Ankhoon Ka MakeUP - Article No. 1346

Ankhoon Ka MakeUP

آنکھوں کا میک اپ - تحریر نمبر 1346

شیڈوشیڈز کا انتخاب کریں اپنے لباس کے رنگ کی بجائے اپنی آنکھوں کا رنگ، بالوں کا رنگ اور سکن کا رنگ اپنے ذہن میں رکھیں کیونکہ خواتین اپنے لباس کے رنگ سے ملتے شیڈز کا انتخاب کرتی ہیں جوکہ ٹھیک نہیں

بدھ 11 نومبر 2015

جب بھی آئی شیڈوشیڈز کا انتخاب کریں اپنے لباس کے رنگ کی بجائے اپنی آنکھوں کا رنگ، بالوں کا رنگ اور سکن کا رنگ اپنے ذہن میں رکھیں کیونکہ خواتین اپنے لباس کے رنگ سے ملتے شیڈز کا انتخاب کرتی ہیں جوکہ ٹھیک نہیں۔ اس کے علاوہ لڑکیاں لینز لگا کے آنکھوں کا رنگ تو بدل لیتی ہیں لیکن پھر اس رنگ کی مناسبت سے آنکھوں کا میک اپ نہیں کرتیں جس سے آنکھیں عجیب سا تاثر دیتی ہیں اور ساری شخصیت کو ماند کر دیتی ہیں۔
اپنی آنکھوں کو خوبصورت بنانے کیلئے شیڈز کا خاص خیال رکھیں۔
آنکھوں کے رنگ کے مطابق شیڈ
نیلی آنکھیں: اس کیلئے براوٴن، گرے، کیمل، کوپر، پرپل، پنک، وائلٹ، لائلک، گولڈن، سلور کے شیڈز درست انتخاب ہیں۔
کالی اور براوٴن آنکھیں: آپ کی آنکھیں ہلکی براوٴن ہیں یا ڈارک براوٴن، آپ کے پاس شیڈز کے انتخاب کیلئے کافی ورائٹی ہے۔

(جاری ہے)

گہرا نیلا، براوٴن، نیلا گرے، کوپر، ونیلا، وائلٹ، گولڈن، پرپل، پنک کے شیڈز لیں۔
سبز آنکھیں: براوٴن، ڈِیپ پرپل، لائلک کے مختلف شیڈز، نیلا، پنک، سلور اور سفید کے شیڈز سے اجتناب کریں۔
ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ گہرے شیڈ آپ کی آنکھوں کو چھوٹا ہونے کا تاثر دیتے ہیں جبکہ ہلکے رنگ ان کو نمایاں کرتے ہیں۔ سفید رنگت کیلئے درست شیڈ کا انتخاب ایک مشکل اَمر ہے اس لئے قدرتی رنگوں جیسے براوٴن اور براوٴنز کے درمیانہ شیڈ استعمال کریں اور اگر آپ کی رنگت گہری ہے تو ہلکے رنگ اپنی آنکھوں پر نہ لگائیں۔

سموکی آئی میک اپ:
آجکل خواتین میں سب سے زیادہ سموکی آئی میک اپ کا رجحان ہے۔ خاص طور پر رات کی تقریب میں سموکی آئی میک اپ آنکھوں کی خوبصورتی کو دو چاند کر دیتا ہے۔ عام طور پر کالا اور گرے شیڈ سموکی آئی میک اپ کے رنگ ہیں لیکن آپ خود کو صرف ان رنگوں تک محدود نہ رکھیں ہلکہ آپ کم گہرے رنگوں کا بھی انتخاب کر سکتی ہیں جیسے وائلٹ، کافی، ڈارک پنک، کاپر، ڈارک گرین، ڈارک بلیو اور پرپل۔

