Blush On Khiltay Chamaktay Chehray Ka Raaz - Article No. 1387

Blush On Khiltay Chamaktay Chehray Ka Raaz

بلش آن کھلتے چمکتے چہرے کاراز - تحریر نمبر 1387

بلش آن نہ صرف آپ کے چہرے کی خوشگواریت کے رنگ عطاکرتا ہے بلکہ چہرے کے خدوخال کوبھی واضع کرنے میں مدد فراہم کرتاہے۔

بدھ 13 جنوری 2016

خوبصورتی کادارومدارجسمانی صحت پر ہوتاہے۔ اگر آپ جسمانی طور پر صحتمند اور خوش باش ہیں اس کا ثبوت آپ کھلتا‘ دمکتا اور پررونق چہرہ دے دیتاہے لیکن اس کایہ مطلب ہر گزنہیں ہے کہ آپ خدانخواستہ بیمارہیں یاکسی اور وجہ کے باعث آپ کے چہرے پر سرخی یاچمک نہیں ہے توآپ خوبصورت وحسین نظر نہیں آسکتیں۔ کاسمیٹک کمپنیز نے خواتین کی اس مشکل کابھی حل نکالا ہواہے جسے ہماری دادی، نانی سرخی پاؤڈر یا روج کہتی ہیں اور آج کل یہ بلشر، بلش آن یافیس شائنر کے نام سے مقبول عام ہے اس میں کوئی حیرانگی کی بات نہیں ہے کہ بلش آن چہرے کوخوبصورت اندز میں رنگ کرآپ کے چہرے کوعجب سے دلکشی وتروتازگی لگانے کے بعد ہی جوان وصحت مندتاثر پیش کرتاہے۔
یہ ناصرف آپ کے چہرے کو خوشگواریت کے رنگ عطا کرتاہے بلکہ اس کے خدوخال کوواضح کرنے میں بھی مددفراہم کرتاہے۔

(جاری ہے)


بلش آن کیسے لگایاجائے:
موسم گرما میں خواتین کوشش کریں کہ پاؤڈر بلش آن اپنے گالوں پراپلائی کریں۔ جبکہ موسم سرما میں آپ کریم بلشر کاانتخاب کرسکتی ہیں یہ آپ کی جلد پرفوراََ سیٹ ہوجاتاہے اور سردی کے خشک موسم میں آپ کی لک کوتروتازہ اور حسین بنادیتاہے۔

آپ کریم بلشر کا استعمال صرف موئسچرائزرچہرے پرلگاکربھی کر سکتی ہیں یافاؤندیشن کے بعد بھی اپلائی کرسکتی ہیں۔
اگر آپ کے پاس دویاتین شیڈز میں بلش آن ہوتوزیادہ مناسب رہتاہے آپ دوکلرکومکس کرکے ایک نئے اور بہترین شیڈ کا تجربہ کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آجکل فیشن میں پیچ اور پنک شیڈ کے بلشربہت ان ہیں۔ آپ انہیں ٹرائی کرکے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

گوری وگندمی رنگت کی حامل خواتین پنکش اور پیچ کلر کے بلش آن کااستعمال کرسکتی ہیں جبکہ گہری رنگت کی حامل خواتین قدرتی شیڈز مثلاََ براؤنز‘ کوپر‘ عنبر( بھوریابراؤن) اور مہرون بلشر کااستعمال کرکے اپنے چہرے کو دمکتا ہوااحساس فراہم کرسکتی ہیں۔ سرخ رنگت کے بلش آن کاانتخاب کرتے ہوئے تھوڑی احتیاط سے کام لیں۔ اس شیڈکابہت زیادہ استعمال آپ کومضحکہ خیزبھی بناسکتاہے ایک بات ہمیشہ ذہن میں رکھی بلش آن کاانتخاب اپنی اسکن ٹون کی مناسبت سے کریں۔

بلش آن ہمیشہ بڑے اور نرم برش سے گالوں کی ہڈی پرلگائیں اس طرح لگائیں کہ بلش آن پیشانی سے قریب ہواور کانوں کی طرف جاتاہوا محسوس ہولیکن ناک کے قریب بلش آن کااستعمال نہ کریں۔ سردیوں کہ موسم میںآ پ لپ اسٹک اور لیپ پنسل گالوں پرلگا کراچھی طرح بلینڈ کرکے قدرتی تروتازگی پاسکتی ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Blush On Khiltay Chamaktay Chehray Ka Raaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.