Baloon Ki Hifazat Ap K Apne Hath Main - Article No. 1422

Baloon Ki Hifazat Ap K Apne Hath Main

بالوں کی حفاظت آپ کے اپنے ہاتھ میں - تحریر نمبر 1422

بالوں کے بے تحاشا مسائل میں سب سے زیادہ بال گرنا اور گنج پن کا مسئلہ ہے۔ بہت سے لوگ اس کی روک تھام، مختلف شیمپو، تیل اور دواوٴں کے ذریعے کرتے ہیں۔ جبکہ قدرت نے ہمیں بے شمار سبزیاں، پھل اور غذائی اجناس سے نوازا ہے

منگل 15 مارچ 2016

بالوں کے بے تحاشا مسائل میں سب سے زیادہ بال گرنا اور گنج پن کا مسئلہ ہے۔ بہت سے لوگ اس کی روک تھام، مختلف شیمپو، تیل اور دواوٴں کے ذریعے کرتے ہیں۔ جبکہ قدرت نے ہمیں بے شمار سبزیاں، پھل اور غذائی اجناس سے نوازا ہے کہ ہم اپنے جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ بالوں کے مسائل پر بھی بہ آسانی قابو پا سکتے ہیں۔ کیونکہ ہم جو کچھ کھاتے ہیں اس کا براہِ راست اثر ہمارے بالوں پر بھی پڑتا ہے۔
آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں جنھیں آپ روزمرہ کی خوراک میں شامل کرکے بالوں کے مسائل سے بہ آسانی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں
وٹامن سی:
وٹامن سی غدودوں کی رطوبت میں اضافہ کا باعث ہیں، جو بالوں کو قدرتی طور پر مضبوط بناتی ہے۔ وٹامن سی کے حصول کے لیے پالک، پپیتا، شملہ مرچ، اسٹرابیری، انناس اور مالٹے کا استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

شملہ مرچیں سرخ سبز اور پیلے رنگ کی ہوتی ہیں، جو وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں جو بالوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ وٹامن سی دراصل اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ خون میں سرخ ذرات کافی مقدار میں موجود ہیں جو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار بالوں کی جڑوں تک پہنچائیں گے۔ وٹامن سی کی کمی سے بال خشک اور پھٹ جاتے ہیں اور اس طرح بال آسانی سے گر جاتے ہیں ۔

زنک
جن غذاوٴں میں زنک پایا جاتا ہے، ان کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ زنک مخصوص ہارمونز میں باقاعدگی لاکر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے، پالک، مچھلی، اناج، کدو، سرسوں کا بیج، مرغی کا گوشت، خشک میوہ جات زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔
وٹامن اے
گاجر میں’بیٹا کیروٹین‘ہوتا ہے جس سے وٹامن اے بنتا ہے،اگر آپ کو وٹامن اے کی کمی ہوجائے تو بال پتلے اور بے جان ہوجاتے ہیں، لہٰذا گاجروں کا جوس آپ کے بالوں کو مضبوط و توانا کرے گا۔

پروٹین
دودھ، مسور کی دال، مچھلی، سفید گوشت، دہی، پنیر، لوبیا، انڈہ اور سویابین کے استعمال سے گرتے بال ْک سکتے ہیں، کیوں کہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔
آئرن
انڈے کی زردی، سرخ گوشت، پتوں والی سبزیاں، خشک میوہ جات،لوبیا، مسور کی دال اور سویابین کا استعمال یقینی بنائیں کیوں کہ ان میں آئرن پایا جاتا ہے، جو بالوں کی بہترین نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہے۔
اس کے علاوہ دال مسور بھی آئرن اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، جو خلیوں کی نشوونما کے لیے اہم ہے جس میں بالوں کے خلیے بھی شامل ہیں۔
اومیگا تھری
اپنی خوراک میں ایسی غذا کا استعمال کریں، جس میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہو، کیوں کہ یہ بہ آسانی سر کی جلد تک پہنچ کر بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔ یاد رہے کہ مچھلی اور خشک میوہ جات اومیگاتھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

فولک ایسڈ
پالک آئرن اور فولک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے، لہٰذا یہ پتوں والی پالک بالوں کی نشوونما میں انتہائی مفید ہے۔ فولک ایسڈ خون کے سرخ ذرّات کو پیدا کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں تک آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے ، پالک کو باقاعدگی سے اپنی سلاد کا حصہ بنائیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Baloon Ki Hifazat Ap K Apne Hath Main" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.