Bouble Tone Skin - Article No. 1624

Bouble Tone Skin

ڈبل ٹون سکن - تحریر نمبر 1624

چہرے کی دوہری رنگت کے باوجود میک اپ اب مشکل نہیں رہا تاہم”ڈبل ٹون سکن“ پر فاؤنڈیشن اور پاؤڈر کا استعمال کم سے کم کریں تا کہ چہرے کا قدرتی تاثر برقرار رہے

جمعہ 13 اکتوبر 2017

ڈبل ٹون سکن
زارا مصطفی:
کم سے کم میک اپ سے خوبصورت لگنا کسی آرٹ سے کم نہیں۔ بعض خواتین کا خیال ہے کہ اگر جلد پر داغ دھبے زیادہ ہوں تو بھاری بھرکم میک اپ سے ہی ا نہیں چھپایا جاسکتا ہے جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ متاثرہ جلد پر زیادہ میک اپ کرنے سے چہرہ کیک پیسٹری کی مانند دکھائی دیتا ہے۔ چونکہ ہمارے ہاں موسم گرما طویل اور شدید نوعیت کا ہوتا ہے اس لئے نوجوان لڑکیاں اور خواتین اس موسم میں زیادہ جلدی مسائل کا شکار ہوتی ہیں جب میں سے ایک مسئلہ ”ڈبل سکن ٹون“ یعنی جلد کی دوہری رنگت کا ہے۔
اس میں پانی کم پینے سے جلد” ڈی ہائیڈریشن“ کاشکار ہوجاتی ہے جسے ”ڈی ہائیڈریٹڈ سکن“ بھی کہتے ہیں اس قسم کی جلد کی دوسری بڑی وجہ دھوپ ہے چونکہ ہمارے ہاں خواتین سن بلاک کا استعمال نہیں کرتیں۔

(جاری ہے)

چنانچہ دھوپ کی تمازت سے جلد کی رنگت متاثر ہوتی ہے اور چہرے پر دھبے بن جاتے ہیں جس سے جلد بدنما لگنے ہے اسی لئے خواتین بھاری بھرکم میک اپ کرتی ہیں لیکن جب پسینہ آتا ہے کہ تو جلد پر مزید دھبے نمودار ہونے لگتے ہیں۔

