Foot - Article No. 1620

Foot

پاؤں - تحریر نمبر 1620

اگر پاؤں کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہوں تو موم اور چھوٹے گوشت کی چربی برابر مقدار میں لے کر آگ پر پگھلائی

جمعرات 5 اکتوبر 2017

پاؤں
پاؤں کی تندرستی بھی خوبصورتی میں شامل ہے۔یاد رکھیے کے حسین قامت کے لیے پاؤں بھی حسین ہونے چاہیں۔موسم سرمامیں تو بند جوتے اور جرابیں پہنی جاتی ہیں۔اس لیے پاؤں محفوظ رہتے ہیں۔اور ان کی زیبائش کی ضرورت نہیں رہتی۔مگر موسم گرما میں چپلیں اور سینڈل وغیرہ پہنے جاتے ہیں جن میں پاؤں کھلے رہتے ہیں ایسے میں ان کی صفائی اور زیبائش کی طرف خاص توجہ دینی چاہیے۔
اس سلسلے میں درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں۔
۱۔غسل کے دوران پاؤں میں صابن مل کر انہیں جھانویں سے صاف کریں۔
۲۔ایڑیوں کی صفائی پر خاص توجہ دیں۔
۳۔ہفتے میں ایک بار دوپہر کے وقت یا رات کو سونے سے پہلے پاؤں پر ویزلین کا لیپ کریں۔

(جاری ہے)

ایڑیوں پر ویزلین کا موٹا لیپ کریں۔لیپ اگر صبح کو کرے تو شام کو اور اگر رات کو کریں تو صبح کو پاؤں نیم گرم پانی سے دھوئیں اور پھر کھردرے تولیے سے اچھی طرح پاؤں رگڑیں۔


۴۔اگر پاؤں کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہوں تو موم اور چھوٹے گوشت کی چربی برابر مقدار میں لے کر آگ پر پگھلائیں،اور بیشتر اس کے ٹھنڈی ہوجائے،اسے چھری کی مدد سے ایڑیوں پر لگائیں اور جرابیں پہن لیں،یہ عمل رات کو سونے سے پہلے کریں۔
۵۔ہفتے میں ایک بار چلمچی میں نیم گرم پانی ڈالیں اس میں چائے کے دو چمچے نمک ملائیں۔
اس پانی میں اپنے پاؤں دس منٹ تک بھگوئیں،پھر پاؤں کو جھانویں سے رگڑ کر صاف کریں،اس کے بعد صابن لگا کرجھانویں سے صاف کریں،پھر پاؤں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں،پاؤں خشک کرکے کوئی لوشن،کریم،اسٹرنجنٹ یا یوڈی کلون لگائیں،اس سے تھکاوٹ دور ہوتی ہے۔
۶۔تنگ جوتوں سے پاؤں میں چھالے پڑجاتے ہیں۔ایسے جوتے پہننے سے گریز کریں۔
پاؤں پر چھالا پر جائے تو سوئی سے چھالے کو چھید کر مواد نکال دیں،اب ڈیٹول یا کسی اور جراثیم کش محلول میں روئی بھگو کر اسے صاف کریں اوپر بورک پاؤڈر چھڑک دیں۔
۷۔اگرا ٓپ کے پاؤں میں پسینہ آتا ہے تو جوتا پہننے سے پہلے پاؤں کے تلووں پر پسی ہوئی پھٹکری ملیں،اس مقصد کے لیے بلاٹنگ پیپرکا تلا بھی جوتے میں رکھا جاسکتا ہے،لیکن یہ تلا روزانہ بدل دینا چاہیے۔

۸۔اگرپاؤں پر معمولی قسم کے گٹے پڑ جائیں تو جوتا پہننے سے پہلے ان پر ٹشو پیپر کا ٹکڑا تہہ کرکے رکھیں۔اس مقصد کے لیے کارن پیڈ(Corn Pad) بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۹۔بعض اوقات پاؤں پر سردی یا دباؤ داغ یا لکیریں پڑجاتی ہیں۔اس کا علاج یہ ہے کہ پاؤں پر ملتانی مٹی کا لیپ کریں،بیس منٹ کے بعد پاؤں دھولیں،یہ عمل ہفتے میں تین بار کریں۔

۱۰۔اگر آپ کے پاؤں پر سفید کھردرا مادہ جما ہوا ہو تو اس کو کیوٹیکل ریموور(Cuticle Remover) سے اتار دیں۔
۱۱۔اپنے پاؤں کے ناخنوں کو نیل پالش سے پینٹ کریں۔اس سے پاؤں کا حسن دوبالا ہوجاتا ہے،مگر پاؤں کے ناخنوں پر پالش لگانے سے پہلے انگلیوں کے درمیانی روئی رکھیں تاکہ انگلیاں ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں اور پالش ادھر اُدھر نہ لگے۔

۱۲۔اونچی ایڑی کا جوتا پہننے سے بدہضمی بے خوابی اور دانتوں کی کئی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں،اس لیے اونچی ایڑی کے جوتے نہ پہنیں۔
۱۳۔اگر پاؤ ں میں بدبودار پسینہ آتا ہو اور جرابیں خراب ہوجاتی ہوں تو پوٹاشیم پر مینگنیٹ جسے پنکی بھی کہتے ہیں،گرم پانی میں ملا کر پاؤں دھویا کریں،
۱۴۔ہر ساتویں آٹھویں دن پاؤں کے ناخن بھی تراشتے رہنا چاہیے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Foot" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.