Husan Ko Nikharne K Dilkash Raz - Article No. 1153

Husan Ko Nikharne K Dilkash Raz

حسن کو نکھارنے کے دلکش راز - تحریر نمبر 1153

موسم سرما میں کریم یا موسئچرائزنگ بیس کا سمیٹک پروڈکٹس کا استعمال بہت مناسب رہتاہے خوبصورتی ودلکشی میں اضافے کے لئے کاسمیٹک پروڈکٹس کا استعمال بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے میک اپ کرنے کی بنیادی باتوں سے واقفیت حاصل کرنا بہت ضروری ہے

جمعہ 6 فروری 2015

صبا ناز عنایت:
سجنا سنورنا اور سولہ سنگھار کرنا خواتین کی دلچسپی کا ایسا موضوع ہے جس سے ان دلچسپی کسی بھی وقت اور کسی بھی عمر میں کم نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ حسن کو نکھارنے والی نئی نئی بیوٹی ٹپس کے بارے میں جاننا چاہتی ہیں۔ ہر عورت دوسری سے مختلف ہوتی ہے اور یہ ضروری نہیں کہ ایک میک اپ اسٹائل جس میں آپ کی سہیلی مبہوت کردینے والے حسن کی حامل نظر آرہی ہے وہ آپ کو بھی کسی پری پیکر کا سا روپ عطا کر دے لیکن تھوڑی سی محنت وقت اور توجہ کے ساتھ خود اپنا تجزیہ کرتے ہوئے آپ یہ جان سکتی ہیں کہ آپ کے لئے کون سا میک اپ اسٹائل موزوں ہے اور کسی اسٹائل کو منتخب کرے آپ اپنے وقت اور پیسے کی بچت کر سکتی ہیں اور اپنے روپ کو ایک نیا سویراعطا کر سکتی ہیں۔

آج کے اس تیز رفتار دور میں خواتین کئی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں انہیں ایک ملٹی ٹاسکنگ ویمن کا کردار ادا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ ہمیشہ وقت کم ہے اور مقابلہ سخت کی کشمکش میں مبتلا نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی لیے ہم میں سے بیشتر خواتین کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ گھنٹوں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے سر اپے کو سنوار نے کے جتن کرتی رہیں۔ اس لئے یہ بے حد ضروری ہے کہ خواتین کومیک اپ کی بنیادی باتوں پر عبور ہونا چاہیے اور پروڈکٹس جو وہ استعمال کررہی ہیں انہیں سمجھنا چاہیے ۔

اس طرح سے آپ اس قابل ہو سکیں گئی کہ کسی اضافی کوشش کے اپنا بہتر لک حاصل کر سکیں کیونکہ آپ اس کے درست نتائج کے بارے میں جانتی ہوں گی جسے آپ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ زیرِ مضمون میں ہم آپ کو چند ایسی میک اپ ٹپس، ٹرکس اور اسپیشل تیکینکس کے بارے میں بتار ہے ہیں جنہیں جان کر آپ اپنی بیوٹی کاسمیٹکس کو کسی پروفیشنل کی طرح استعمال کر سکیں گئی اور ان کے بہترین نتائج س مستفید ہوسکیں گئی۔

1۔ اپنی سیاہ کہنی کو فریش لیموں کے کٹے ہوئے ٹکڑے کی مدد سے رگڑیں یہ قدرتی طورپر بلیچ کی طرح اثر دکھاتا ہے۔ اس عمل کے بعد جلد کو موئسچرائزکر لیا جائے تو ئی جوس کے خشک اثرات کو کم کرنے میں معاونت کرتا ہے۔
2۔ اپنے فاوٴنڈیشن کو رنگدار موئسچرائزر میں تبدیل کرنے کے لئے اسے چہرے پر استعمال کرنے سے پہلے ہاتھ کی پشت پر چند قطرے فاوٴنڈیشن کے ساتھ چند قطرے موئسچرائزر کے شامل کریں اور دونوں کو مکس کرنے کے بعد چہرے پر لگائیں۔
بالخصوص یہ طریقہ کار سردیوں میں زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔
3۔ باہر نکلنے سے قبل اپنے ہنڈبیگ میں منرل واٹر یا گلاب کا عرق ضرور رکھیں تاکہ اپنی جلد کو قتاََ فوقتاََ تازگی کا احساس دے سکیں۔
4۔ حالیہ ریسرچ سے ی تصدیق ہوئی ہے کہ سیدھا سونے کا عم جھریوں کی افزائش روکنے میں معاونت کرتا ہے۔
5 ۔ ایک پیالے میں گرم پانی لیں اس میں 4کھانے کے چمچے نمک شام کریں اور اپنے پیر اس میں رکھ دیں یہ عمل آپ کے پاوں کو ٹخنوں کی سوزش سے پاک رکھتا ہے۔

