Dhoop Se Jhulsi Jild Kaisay Nikharain - Article No. 1504

Dhoop Se Jhulsi Jild Kaisay Nikharain

دھوپ سے جھلسی جلد کیسے نکھاریں - تحریر نمبر 1504

بدلتے موسموں کی بدولت جہاں زندگی میں کئی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ وہیں جلد پر بھی بہت سے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بات اگر موسم گرمااور برسات کی ہوتو یہ موسم تو ویسے بھی خواتین کیلئے خاصا مشکل ہوتا ہے۔ جیس اورتیزی گرمی کی وجہ سے جلد کو بہت سے مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

جمعہ 12 اگست 2016

اقراء گل :
بدلتے موسموں کی بدولت جہاں زندگی میں کئی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ وہیں جلد پر بھی بہت سے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بات اگر موسم گرمااور برسات کی ہوتو یہ موسم تو ویسے بھی خواتین کیلئے خاصا مشکل ہوتا ہے۔ جیس اورتیزی گرمی کی وجہ سے جلد کو بہت سے مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ سورج کی تیز شعاعوں سے نہ صرف رنگت سیاہ پڑجاتی ہے بلکہ چہرے کی شادابی ختم ہوجاتی ہے۔
خواتین تھوڑی سی کوشش کریں تو نہایت خوش اسلوبی سے اس مرحلے سے گزرسکتی ہیں اور گرمیوں کے موسم میں بھی خوبصورت اور بارونق چہرے کی مالک بن سکتی ہیں۔
گرمیوں کے موسم میں اپنی جلد کو نکھارنے اور تروتازہ رکھنے کے لیے پانی زیادہ سے زیاد پئیں۔ اپنے چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

دن میں کم ازکم تین چار مرتبہ منہ دھوئیں۔ اگر ہوسکے تو نیم کے پتوں کو پانی میں ابال لیں۔

اس سے چہرہ دھوئیں۔ اس طرح چہرے کی صفائی کے ساتھ ساتھ مہاسوں میں بھی کمی آسکتی ہے۔
اپنے چہرے کو دھوپ کی تیز شعاعوں سے محفوظ رکھیں کیونکہ سورج کی چہرے پر پڑنے والی ڈائریکٹ شعاعیں چہرے کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ان شعاعوں سے بچنے کیلئے چہرے پر سن بلاک کااستعمال کریں۔ چہرے کیلئے عرق گلاب سے بہتر کوئی سن بلاک نہیں۔ اس لیے دھوپ میں نکلنے سے قبل چہرے پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرلیں۔
سپرے والے عرق گلاب بازار میں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔
دھوپ کی وجہ سے اگر رنگت سیاہ ہوجائے تو انگور کو توڑ کر اپنے چہرے پر ملیں۔ تھوڑی دیر بعد خشک ہونے پر چہرہ دھولیں۔ اس کے استعمال سے رنگت میں نکھار آجائے گا۔ اسی طرح سونے سے پہلے اگر دودھ میں کھیرے کا رس شامل کرکے لگایا جائے تو بھی دھوپ کی وجہ سے چہرے کی ماند رنگت بھی کھل اٹھے گی۔
اس مکسچر کو ہاتھوں اور پیروں پربھی لگاسکتے ہیں۔
دھوپ سے جلی ہوئی رنگت اور متاثرہ جلد کو واپس بحال کرنے کیلئے مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کریں۔
سورج کی روشنی سے ہونے والی جلد کی جلن کو کم کرنے کیلئے کھیرے کے چھلکے بہت مئوثر ہیں۔
مسلا ہوا پپیتا اورپاؤڈر کا دودھ ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں ۔ یہ ماسک نہ صرف دھوپ سے جلی ہوئی رنگت کو نکھارتا ہے۔

کچاآلو لے کر اسے دوحصوں میں کاٹ لیں۔ ایک ٹکڑا لیکراسے اچھی طرح کچل کریاپیس کر کپڑے پر پھیلادیں۔ رات کوسوتے وقت اسے اپنے چہرے پر لگائیں تمام رات اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا۔ صبح کو روئی کو پانی میں ڈبو کر اس سے چہرہ صاف کرلیں۔ دھوپ سے جلی ہوئی جلد کیلئے بہترین ہے۔ اور اس کے استعمال سے آپ کی جلد کی رنگت بھی نکھرجائے گی۔
بیسن، لیموں کا رس اور ہلدی کو خوب یکجان کرکے بلینڈ کرلیں۔ اس آمیزے کو تھوڑی دیر چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر خشک ہونے پر پانی سے دھولیں۔ اس کے استعمال سے دھوپ سے متاثرہ جلد کی اپنی حالت بحال ہوجائے گی اور سیاہ رنگت کو نکھارنے اور جلد کو خوبصورت بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Dhoop Se Jhulsi Jild Kaisay Nikharain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.