Homemade Hair Mask - Article No. 1149

Homemade Hair Mask

ہوم میڈ ہیئر ماسک - تحریر نمبر 1149

بالوں کی دلکشی و رعنائی میں اضافے کے لئے اپنی کچن پروڈکٹس کو اپنی بیوٹی پروڈکٹس میں تبدیل کرکے ہوم میڈہیئر ماسک کی منفرد وحسن افزاء خصوصیات سے استفادہ کریں دومونہے بالوں کے علاج کے لئے پپیتے او دہی کا ہیئر ماسک بہترین ثابت ہوتا ہے

بدھ 21 جنوری 2015

افشین حسین بلگرامی :
جس طرح چہرے کی جلد کی شگفتگی وتروتازگی برقرار رکھنے کے سلسلے میں فیس ماسک اہم کردار ادا کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح سرکی جلد اور اس پر اُگے بالوں (جنہیں بلاشبہ آپ کی خوبصورتی کے تاج کا درجہ حاصل ہے) کی خوبصورتی ورعنائی میں اضافے کیلئے بھی اب بیوٹی ایکسپرٹس ہیئر ماسکس کے استعمال کا مشورہ دیتی نظر آتی ہیں جس طرح آج کل مختلف پراڈکٹس کی مدد سے کلینزنگ، ٹوننگ اور موئسچرائزنگ خواتین ولڑکیاں گھر پہ ہی کر لیا کرتی ہیں اسی طرح اب خواتین پارلر جانے کے بجائے فیشل بھی گھر پر ہی بآسانی کرلیا کر لیتی ہیں لیکن بالوں کی خصوصی نگہداشت ونشوونما جیسے کہ کیراٹن ٹریٹمنٹ ، ڈیپ کنڈیشنٹگ ،ہاٹ ہیئر مساج، ری بانڈنگ، پروٹین ٹریٹمنٹ اور مختلف اقسام کی ہیئر ڈائینگ واسٹر یکنگ وغیرہ کے سلسلے میں خواتین کو بیوٹی سیلونز کا رخ ضرور کرنا پڑجاتا ہے۔

(جاری ہے)

بالوں کی نگہداشت کے حوالے سے جو ہیئر ٹریٹمنٹس کی جاتی ہیں۔ ان میں مساجنگ اور کنڈیشننگ کے علاوہ بالوں میں ہیئر ماسک لگانے کا مرحلہ بھی شامل ہے جو بالوں کی چمک اور دلکشی میں اضافے کیلئے لگایا جاتا ہے۔ بلاشبہ ہئیر ٹریٹمنٹس جہاں آپ کے بالوں میں ایک خوبصورت نکھار پیدا کردیتے ہیں وہیں پر ان ٹریٹمنٹس کی بھاری فیس آپ کی جیب کو ” ہلکا“کرنے کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
لہٰذا جو خواتین ولڑکیاں اپنے بالوں میں ہئیر ٹریٹمنٹس ایسا نکھار ودلکشی پیدا کرنا چاہتی ہیں وہ اپنی ڈائیٹ پہ توجہ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے بالوں میں باقاعدگی سے تیل کی مالش کریں اور اپنے بالوں کی ساخت سے ہم آہنگ شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال کریں اس کے علاوہ مختلف اقسام کے ہیئر پیکس یا ہوم میڈہیئر ماسک بھی آپ کی اس سلسلے میں معاونت کریں گے یعنی اب ہیئر ماسک کی ٹریٹمینٹ حاصل کرنے کے لئے آپ کو پارلر کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں رہی بلکہ آپ اپنے کچن اب کیبنٹس میں موجود مختلف اشیاء کی مدد سے ہوم میڈہیئر ماسک کی سہولت سے استفادہ کر سکتی ہیں ۔

مختلف اقسام کے ہیئر ماسک تیار کرنے کی تراکیب درج ذیل ہیں۔
# تین چائے کے چمچے شہد میں5 کھانے کے چمچے زیتون یا بادام کا تیل مکس کر کے اسے بالوں پر خوب اچھی طرح لگائیں اس کے بعد بالوں کا جوڑا بنا کر ایک تولیے کوگرم پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور اس تو لیے کوبالوں پر اچھی طرح لپیٹ لیں 30 منٹ کے بعد نیم گرم پانی اور کسی معیاری موئسچرائزنگ شیمپو سے سر دھولیں۔

# دومونہے بالوں کے علاج کیلئے پپیتے کا ہیئر ماسک بہترین ثابت ہوتا ہے پپیتے کو دو بڑے ٹکڑے لیں چھلکے اور بیج کو صاف کر دیں اور بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈر کرلیں۔ اس میں1/2 کپ دہی مکس کر کے اس مکسچر کو اپنے سر کی جلد اور بالوں پر خوب اچھی طرح لگائیں 30 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے سر دھولیں اس ماسک میں پپیتے کی جگہ کیلے کا استعمال بھی کیا جاسکتاہے۔

#خشک اور بدرونق بالوں میں جادوئی چمک اور دلکشی پیدا کرنے کے لئے مایونیز میں شہد ملا کر بالوں میں لگائیں اور 30 منٹ کے لیے اس مکسچر کو بالوں میں لگارہنے دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے بالوں کو دھولیں۔
#پکے ہوئے کیلوں کو میش کر کے اس میں روغنِ بادام ملا کر 15 منٹ کے لئے اس ہیئر ماسک کو سر میں لگائیں اس کے بعد شیمپو کر لیں ۔
#کچے دودھ میں1 چمچہ شہد ملا کر بالوں میں اس مکسچر سے جڑوں سے سروں تک مساج کریں اور 25-30 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے سرد ھولیں۔

# میتھی دانوں کو رات بھر پانی میں بھگودیں صبح ان بھیگے ہوئے میتھی دانو ں کو پیس لیں اور اس پیسٹ سے سرپہ اچھی طرح مساج کریں اور 15-20 منٹ کے بعد سرکونیم گرم پانی او شیمپو سے اچھی طرح دھولیں یہ ہیئرماسک خشکی ، سکری، پتلے اور جھڑتے ہوئے کمزور بالوں کے علاج کے سلسلے میں ایک بہترین ماسک ثابت ہوگا۔
# ایک کپ کالی ماش کی دال میں ایک کھانے کا چمچہ میتھی دانہ شامل کر کے باریک پیس کر پاوٴڈر بنالیں اس پاوٴڈر میں 1/2 کپ دہی ملا کر اس ماسک کو سر کی جلد اور بالوں پر خوب اچھی طرح لگا کر 2-3 گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد سرگرم پانی سے خوب اچھی طرح دھوکر صاف کر لیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Homemade Hair Mask" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.