Ghani Moti Eyebrows Ka Hasool Mumkin - Article No. 1222

Ghani Moti Eyebrows Ka Hasool Mumkin

گھنی موٹی آئی بروز کا حصول ممکن - تحریر نمبر 1222

اکثر نوجوان اور ٹین ایجر زلڑکیاں اور خواتین اپنی پتلی اور چھیدری چھیدری آئی بروز کی وجہ سے پریشان وفر مند دیکھائی دیتی ہیں۔

بدھ 27 مئی 2015

اکثر نوجوان اور ٹین ایجر زلڑکیاں اور خواتین اپنی پتلی اور چھیدری چھیدری آئی بروز کی وجہ سے پریشان وفر مند دیکھائی دیتی ہیں۔ ان میں سے عموماََ خواتین کی آئی بروز پیدائشی اور خاندانی جین کے باعث پتلی ہوتی ہیں۔لیکن قدرتی گھنی آئی بروز جب ہلکی اور جھڑنی شروع ہوجائیں اس وقت تشویش ناک صورت پیدا ہوجاتی ہے۔آئی بروز کادن بدن پتلا ہوتے رہنا تھریڈنگ اور پلاکنگ چنا کی زیادتی کے باعث بھی ہوتا ہے۔
بعض اوقات حد سے زیادہ کا سمیٹک کے استعمال سے بھی آئی بروز کی فزائش رُک جاتی ہے اور یہ پتلی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا شیپ بھی خراب ہوجاتا ہے لہٰذا آئی بروز کی گروتھ اور صحت کا خیال رکھتے ہوئے اگر آپ کی آئی بروز گر رہی ہیں توکم سے کم تھریڈنگ کروائیں۔اسکے علاوہ آئی بروز کوگھنا اور موٹا کرنے کے متعددطریقے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ اپنی ڈائیٹ میں وٹامنC اور وٹامنE پر مشتمل غذاؤں کا استعمال بڑھادیں اس سے نہ صرف آپ کی آئی بروز کو خوبصورت ہونے میں مدد حاصل ہوگی بلکہ یہ وٹامنز آپ کی جلد وبال کیلئے بھی نہایت فائدہ مند ثابت ہونگے۔

آئی بروز کوسیاہ چمکدار اور موٹا بنانے کیلئے رات کوسوتے وقت ہلکی تہہ کیسٹر آئل کی لگانے سے نہایت سود مند نتائج حاصل ہوتے ہیں۔آپ عارضی طور پر براؤن پینسل کی مدد سے پتلی آئی بروز کو گھناتا ثردے سکتی ہیں۔لیکن اس کے لئے آپ کو بار بار پر یکٹس کرنا پڑیگی پھر مہارت حاصل ہوگی۔اب مارکیٹ میں بھی اسپیشل آئی بروز گروتھ پروڈکٹس دستیاب ہیں۔ جن کو استعمال کر کے آپ من چاہی آئی شیپ اور لک پاسکتی ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Ghani Moti Eyebrows Ka Hasool Mumkin" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.