Dilkash Andaz Purkashish Shakhsiat Ka Asal Raaz - Article No. 1586

Dilkash Andaz Purkashish Shakhsiat Ka Asal Raaz

دلکش انداز پرکشش شخصیت کا اصل راز! - تحریر نمبر 1586

اپنے لائف اسٹائل کو اپ ڈیٹ رکھنے کیساتھ ساتھ اپنی جلد کے نکھار اور جسمانی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے بھی جدید ٹرینڈ ز کو فالو اپ کرنا ضروری ہے۔

منگل 4 جولائی 2017

اپنے لائف اسٹائل کو اپ ڈیٹ رکھنے کیساتھ ساتھ اپنی جلد کے نکھار اور جسمانی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے بھی جدید ٹرینڈ ز کو فالو اپ کرنا ضروری ہے۔
اسٹائل کیا ہے؟ اسٹائل کیا ہے؟ کوئی اسٹائل سے کس طرح رہ سکتا ہے۔اس ”اسٹائل“کی تعریف کس طرح بیان کی جاسکتی ہے؟کیا فیشن کا لباس پہننا اسٹائل کہلاتا ہے؟کیا عالی شان کار کا ہونا اسٹائل کا مظہر ہوتا ہے؟کیا ہر وقت اچھا لگنا اور اچھا دکھائی دینا اسٹائل کہلاتا ہے؟
بنیادی طورپر ان دونوں کا جواب ایک ہی ہونا چاہیے۔
لیکن اکثر کیسوں میں کوئی نہ کوئی چھوٹی سی چیز مس ہوتی ہے جو ہمیں ”میں کون ہوں“ اور میں کیا بننا چاہتی ہوں“سے مانع رکھتی ہے۔اور یہ وہ چھوٹی سی چیز ہوتی ہے جسے ہم ”اسٹائل “کہتے ہیں۔

(جاری ہے)


رویہ اور اس کا بوجھ:
ایسی متعدد چیزیں ہیں جو ہمیں ایک اسٹائلش فرد بنانے میں کام آتی ہیں جیسے میٹریل‘جذبات‘ما و زر ۔لیکن سب سے اہم ترین رویہ ہے۔


ہم سب یہ سن سن کر عاجز آچکے ہیں لیکن کوئی بھی نہیں جانتا کہ رویے کا مطلب کیا ہے اور کوئی اسے کس طرح حاصل کرسکتا ہے۔صرف غرور کرنا اور خود پسندی اور یہ کہنا کہ ”تو کیا ہوا“․․․․رویہ نہیں کہلاتا․․․․بلکہ اس سے تو بات اور بھی بگڑ سکتی ہے۔
اوہ خوبصورت ہونا:
ہاں‘یہ اسٹائل میں رہنے کے پروجیکٹ کا انتہائی نمایاں حصہ ہے حُسن اور لباس دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔
تو پھر کیوں نہ اسے لگن اور جذبے کے ساتھ کیا جائے۔
اور اب بات حُسن وجمال کی:
جلد کو اندر اور باہر دونوں طرف سے صحت مند اورصاف ستھرا رکھیں۔اس پر کریموں اور لوشنوں کا بوجھ لاد کر اس کے ساتھ زیادتی نہ کریں۔میک اپ اس وقت کریں جب ضروری ہو․․․جب کام پڑجائیں‘شاپنگ کرنے باہر جائیں‘کسی محفل یا تقریب میں جائیں وغیرہ وغیرہ․․․․اور پھر جوں ہی گھر واپس پہنچیں اسے اتار دیں۔

ایک عمدہ میک اپ ریمووریا بے بی آئل (خاص طور پر آئی میک اپ کے لئے)استعمال کریں۔
باہر سے جلد کی چمک دمک اور جگمگاہٹ کے لئے اندر سے بھی صفائی کا ہونا ضروری ہے۔ڈھیروں پانی پیئں وقت پر کھائیں اور اگر آپ ہلکا پھلکا کھانے کی عادی ہیں تو پھر اضافی غذائیت کے سپلیمنٹس لیں جیسے کہ کیلا اور کھجور فرائی شدہ غذاؤں اور مصالحوں سے گریز کریں۔

گرم پانی سے بات بنتی ہے:
اگر صبح سویرے ایک دو کلاس گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر اور شہد کا چھینٹا مار کرپیئں تو یہ نہ صرف آپ کی جلد کے لئے خوشگوار تبدیلیوں کا باعث ہوگا بلکہ آنتوں کو بھی فائدہ پہنچائے گا۔
جہاں تک منہ دھونے کا تعلق ہے تو ہمیشہ نیم گرم پانی سے دھوئیں گرم پانی سے کبھی نہ دھوئیں ۔نہانے دوران نیم گرم پانی سے پہلے منہ دھوئیں اور بقیہ جسم دھوئیں۔

سن اسکرین:
اگر کوئی ایسا مشورہ جو بغیر کسی پریشانی کے دیا جاسکتا ہے وہ سن اسکرین کا استعمال ہے۔اس کے بغیر باہر نکلنے کا خطرہ نہ مول لیں ۔اگر آپ کا کام ایسا ہے کہ آپ کو صبح 11 بجے اور شام 5 بجے کے درمیان باہر نکلنے پر مجبور کرتا ہے تو اسن اسکرین مع ایس پی ایف (SPF)آف 35+ کا انتخاب کریں۔
بالوں کی دیکھ بال:
بالوں کو باقاعدگی کے ساتھ ہلکے شیمپو سے دھوئیں اور ایک ہلکا کنڈیشنر استعمال کریں
شیمپو کا استعمال ہفتے میں ایک بار کریں
انہیں قدرتی ہوا میں سکھائیں اورڈرائر صرف اس وقت استعمال کریں جب بہت زیادہ ٹھنڈا ہو یا بہت تیز ہوا چل رہی ہو۔

