Chashmoo K Jadded Fashion - Article No. 1615

Chashmoo K Jadded Fashion

چشموں کے جدید فیشن - تحریر نمبر 1615

شربتی،گلابی اور سبز رنگ کے شیشے استعمال کیے جارہے ہیں۔مگر ان میں ایک نئی قسم کا شیشہ بھی استعمال ہونے لگا ہے

پیر 25 ستمبر 2017

چشموں کے جدید فیشن۔
گذشتہ کئی سال سے چشموں میں گرے(Gray) یا سیاہ رنگ کے شیشوں کے علاوہ نیلے،شربتی،گلابی اور سبز رنگ کے شیشے استعمال کیے جارہے ہیں۔مگر ان میں ایک نئی قسم کا شیشہ بھی استعمال ہونے لگا ہے جسے فوٹو کرومک لینس (Photochromic Lens) کہتے ہیں۔ان شیشوں کا رنگ روشنی گرمی اور سائے کے مطابق ازخود بدلتا رہتا ہے۔
روشنی تیز ہوگی تو ان کا رنگ گہرا ہوجائے گا۔اگر سایہ ہوگا یا شام کا اندھیرا چھانے لگے تو ان کا رنگ ہلکا ہوجائے گا۔مگر فوٹو کرامک پر ایک کے لیے مفید نہیں۔جو لوگ نظر کی عینک لگائے ہیں،ان کے لیے بہترین ہے۔
چشموں میں جدید ترین فیشن یہ بھی ہے کہ جس رنگ کا شیشہ ہو۔اسی رنگ کا فریم لگایا جاتا ہے۔چند صنعت کاروں نے گریجوایٹ شیشوں والی عینکیں اوپر سے آنے والی روشنی کو توروک سکتی ہیں مگر انھیں پہن کر نیچے سے آنے والی روشنی کو نہیں روکا جاسکتا۔

(جاری ہے)


چشمے کے شیشوں کی پہچان۔ چشمے کو عمودی انداز میں پکڑلیں اسے آنکھوں سے ایک فٹ کے فاصلے پر رکھیں اب انھیں ایک سمت میں گھائیں۔پھر آہستہ آہستہ دوسری سمت میں گھمائیں اگر آپ کو شیشے کے دوران اشیا ء ہلتی ہوئی محسوس ہوں تو چشمہ ہرگز نہ خریدیں۔کیونکہ# اس کے استعمال سے سر میں درد محسوس ہونے لگتا ہے۔
چشمے کا انتخاب۔
ہمیشہ اپنے چہرے کی وضع قطع کے مطابق چشمے کا فریم منتخب کریں۔اگر آپ کا چہرہ گول ہے تو ہلکے ہے تو رنگ کا چشمہ استعمال کریں،چشمے کا فریم اگر کنپٹی کے پاس چوڑا ہوگا تو آپ کے چہرے پر مناسب رہے گا۔اگر چہرہ لمبوترا ہے تو گہرے شیشے کا چشمہ لگائیں۔اس کا فریم پتلا اور ناک کا بریج نیچا ہو۔اگر آپ کا چہرہ چوکور سا ہے تو گول اور گہرے رنگ والے شیشوں کا چشمہ مناسب رہے گا۔
اگر آپ کا چہرہ بیضوی ہے تو ہر قسم کا چشمہ اس پر اچھا رہے گا۔مگر ہم یہاں آپ کی خدمت میں چند اور خوبصورت فریم پیش کرتے ہیں:
۱۔مس ڈیور: یہ اس عینک کا نام ہے جس کا فریم ہلکے رنگ کا اور شیشے بھی ہلکے رنگ کے ہوں۔
۲۔کرسٹن ڈیور: یہ فریم بھی مس ڈیور سے ملتا جلتا ہے اس فریم کا رنگ بھی کہیں سے گہرا کہیں سے ہلکا ہے،یہ فریم ابروؤں اور کنپٹیوں پر چوکور ہے۔
مگر ناک اور رخساروں پر اسے گول شکل دے دی گئی ہے۔
۳۔پرسول: یہ چشمہ گہرے براؤ ن فریم اور اس سے ملتے ہوئے رنگ کے گہرے شیشوں کا ہے۔
۴۔لیو سٹائل: اس چشمے کا فریم دھات کا ہے۔دھات کے فریم والے چشمے پہلے مردوں میں مقبول تھے،اب انہیں خواتین بھی پسند کرتی ہیں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Chashmoo K Jadded Fashion" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.