سموکی آئی میک اپ کیلئے آپ کو دو طرح کے شیڈز کی ضرورت ہوتی ہے ایک بنیادی گہرا رنگ اور دوسرا کوئی ہلکا شیڈ براوٴن رنگ کی آنکھوں کیلئے کالا، گرے، کاپر اور کافی بنیادی رنگ کے طور پر بہترین ہیں اور ان کے ساتھ ہلکا شیڈ لائلک، ہلکا پیچ اور شینڈ رنگ میں سے کسی کا انتخاب کرلیں۔
آنکھ پر آئی بیس لگائیں اور کالی پنسل یا پاوٴڈر آئی لائنر سے پلکوں کے سرے پر اوپر سے نیچے تک آوٴٹ لائن بنائیں۔
چھوٹی آنکھوں کیلئے سفید آئی پنسل آنکھوں کے اندر لگائیں۔
آئی لیڈ پر آنکھ کے آدھے پپوٹے تک بڑے گول برش سے ہلکا آئی شیڈ لگائیں۔ چھوٹے برش سے بنیادی گہرا شیڈ آئی لائنر کے اوپر لگا کے اسے اوپر کی طرف بلینڈ کریں کہ دونوں شیڈ اچھی طرح مکس ہو جائیں۔
بھنووٴں سے نیچے ہائی لائیٹر لگائیں اور آنکھ کے باہر کی جانب ہائی لائیٹر سے وی شیپ بنائیں اور اسے اْنگلی سے بلینڈ کرلیں۔

آخر میں مسکارا لگائیں آپ کا آئی میک اپ ہو گیا۔
گلیمریس آئی میک اپ :
گلیمریس آئی میک اپ کیلئے سب سے پہلے آنکھ کے پپوٹوں پر کنسیلر کے تین نقطے لگائیں۔ ایک پپوٹے کے اندر کی طرف دوسرا پپوٹے کے درمیان میں اور تیسرا باہر، درمیان والی اْنگلی سے کنسیلر کو تھپتھپاتے ہوئے جذب کریں اسے اْنگلی سے رگڑنا نہیں۔آنکھ پر آئی بیس لگائیں اس سے شیڈ زیادہ دیر رہیں گے۔

تین شیڈز میں آئی شیڈو لیں۔ ہلکے رنگ سے شروع کریں پھر درمیانہ شیڈ لگائیں اور آخر میں گہرے شیڈ سے ختم کریں۔ سب شیڈز کو اچھی طرح بلینڈ کریں۔آنکھوں پر آئی لائنر لگا کے مسکارا لگالیں۔
آنکھوں کو نمایاں کرنے کیلئے ہائی لائیٹر استعمال کریں۔ اس کیلئے آنکھ کے پپوٹے کے آخر میں بھنووٴں سے نیچے ہائی لائیٹر لگائیں اور آنکھ کے باہر کی جانب ہائی لائیٹر سے وی شیپ بنائیں اور اسے اْنگلی سے بلینڈ کرلیں۔
اْسی ہائی لائیٹر سے آئی بروکو ہائی لائیٹ کریں۔
عریبک آئی میک اپ:
آنکھ کی آئی بون پر آئی بیس لگائیں۔
آنکھ کی لیڈ پر پستہ شیڈ لگا کے بلینڈ کریں۔ کریز پر باریک برش سے گولڈن یا چاکلیٹ براوٴن شیڈ لگا کر بلینڈ کرلیں کہ وہ بیس کلر کے ساتھ مکس ہو جائے۔آئی لائنر لگائیں۔ باقی حصے پر باہر کی طرف آتے ہوئے کالا شیڈ لگائیں کہ وہ آئی لائنر کے ساتھ مل کے نوک بن جائے۔
اب آنکھ کے اندر کالی آئی پنسل لگائیں۔ اگر آپ کی آنکھیں چھوٹی ہیں تو سفید یا براوٴن رنگ زیادہ مناسب رہے گا۔
کیٹ آئی لائنر آئی میک اپ:
اوپر کی پلکوں پر آئی لیڈ پر ہلکا براوٴن شیڈ برش سے لگا کے بلینڈ کریں کہ موٹی سی لائن بن جائے اب اس کے اوپر کالا شیڈ لگا کے بلینڈ کریں اور آخر میں لیکوڈ آئی لائنر کی لائن اس طرح لگائیں کہ وہ درمیانہ سے موٹی اور باہر کی طرف باریک ہو۔ نیچے کی پلکوں پر بھی آئی لائنر لگا کے اوپر والے کے ساتھ ملا دیں۔ آخر میں مسکارا لگائیں۔
آپ اپنی آنکھ کی ساخت کے مطابق دو سے زیادہ آئی شیڈز بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Ankhoon Ka MakeUP" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.