Gharelu Ubtan Chehra Nikharaye - Article No. 1486

Gharelu Ubtan Chehra Nikharaye

گھریلو اُبٹن چہرہ نکھارے - تحریر نمبر 1486

اُبٹن چہرے کو خوبصورت اور تروتازہ بنانا ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف چہرے کی رنگت میں نکھار آتا ہے بلکہ چہرے سے جھریوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور یہ میل کچیل بھی دور کردیتا ہے۔

ہفتہ 25 جون 2016

اقراء گل:
اُبٹن چہرے کو خوبصورت اور تروتازہ بنانا ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف چہرے کی رنگت میں نکھار آتا ہے بلکہ چہرے سے جھریوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور یہ میل کچیل بھی دور کردیتا ہے۔ اُبٹن کااستعمال نہ صرف زمانہ قدیم سے جاری ہے بلکہ آج بھی چہرے کو تروتازہ رکھنے اور خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے اس کااستعمال کیاجاتا ہے۔
چکنی جلد کی حامل خواتین کو اُبٹن استعمال کرنا چاہئے کیونکہ اُبٹن چہرے کی چکناہٹ اور داغ دھبوں کاخاتمہ کرتا ہے۔
اُبٹن آپ گھر پر بھی تیار کرسکتی ہیں۔ ذیل میں مختلف اقسام سے اُبٹن بنانے کی تراکیب اور فوائد بتائے گئے ہیں جن کے استعمال سے آپ بھی خوبصورت اور بے داغ جلد کی مالک بن سکتی ہیں۔
جو کاآٹا ، سنگترے کے چھلکے خربوزے کے بیج اور سونف چاروں چیزیں ہم وزن لیکر باریک پیس لیں۔

(جاری ہے)

اس آمیزے کو روزانہ چہرے پر ملیں۔ چہرے کی جلد صاف شفاف ہوجائے گی۔
جو کاآٹا گندم کی بھوسی اور بادام ہم وزن پیس لیں۔ اس آمیزے کو دودھ میں ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اسے اپنے چہرے پر بطور اُبٹن ملیں۔ یہ ابٹن آپ کے چہرے ہاتھوں اورپیروں کیلئے جادوئی اثرثابت ہوگا۔
گہیوں کاآٹا آدھا پاؤ،ہلدی ایک تولہ، سنگترے کے چھلکے ایک چھٹانک، صندل سفید ایک تولہ آٹے کے سوا تمام اشیاء کو باریک پیس لیں۔
بعدازاں تمام اشیا مکس کرلیں۔ یہ ایک بہترین ابٹن ہے۔ کھانے کے ایک یادو چمچے ابٹن دودھ یاپانی میں ڈال کرپیسٹ بنالیں اس میں معمولی سی مقدار سرسوں کاتیل یا دودھ کی بالائی تھوڑی مقدار میں ڈالیں۔ 15منٹ تک چہرے پر ملیں۔ چند ہفتوں کے روزانہ استعمال سے رنگت نکھر جائے گی۔
جو کاآٹا اور دودھ کو باہم ملا کر پیسٹ بنالیں اور چہرے پر بطور ابٹن ملیں۔
یہ رنگت میں نکھار کیلئے مفید ابٹن ہے۔
چنے کی دال کو رات بھی دودھ میں بھگو کر صحن یافریج میں رکھ دیں تاکہ بدبونہ چھوڑے۔ صبح جب دودھ دال میں جذب ہوچکا ہو تو اسے باریک پیس لیں۔ اس آمیزے کو چہرے، ہاتھوں اور بازوؤں پر لگائیں آدھا گھنٹہ لگارہنے دیں پھردھیرے دھیرے پانچ منٹ تک مساج کرکے اتاریں اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس سے نہ صرف رنگت گوری ہوگی بلکہ داغ دھبے بھی غائب ہو جائیں گے۔

دودھ میں کھیرے کا رس مکس کر کے روٹی کی مدد سے چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر ابٹن کی طرح ملیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ چہرے کو تروتازہ رکھنے کیلئے بہت مفید ہے۔
سرسوں کو لیکر اسے باریک پیس لیں۔ ا س میں اس قدر پانی ڈالیں کہ آمیزہ بن جائے۔ اس آمیزے کو چہرے پر جس قدر ملیں گی اس سے اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ اس سے آپ کی رنگت صاف ہوجائے گی۔

چنبیلی کی کھلی بھی چہرے پر ملنے سے رنگت میں نکھار آجاتا ہے۔
جو کے آٹے میں ایک چائے کا چمچہ بالائی اور تھوڑی سی ہلدی ملا کر پیسٹ بنالیں۔اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں۔ اس سے چہرے کی رنگت نکھر جائے گی۔
جو کاآٹا اور چنے برابر مقدار میں لیں اور پیس لیں پھر اس آمیزے میں تھوڑی سی مقدار میں ہلدی ملائیں یہ ابٹن استعمال کرتے وقت عرق گلاب کے چند قطرے دودھ اور چند قطرے سرسوں کاتیل شامل کر لیں۔
چنددنوں کے متواز استعمال سے نہ صرف رنگت میں نکھار آئے گا بلکہ داغ دھبے بھی ختم ہو جائیں گے۔
دو چائے کے چمچے چنے باریک پیس کر ان میں ایک ایک چمچہ ہلدی، شہداور دودھ مکس کرلیں۔ اس آمیزے میں تھوڑا سا لیموں کا جوس میں شامل کرلیں۔ اب اب اس کو اپنے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں بعدازاں دھولیں۔ اس ابٹن کے استعمال سے نہ صرف رنگت گوری ہوگی بلکہ جھریوں کا بھی خاتمہ ہوگا۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Gharelu Ubtan Chehra Nikharaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.