Desi Tariqoon Se Baal Labmbe Or Khobsorat Banain - Article No. 1435

Desi Tariqoon Se Baal Labmbe Or Khobsorat Banain

دیسی طریقوں سے بال لمبے اور خوبصورت بنائیں - تحریر نمبر 1435

لمبے خوبصورت بال ہر عورت کا خواب ہوتے ہیں۔ کیو ں نہ ہوں عورت کا حسن خوبصورتی لمبے بالوں میں ہی تو ہے جتنے زیادہ گھنے لمبے مضبوط بال ہونگے اتنا ہی حسن میں اضافہ ہو گا

جمعہ 25 مارچ 2016

لمبے خوبصورت بال ہر عورت کا خواب ہوتے ہیں۔ کیو ں نہ ہوں عورت کا حسن خوبصورتی لمبے بالوں میں ہی تو ہے جتنے زیادہ گھنے لمبے مضبوط بال ہونگے اتنا ہی حسن میں اضافہ ہو گا۔
1 -انگلیوں کی پوروں سے سر کی مالش کرنے سے بال مظبوط ہوتے ہیں۔
2-لیموں کا ٹکڑا سر میں ملنے سے بالوں کا جھڑنا رک جاتا ہے اور خشکی ختم ہو جاتی ہے۔
3-بالوں میں مہندی لگانا بھی مفید ہے۔
بالوں کی رنگت اور چمک میں اضافہ ہوگا ہیرڈرایر کا بے جا استعمال نقصان پہنچاتا ہے۔
4-سیکاکائی اور ناریل کا تیل لگانے سے سفید بال کالے ہونے لگتے ہیں۔
5-خشکی دور کرنے کے لئے لیموں سے دھونا بھی مفید ہے۔
6-خشکی کے لیے ایک انڈے میں ایک چمچ سرسوں کا تیل ملا کر مساج کریں ۔دھوتے وقت صابن یا کوئی شیمپو استعمال نہ کریں۔

(جاری ہے)


7-لیموں کارس اور چینی باہم ملا کر سر پر لگائیں،پانچ یا چھ گھنٹے تک اس سے بال روکھے نہیں رہیں گے صاف اور ملائم ہو جائیں گے۔


8-سیکاکائی کی پھلیاں رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح پھلیاں الگ کرکے گودا اندازے سے پیس لیں ۔ پانی ڈال کر دھوئیں بال صاف ہو جائیں گے۔
9-گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ کر سر پر تین منٹ رکھیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی میں تولیہ بھگو کر ایک منٹ رکھیں یہ عمل تین چار مرتبہ کریں۔
10-الجھے ہوئے بالوں کو سلجھانے کے لئے نیچے کی طرف سے تھوڑے تھوڑے بال کنگھے کی مدد سے سلجھائیں۔

11-بالوں کو کنگھے کی مدد سے سلجھانے کے بعد اوپر سے نیچے کی طرف کئی بار برش کرنا چاہئے۔
12-لیموں کے رس میں برابروزن لہسن کا پانی ملا کر لگانے سے جوئیں مر جاتی ہیں اور اس کے علاوہ سرسوں،بادام،زیتون کا تیل یا کسی بھی عمدہ تیل سے سر کی مالش کرنے سے بال بڑھنے لگتے ہیں اور مالش ہاتھ کی ہتھیلی کی بجائے انگلیو ں کی پوروں سے کی جائے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Desi Tariqoon Se Baal Labmbe Or Khobsorat Banain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.