Bridal Or Party Makeup K Liye - Article No. 1276

Bridal Or Party Makeup K Liye

برائیڈل اور پارٹی میک اپ کے لئے - تحریر نمبر 1276

بیس کے انتخاب میں ہمیشہ اپنی جلد کی قدرتی رنگت کا خیال رکھیں اورخواہ آپ کا رنگ گورا ہو یاسانولابیس اپنی جلد سے ایک شیڈ گہرے رنگ میں لگائیں یوں بلینڈنگ (Blending) کے دوران بیس چہرے کی قدرتی رنگت کے ساتھ مل جائے گی

بدھ 29 جولائی 2015

بیس کے انتخاب میں ہمیشہ اپنی جلد کی قدرتی رنگت کا خیال رکھیں اورخواہ آپ کا رنگ گورا ہو یاسانولابیس اپنی جلد سے ایک شیڈ گہرے رنگ میں لگائیں یوں بلینڈنگ (Blending) کے دوران بیس چہرے کی قدرتی رنگت کے ساتھ مل جائے گی اور مصنوعی محسوس نہیں ہو گی۔ عام طور پر خواتین بیس لگا کر رنگ گورا کرنا چاہتی ہیں جس سے مصنوعی پن نمایاں دکھائی دیتا ہے۔
یاد رکھیں بیس لگانے کا مقصد محض رنگ گورا کرنا نہیں بلکہ بیس لگاکر چہرے کا متوازن تاثر قائم کرنا ہے۔ویسے ڈرائی سکن(Dry Skin)والی خواتین کو چاہیے کہ بیس لگانے سے پہلے جِلد کی اچھی طرح موئسچرائزنگ(Moisturizing) کریں اور آئل بیسڈ(Oil Based) فاؤنڈیشن استعمال کریں لیکن اگر آپ کی جلد آئلی ہے توآئل فری (Oil Free)فاونڈیشن بہترہے۔ چہرے پربیس لگانے سے پہلے پرائمر (Primer)بھی لگایا جاتا ہے اور پھر برش کی مدد سے بیس لگائیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اگر آپ لیکوئیڈ فاؤنڈیشن لگاناچاہتی ہیں تواسے خشک سپنچ کے ساتھ لگاکر اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ جِلد کی قدرتی رنگت کے ساتھ مل جائے۔ Nadia Hussainبعض اوقات بیس لگاتے ہوئے آنکھوں کے اوپر اوراردگرد کے حصوں کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے جس سے چہرے کا تاثر یکساں نہیں رہتا ویسے بھی جب بیس کی بات کی جائے تو اس کا مطلب صرف چہرے کی بیس ہی لیاجاتاہے جبکہ چہرے کا قدرتی تاثر نمایاں کرنے کے لئے گردن ، ہاتھوں اور بازووں پر بھی بیس لگانا ضروری ہے۔
ہمارے ہاں عام طور پر برا ئیڈل میک اپ میں ہیوی بیس استعمال کی جاتی ہے ہمیشہ لائٹ بیس استعمال کرنی چاہیے مگر فنکشن کی نوعیت کے مطابق میک اپ لائٹ یاہیوی کیا جاسکتا ہے بلکہ آج کل مہندی ، بارات اور ولیمے پر ایک جیسا میک اپ ہی کیا جاتا ہے ۔شادی کے تینوں دن کاتاثر مختلف ہونا چاہیے۔تینوں دن ہلکی بیس لگائیں مگر مہندی پر سب سے کم میک اپ کریں جو بالکل ہلکا پھلکاتاثر دے،پھر بارات پربھی ہیوی بیس کی بجائے لائٹ بیس ہی لگائیں مگر تھوڑازیادہ میک اپ کرنے میں ہرج نہیں۔
اسی طرح ولیمے پر بھی ایسا میک اپ کریں جو مہندی سے زیادہ اور بارات سے نسبتاً کم ہو،اس طرح تینوں دن آپ منفرد نظر آئیں گی۔ اگر چہرے پر پمپلز یا داغ دھبے موجود ہوں تو انہیں چھپانے کے لئے کنسیلر وغیرہ لگائے جاتے ہیں شادی کے تینوں دن کاتاثر مختلف ہونا چاہیے۔تینوں دن ہلکی بیس لگائیں مگر مہندی پر سب سے کم میک اپ کریں جو بالکل ہلکا پھلکاتاثر دے بارات پربھی ہیوی بیس کی بجائے لائٹ بیس ہی لگائیں مگر تھوڑازیادہ میک اپ کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔

Browse More Bridal Makeup - Wedding Makeup

Special Bridal Makeup - Wedding Makeup article for women, read "Bridal Or Party Makeup K Liye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.