB اور CC کریم میک اپ کا جدید انداز
BB Aur CC Cream Makeup Ka Jadeed Andaz
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
واٹر پروف میک اپ
Waterproof Makeup
نظر کا چشمہ اور آئیز میک اپ
Nazar Ka Chashma Aur Eyes Makeup
ناکارہ کاسمیٹکس کر دیں گی جلد خراب
Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab
جانئے حسن کا راز
Janiye Husn Ka Raaz
رت آئی ہے عید سنگھار کی
Rut Aayi Hai Eid Singhar Ki