Chaye Se Khoobsoorti Panay K 6 Munfarid Tips - Article No. 1539

Chaye Se Khoobsoorti Panay K 6 Munfarid Tips

چائے سے خوبصورتی پانے کے 6 منفرد ٹپس - تحریر نمبر 1539

چائے ایک مقبول اور دل پسند مشروب ہے جو کہ ہر موسم میں لوگوں میں پسند کیاجاتا ہے، خواتین ہوں یا مرد، آفس ہویا گھر ہرجگہ اس کو پسند کیاجاتا ہے ۔ خاص کر تھکن اتارنے کے لئے اس کو بہت کار آمد سمجھا جاتا ہے۔

جمعہ 25 نومبر 2016

چائے ایک مقبول اور دل پسند مشروب ہے جو کہ ہر موسم میں لوگوں میں پسند کیاجاتا ہے، خواتین ہوں یا مرد، آفس ہویا گھر ہرجگہ اس کو پسند کیاجاتا ہے ۔ خاص کر تھکن اتارنے کے لئے اس کو بہت کار آمد سمجھا جاتا ہے ۔ جب کام سے تھک جائیں اور آنکھیں کھولنا مشکل لگ رہا ہوتو ایسے میں گرماگرم کڑک چائے کی پیالی یاد آتی ہے ، بڑے بوڑھوں کا یہ کہنا ہے کہ چائے کون جلاتی ہے رنگ کالا کرتی ہے لیکن آج کل چائے کے بغیر وقت گزارنا خاصا مشکل لگتا ہے ، کیونکہ اس بھاگتی دوڑتی زندگی میں ہر شخص اتنا مصروف ہے کہ اس کو اپنی انرجی اور توانائی کو بحال کرنے کے لئے چائے یاکافی کی طلب ہوتی ہے۔
لیکن ہم یہاں چائے کے ان خواص پر گفتگونہیں کرنا چاہتے بلکہ چائے کی پتی کی ان خصوصیات پر بات کریں گے جن پر عمل کرکے آپ اپنے حسن کو نکھار کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں ہم ایسی 6بیوٹی ٹپس آپ کو دیں گے جن پر عمل کرکے آپ اپنی خوبصورتی کو مزید نکھار سکتے ہیں، اور یہ ٹپس کوئی ایسی مشکل بھی نہیں جن پر عمل کرنا آپ کو ناممکن لگ رہا ہو۔
ناریل اورسبز چائے کا موئسچرائزر :
آپ کیا اس کو کھانے کا سوچ رہے ہیں؟ اس کی مسحور کن خوشبو آپ کو مست کررہی ہے ؟ اس کا نرم ملائم پیسٹ ، اس کی خوبصورت خوشبو، آپ کو فریش کردیتی ہے ۔

ناریل کے تیل اور سبز چائے کا مکسچر ایک بہترین موئسچرائزر ہے اس کے بلینڈ سے بغیر کسی دقت کے وقت ضائع کئے بغیر ایک خوبصورت اور چمکدار جلد سامنے آتی ہے ۔ ناریل کاپیسٹ اور سبزچائے کے مکسچر سے بھی جلد پر فوری اثر نظرآتا ہے ۔
لیموں کا رس اور سبزچائے کا فیس ماسک :
اگر آپ کے پاس فیشل کروانے کے لئے وقت نہیں ہے، تو آپ کو گھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہم آپ کا یہ مسئلہ منٹوں میں حل کئے دیتے ہیں۔ آپ لیموں کا رس، ہلدی، اور سبزچائے کو مکس کریں اور اپنے چہرے پر لگائیں اور آہستہ آہستہ ملیں۔ اس کے بعد صاف پانی سے دھولیں۔ اب اپنے کی چمک اور نکھار دیکھے آپ کو فرق نظرآجائے گا۔
جھلسی ہوئی جلد کواصلی حالت میں لائیں :
اگر آپ کی جلد دھوپ میں زیادہ رنے سے جھلس گئی ہے یا اس پر نشان پڑگئے ہیں تو اپنی جلد کواصلی حالت میں واپس لانے کے لئے کیا کرنا چاہیے ، یہ ایک بہت مشکل سوال ہے، لیکن اس کا جواب بہت آسان ہے۔
اس کے لئے آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ ایک میٹل کی کیتلی میں سادہ چائے بنائیں اس کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اس کو اپنی جلد پر ڈالیں اور اس پانی سے اپنی جلدکو دھوئیں۔ یہ آپ کی جلد کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
سوجے پپوٹوں اور حلقوں کے لئے مفید :
اگر آپ رات کو دیر تک جاگنے کی عادی ہیں یا آپ کے کام کادباؤ آپ کو سونے نہیں دیتا، تو یہ آپ کی آنکھوں اور آپ کے چہرے کے حسن کے لئے مضر ہے ، یہ آپ کے پپوٹوں کی سوجن کا باعث بنتا ہے یا پھرآنکھوں کے نیچے حلقے پیداکردیتا ہے ۔
ان آنکھوں کی سوجن اور حلقوں سے نجات کے لئے استعمال شدہ سادی چائے کے استعمال شدہ ٹی بیگز اپنی آنکھوں پر رکھیں ، اور سکون سے لیٹ جائیں۔ کچھ دیر رکھنے کے بعد ہٹائیں اور پھر اس کو دوبارہ آنکھوں پر رکھ لیں۔ یہ آپ کی آنکھوں میں چمک اور چہرے پر بھی فریش نیس لے آئے گی، اور آپ کو اپنی آنکھوں کو سنوارنا اچھا لگے گا۔
پودینے اور سبز چائے کااسکرب :
اپنی مصروف زندگی میں سے ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ہم اپنی جلد کو نکھارنے کے لئے ہر وقت بیوٹی سیلون کے چکر لگائیں یااس پر مہنگی مہنگی کریمیں لگاتے رہیں، اور پھر کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کریمیں آپ کی جلد پر کیاسائڈافیکٹ چھوڑدیں گی۔
اس کے ساتھ ساتھ ہماری یہ بھی خواہش ہوتی ہے کہ ہماری بچوں کی طرح نرم وملائم اور چمکدار جلد ہو، اس کے لئے ہم کیاکیا جتن نہیں کرتے۔ اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ آپ پودینے کے پتے اور سبز چائے لیجئے اور اس کو اپنے جلد کے اسکرب کے طور پر استعمال کریں۔
خشک جلد کے لئے موئسچرائزرز:
آپ کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ آپ اس خشک موسم میں ہر وقت اپنے چہرے پرکریم یا لوشن ملتے رہیں، اس کے علاوہ سارے دن کے میک اپ کے بعد اپنی جلد کو نارمل رکھنا بھی ایک مسئلہ ہے۔
اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک بہت اچھا گھریلو نسخہ ہے، اس کے لئے سبز چائے ، لیموں کا رس، وٹامن ای کے تیل کے چند قطرے ، اور تھوڑی ساپانی ملا کر اس کو اپنے چہرے پر ملیں، اس کو دن میں کئی دفعہ اپنے چہرے پر مل سکتے ہیں، اس کے لئے کوئی پابندی نہیں ہے کہ اس کو کتنا اور کتنی دفعہ لگانا ہے، اور اس کی خوبصورت خوشبو آپ کوسارادن فریش رکھے گی ۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chaye Se Khoobsoorti Panay K 6 Munfarid Tips" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.