Haath Aur Paaon - Article No. 1554

Haath Aur Paaon

ہاتھ اور پاؤں - تحریر نمبر 1554

موسم کی شدت سے بچائیں

بدھ 25 جنوری 2017

خوبصورت ہاتھ اور پاؤں خواتین کی شخصیت کو چارچاند لگاتے اور پرکشش بناتے ہیں۔ چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ پاؤں کی خوبصورتی بھی اہمیت رکھتی ہے ۔ ہاتھوں ی جلد بہت حساس ہوتی ہے ۔ جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو ایسے میں ہاتھوں اور پاؤں کے علاوہ ناخنوں کو معمول سے زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ موسم سردی کا ہویا گرمی کادوسروں کی نظرآپ کے ہاتھوں اور ناخنوں پر ضرور پڑتی ہے ۔
خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ہاتھوں اور پاؤں کی دھونے سے پہلے ہمیشہ کولڈ کریم یا موئسچرائزنگ کریم ضرور استعمال کریں ۔
ہفتے میں دوبار ہاتھوں اور پاؤں پرلیموں کا رس ملیں ۔ دس منٹ سادہ پانی سے ہاتھوں اور پاؤں کو دھوئیں ہینڈ اور فٹ لوشن لگائیں ۔ اس سے ہاتھوں اور پاؤں کی جلد صاف ملائم ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

جب بھی آپ کو فرصت ملے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے آپ ٹائپ کررہی ہیں ۔

یہ ورزش ہاتھوں اور پاؤں کی لچک برقرار رکھنے کیلئے بہترین اور مفید ہے ۔
دھبے دور کریں :
ہاتھوں اور ناخنوں کے دھبے دور کرنے کیلئے آلو یالیموں کے ٹکڑے ہاتھوں اور ناخنوں پر ملیں ۔ ناخنوں پر موم رگڑنے سے خون رواں ہوجاتا ہے ۔ جس سے ناخنوں میں سرخی اور چمک پیدا ہوجاتی ہے ۔ خواتین وقت کی کمی کے باعث ناخنوں اور ہاتھوں کے علاوہ پاؤں کو بھی نظر انداز کرتی ہیں ، جس سے ہاتھوں کی خوبصورتی بے معنی ہو کر رہ جاتی ہے ۔
اس لئے خواتین کیلئے ضروری ہے کہ ہاتھ اور پاؤں دھونے کے بعد ناخنوں کے کنارے صاف کرلیں اور اچھی طرح دیکھ لیں کہ ناخنوں کی نوکیں بالکل صاف ہیں ۔
جب بھی آپ کو وقت ملے تو اپنے ہاتھوں پر سفید آئیوڈین ملیں ۔ ناخنوں کی بہتر نشوونما کیلئے ضروری ہے کہ ان کی ہفتہ وار صفائی کریں۔ اگرآپ نیل پالش نہیں لگانا چاہتیں ، اس کے باوجود بڑھے ہوئے ناخنوں کو تراشنا اور ان کو بیضوی شکل دینا بہت ضروری ہے تاکہ دھول اورمٹی ان کے اندر نہ جائے اور ناخن جراثیم سے پاک رہیں ۔

روغن بادام اور زیتون کا تیل ہاتھوں اور پر پڑنے واکی کالی لکیروں کو دور کرتا ہے اور انہیں نرم وملائم رکھتا ہے ۔ روغن بادام اور زیتون کے تیل کو نیم گرم کر کے مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔
ہاتھوں اور پاؤں کی ڈیڈسکن کو ٹھیک کرنے کیلئے گلیسرین ، عرق گلاب اور لیموں کے رس کو مکس کر کے رات کو لگائیں ۔ کچھ ہی دنوں میں آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Haath Aur Paaon" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.