”ڈبل ٹون سکن“ پر کم سے کم میک اپ کرنے کے حوالے سے میک اپ آرٹسٹ اور سٹائلسٹ عدنان سلام انصاری نے چند میک اپ ٹپس دی ہیں ، عدنان نہ صرف فواد خان، ماہرہ خان، مہوش حیات، میکال ذوالفقار، عائشہ عمر، میشا شفیع اور آمنہ شیخ کے میک اپ آرٹسٹ ہیں بلکہ پریانکا چوپڑا،سونم کپور ارجن کپور اور پلکت سمراٹ کے چہروں کو بھی دلکش بناچکے ہیں۔ عدنان ”گورمے خواتین“ کو ”ڈبل ٹون سکن“ کے حوالے سے میک اپ ٹپس دے رہے ہیں․․․ عدنان کے مطابق” اگر آپ چہرے کی دوہری رنگت سے پریشان ہیں تو زیادہ سے زیادہ پانی پیئں، دھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے، گردن اور ہاتھوں پر سن بلاک لگائیں اور ہر 2 سے 4 گھنٹوں کے بعد سن بلاک فریش کرتی رہیں۔
اس کے بعد جہاں تک میک اپ سے دوہری رنگت کو چھپانے کی بات ہے تو میرامشورہ ہے کہ کم سے کم میک اپ استعمال کریں۔ ویسے بھی آج کل زیادہ میک اپ کارجحان ختم ہوگیا۔ اس لئے ایسا میک اپ کریں جو قدرتی تاثر دے۔ میک اپ کرتے ہوئے سب سے پہلے کی ”آئسنگ“ کریں جس کے لئے ایک ٹب میں پانی لے کرکُٹی ہوئی برف ڈال لیں اور اس ٹب میں اپنا چہرہ ڈبودیں۔ جب تک ٹھنڈک برداشت کرسکے چہرہ ڈبو جر آئسنگ کریں دن کے وقت میک اپ کرتے ہوئے سب سے پہلے چہرے پر واٹر پروف سن بلاک لگائیں ، پھر پرائمر لگا کر جذب کر لیں، چونکہ پرائمر کے استعمال سے فاؤنڈیشن کو جذب کرنے میں آسانی ہوتی ہے لیکن اگر آپ پرائمر نہ بھی لگانا چاہیں تو کوئی حرج نہیں اس کے بعد اچھی طرح ٹی وی پینٹ سٹک لگائیں۔
آپ کی رنگت گوری ہو یا سانولی․․․ ”ڈبل ٹون سکن“ کے لئے یہ سٹک سب سے موزوں ہے۔ آخر میں اپنی جلد کی قدرتی رنگت سے ملتی جلتی فاؤنڈیشن لگالیں۔ یاد رہے اگر بیس کو جذب کرنے میں احتیاط نہ کی جائے تو چہرے پر جھریاں اور لائنیں نمودار ہونے لگتی ہیں۔ اگر آپ اوپر سے نیچے کی جانب بیس جذب کریں گی تو کچھ ہی عرصہ میں جلد لٹک جائے گی اور آپ اپنی عمر سے بڑی نظر آئیں گی۔
بیس لگاتے ہوئے خاص طور پر آنکھوں کے گرد احتیاط برتیں کیونکہ یہ چہرے کا نازک حصہ ہوتا ہے اور سب سے زیادہ لائنیں اور جھڑیاں بھی یہی ظاہر ہوتی ہے۔ فاؤنڈیشن کم سے کم استعمال کریں۔ اگر آپ کسی تقریب میں نہیں جارہیں تو فیس پاؤڈر وغیرہ لگانے کی ضرورت نہیں․․․․․اسی طرح اگر آپ کسی شادی کی تقریب میں جارہی ہیں، آفس جانے یا لنچ یا ڈنر کے لئے تیار ہورہی ہیں تو موقعے کی مناسبت سے بیس کی مقدار زیادہ کرنے کی ضرورت نہیں البتہ میک اپ کے انداز میں ردو بدل کرسکتی ہیں۔
اگر آپ دن کے وقت میک اپ کررہی ہیں تو بہتر یہی ہے کہ بلش آن نہ لگائیں لیکن اگر آپ بلش آن کے بغیر تیاری ادھوری سمجھتی ہیں تو خیال رہے کہ یہ بہت شوخ اور نمایا نہ ہو۔ آج کل کونٹورنگ کا رجحان بھی ختم ہوگیا ہے اور اس کی جگہ ہائی لائٹنگ زیادہ عام ہے۔ ہائی لائٹنگ کا طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی اچھے برانڈ کا ہائی لائٹر لے کر جالائن اور ٹی زون یعنی ناک کی ہڈی پر لگا کر شیپ بنا لیں عام طور پر ٹی وی پروگراموں میں کونٹورنگ کے طریقے بتائے جاتے ہیں مگر میں سمجھتا ہوں عام زندگی میں لڑکیوں کو کونٹورنگ نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ٹی وی اداکاراؤں اور عام میک اپ میں بہت فرق ہوتا ہے۔
ویسے بھی ٹی وی سکرین پر لائٹنگ کی وجہ سے کونٹورنگ نمایاں اور مصنوعی نہیں لگتی جبکہ عام زندگی میں کونٹورنگ کی وجہ سے میک اپ خاصا شوخ دکھائی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ دن کے وقت میک اپ کرتے ہوئے آنکھوں پر نمایاں شیڈ بھی نہ لگائیں بلکہ ٹشو پیپر سے آنکھوں کو صاف کرکے ذرا سافاؤنڈیشن لگا کر ہلکا ہلکا جذب کرلیں اور بھنوؤں کے نیچے کوئی بھی ہلکا سا آئی شیڈ لگالیں جو قدرتی تاثر دے، پھر آنکھیں بھر بھر کر مسکارالگائیں۔ دن کے وقت اگر دھوپ میں نہیں نکلنا تو نسبتاََ ڈارک شیڈ میں میٹ لپ سٹک لگائی جا سکتی ہے البتہ آؤٹ ڈور کے لئے لائٹ میٹ لپ سٹک ہی لگائیں۔ اسی طرح رات کے وقت ڈارک اور گلوسی لپ کلرز بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Bouble Tone Skin" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.