جہاں تک رنگے ہوئے بالوں کا تعلق ہے تو اس کے لئےSPF گارڈ کے ساتھ اسپیشل شیمپو اور UV گارڈ برائے دیر پا رنگ دستیاب ہیں۔صرف انہی کو استعمال کریں۔ان کے علاوہ ہیئر ڈائیز کا انتخاب کریں جن میں امونیا نہیں ہوتی۔
ورزش:
جوں جوں آپ کی عمر بڑھتی جائے گی آپ کی جلد پر شکنیں اور جھریاں آتی جائیں گی چاہے آپ کتنا ہی خیال کیوں نہ رکھیں۔
اس بات پر چڑ چڑے پن کا اظہار نہ کریں اور نہ ہی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہیں کہ اس بات کی پروانہ کریں کہ آپ کی جلد آپ کی عمر سے زیادہ تیزی سے عمر رسیدگی حاصل کرنے لگے۔
مستعد اور مصروف عمل رہیں۔ہردم مستعدد رہنے سے بہتر اور کوئی چیز نہیں ہے۔زیادہ دیر تک کبھی خالی پیٹ بہتر اور کوئی چیز نہیں ہے۔زیادہ دیر تک کبھی خالی پیٹ نہ رہیں۔کوئی نہ کوئی توانائی بخش غذا ضرور کھائیں جیسے کھجوریں یا پھر دودھ کا ایک گلاس پی لیں۔
گلوکوز بسکٹ کا ایک پیکٹ ہمیشہ اپنے پاس رکھیں۔
گیس بھرے ہوئے مشروبات سے گریز بہتر ہے۔اسی طرح باسی کھانوں سے بھی اجتناب کریں۔
ورزش:
تین دنوں میں ایک بار کم ازکم 20 منٹ ورزش ضرور کریں۔لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کو استعمال کریں اور جب کبھی ہو سکے پیدل چلنے کو ترجیح دیں۔
آپ میں سے جو خواتین کمپیوٹر سے چپکی رہتی ہیں انہیں مخصوص قسم کی ورزش ضرور کرنی چاہیے تاکہ اس تناؤ کو دور کرسکیں جو ہر وقت کے بیٹھے رہنے سے طاری ہوجاتا ہے۔
اس قسم کی ورزش سے آرام مل سکتا ہے۔
چائے اور کافی کی بھر مار سے گریز کریں۔اس کے بجائے اپنی میز پر ہر وقت پانی کی بوتل رکھیں اور گاہے گاہے اس پانی کی چسکیاں لیتی رہیں۔
براہ مہربانی:
جو کوئی بھی پروڈکٹ آپ خریدیں اس کے لیبل پر لکھی ہوئی تحریر اوراجزاء کی تفصیل ضرور پڑھ لیا کریں۔
جوکوئی بھی پروڈکٹ آپ خریدیں اس کی مینو فیکچرنگ اور اختتام کی تاریخ ضرور چیک کر لیا کریں جیسے کہ پاؤڈر صابن یا کریم وغیرہ۔

کوئی بھی نئی پروڈکٹ لگانے سے پہلے اس کا پیچ ٹیسٹ ضرور کر لیا کریں۔
سونے سے پہلے تمام میک اپ ہٹا دیں اور براہ مہربانی پرانا تمام میک اپ پھینک دیں(اگرآپ کو یہ یاد نہیں کہ آپ نے کوئی خاص چیز کب خریدی تھی تو اسے پھینک دیں)
سبزیاں اور پھل کھائیں․․․․روزانہ۔
اگر آپ کا خیال ہے کہ ان تمام چیزوں پر عمل کرنے سے آپ اسٹائلش ہو جائیں گی تو ذرا ر کئے!ابھی اور بھی کچھ باقی ہے۔

اسٹائل یہ نہیں کہ درست بات کو درست وقت پر کہہ دیا جائے۔اسٹائل یہ ہے کہ آپ کسی نازک صورت حال سے خود کو کس طریقے سے بچا کر نکلتی ہیں اور وہ بھی اس انداز سے کہ آپ کا سر بلند رہے۔اسٹائل یہ ہے کہ آپ اپنے مفاد اور دلچسپی کا تحفظ کس طرح کرتی ہیں اور خود کو نقصان پہنچنے سے کس طرح بچاتی ہیں وہ نقصان چاہے جذباتی ہو یا کسی اور نوعیت کا۔
اسٹائل کسی بھی طوفان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے کی صلاحیت ہے۔اسٹائل کسی بھی مشکل کا سامنا ہونے پر یہ کہنے کانام ہے ”میں یہ کرسکتی ہوں“
لہذا قدم اٹھائیں اور اپنی صلاحیت کو اجاگر کریں اور صرف صلاحیت کو اجاگر کرنے پر اکتفانہ کریں اسے اسٹائل سے اجاگرکریں اور ہمیشہ عقلمندی سے کام لیں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Dilkash Andaz Purkashish Shakhsiat Ka Asal Raaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.