Besan - Article No. 1473

Besan

بیسن - تحریر نمبر 1473

زمانہ قدیم سے حسن کامحافظ

جمعہ 20 مئی 2016

انعم مجید:
بیسن زمانہ قدیم سے حسن وخوبصورتی کی حفاظت کیلئے استعمال کیاجارہاہے ۔ بیسن خاص طور پر کو گہرائی تک صاف کرنے کاکام کرتا ہے۔ پہلے دور میں بیسن کااستعمال کیاجاتا تھا اس لئے جلدی امراض کسی نہ کسی جلدی بیماری میں مبتلا ضرور نظر آتا ہے۔ بیسن ایکنی کے علان کیلئے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے۔ بیسن کواپنی جلد پر استعمال کرنے سے پہلے اس بات کی مکمل یقین دہانی کرلیں کہ بیسن باسی یاپرانا نہ ہو۔
ہمیشہ تازہ باریک پساہوا بیسن استعمال کریں۔ ورنہ آپ کی جلد پر خراشیں ڈال کرآپ کو مزید الجھن وپریشانی میں مبتلا کرسکتا ہے۔ خوبصورت چمکتی دمکتی جلد حاصل کرنے کے لئے گھر پر بیسن سے اپنے لئے فیس پیک تیار کریں۔ذیل میںآ پ کی جلد کی تمام اقسام کیلئے بیسن استعمال کرنے کے طریقے اور فوائد بتائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)


خشک جلد کیلئے:
بیسن صرف چکنی جلد کی حفاظت کیلئے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ حیرت انگیز طور پرخشک جلد کیلئے بھی نہایت بہترین وکار گرثابت ہوتا ہے۔

بیسن جلد کی اضافی چکنائی کوجذب کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے لیکن خشک جلد کی حامل خواتین بیسن سے بھر پور استفادہ کرسکتی ہیں اس کیلئے آپ ایک پیالی میں دو کھانے کے چمچے بیسن لیں اور اس میں دودھ یابالائی شہد اور ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ اب اس کو پندرہ منٹ کیلئے چھوڑدیں۔ جب خشک ہوجائے تو پانی سے دھو کر صاف کرلیں۔ یہ خشک جلد کی حامل خواتین کیلئے نہایت آئیڈیل ثابت ہوتا ہے۔
یہ جلد سے میل کیچل کو صاف کرنے اور جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں کافی مددفراہم کرتا ہے خشک جلد کی حامل خواتین اس کو مہینے میں دوبار ضرور آزماکر دیکھیں آپ اپنی جلد میں خوشگوار تبدیلی وفرق محسوس کریں گی۔
چکنی جلد کیلئے:
چکنی جلد کیلئے بیسن نہایت پراثر ثابت ہوتا ہے۔ جو گلینڈز اضافی آئل پیدا کرتے ہیں ان کو جذب کرنے کی خصویت رکھتا ہے۔
علاوہ اڑیں جلد کو نرم وملائم اور چمکدار بنانے میں معاونت کرتاہے۔ کسی کیمیائی اجزاء سے بھر پور فیس واش یاصابن بار کو استعمال کرنے کی بجائے اگر دن میں دوبار بیسن میں چند قطرے لیموں کے شامل کرکے اس سے منہ دھویاجائے تو چہرہ نکھرانکھرا نظرا ٓئے گا۔ چکنی جلد کی حامل خواتین بیسن میں تھوڑے قطرے عرق گلاب شامل کرکے اس کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔
جب ماسک خشک ہوجائے تو نیم گرم پانی سے چہرہ اچھی طرح دھولیں اور تمام بیسن صاف کردیں۔ آپ اس پیک میں دودھ یادہی بھی شامل کرکے چہرے پر لگاکر خوبصورتی کوابھار سکتی ہیں۔ چکنی جلد کی حامل خواتین ہفتے میں دوبار استعمال کر سکتی ہیں۔
کیل مہاسوں اور دانوں کیلئے:
ایکنی کی شکار جلد انتہائی حساس ہوتی ہے اور اس کی خصوصی دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کے مسائل سے نمٹنے کیلئے بیسن میں شہد کو اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور پورے چہرے پر لگا لیں۔ خشک ہونے کے بعد پانی سے نہایت نرمی، ملائمت کے ساتھ صاف کر لیں۔ آپ اس کو روزانہ کی بنیاد پر لگائیں۔ شہد میں جراثیم سے لڑنے کی قابلیت وصلاحیت موجود ہوتی ہے جس کی بدولت شہد جلد سے ایکنی وپمپلز کوم کرنے اور اس کی روک تھام کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
دوسری صورت میں آپ اس میں صندل پاؤڈر ،ہلدی پاؤڈر اور عرق گلاب کو مکس کر کے پیک تیار کرسکتی ہیں۔
جلد پر داغ دھبوں کیلئے:
داغ دھبوں کو ختم کرنے اور بے داغ وشگفتہ جلد پانے کیلئے بیسن میں کھیرے کارس شامل کرکے اس پیسٹ کو پورے چہرے پراپلائی کرلیں۔ خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اس پیک کو روزانہ باقاعدگی سے دن میں ایک بار ضرور لگائیں۔
یہ چہرے سے بدنما داغ دھبوں کے مٹانے میں معاون ہے۔
جھلسی ہوئی جلد کے لئے:
بیسن لیموں کا رس اور ہلدی کو خوب یکجان کر کے بلینڈ کرلیں اورعرق گلاب شامل کرکے پیسٹ تیار کرلیں۔ چہرے پر پیک اپلائی کریں اور خشک ہونے کے بعد پانی سے دھولیں۔ اس پیک کا روزانہ استعمال ناصرف آپ کی رنگت کو نکھارنے میں مدد کرکے گا بلکہ یہ آپ کی جلد کو دلکش وحسین تاثر دے گا۔ دھوپ میں جھلسی ہوئی جلد اس پیک کے استعمال سے اپنی درست حالت میں واپس لوٹ کر آسکتی ہے اور جلد کی رعنایت بحال ہوسکتی ہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Besan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.