6۔ اگر آپ کے ناخن بے حدنرم ہیں تو انہیں اس وقت فائل کریں جب ان پر نیل پارلش لگی ہوئی ہو اس طرح سے وہ ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گئے۔
7 ۔ اگر آپ آئی بروز بنوانے کی تکلیف سے گھبراتی ہیں تو آپ کو اس درد سے نجات دلانے کا آسان طریقہ کار پیش ہے آئی بروز بنوانے سے قبل آئس کیوب کی مدد سے اس حصے کو نم کر لیں یہ عمل آپ کو تکلیف سے محفوظ رکھے گا۔

8 ۔اپنے چہرے کو صحت مندی کی چمک عطا کرنے کے لئے گالوں پر بلشر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ناک کی پھننگ ،تھوڑی اور کنپٹی پر برش کی مدد سے بلشر کے اسٹروک لگائیں۔ یہ آپ کے چہرے کو اک انوکھی ضوفشانی عطا کرے گا۔
9۔جب آپ آنکھوں پرڈارک کلر کے شیڈز کا استعمال کرتی ہیں تو اپنی آنکھوں کے نچلے حصے میں لوز پاوٴڈر لگائیں تاکہ آئی شیڈز کے گرنے والے ذرات کی وجہ سے آپ کی جلد دھبوں سے محفوظ رہے۔

10۔ اگر آپ اپنے ہونٹوں کو بڑا دکھانا چاہتی ہیں تو ہلکے رنگوں اور چمک والی لپ اسٹک کا استعمال کریں اور اگر ہونٹ چھوٹے دکھانا چاہتی ہیں تو ڈارک کلر کی لپ اسٹک لگائیں۔
11 ۔ اپنے ناخنوں کو مضبوط بنانے کے لئے ایک پیالے میں زیتون کا تیل لیں اور اپنے ناخنوں کو اس میں ڈپ کردیں یہ عمل ہفتے میں ایک بار دہرانے سے آپ کے ناخن ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے۔

12۔ اپنی مسکراہٹ کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے جلداز جلد اپنا ٹوتھ برش تبدیل کریں اس سے پہلے کہ برش خراب ہو اور آپ کے دانتوں کو تکلیف دے یعنی ہر تین ماہ بعد برش تبدیل کرنا درست عمل کے دائرے میں آتا ہے۔ باقاعدہ صبح اور رات میں کم سے کم 2منٹ تک برش کریں جو آپ کو تازگی کا احساس دیتا ہے۔
13۔ اگر آپ اپنے گالوں کے لئے کوئی خصوصی کنٹورنگ پروڈکٹ استعمال نہیں کر رہی ہیں تو سادہ طریقے سے جو فیس پاوٴڈر آپ استعمال کرتی ہیں اسی کے شیڈ سے دو یا تین نمبر گہرے شیڈ کافیس پاوٴڈر لیں اور اسے اپنے گالوں پر استعمال کریں تو آپ کے گول رخسار پتلے اور لمبے دکھائی دیں گئے۔

14۔ مسکارے کا استعمال ہمیشہ مصنوعی پلکیں لگانے سے قبل کریں کیونکہ یہ انہیں مضبوطی سے جوڑے رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
15۔اگر آپ بہت زیادہ تھکی ہوئی نظر آرہی ہیں تو کنسیلر کی تھوڑی سی مقدار اپنی آنکھوں کے بیرونی کناروں پرلگائیں۔اس عمل سے ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ پوری رات پرسکون نیند سوئی ہیں۔
16۔ اگر آپ کے پاس اتنا وقت نہیں کہ آپ بھر پور میک اپ کر سکیں، لیکن ساتھ ہی آپ جاذب نظر دکھائی دینا چاہتی ہیں تو برائٹ سرخ رنگ کی لپ اسٹک لگائیں۔
۔۔۔ یہ گلیمرس رنگ آپ کے چہرے کو فوری طور پر جگمگا دے گا۔
17۔ اپنی بھنوو کو بنانے سے پہلے جن بالوں کو آپ نکالنا چاہتی ہیں انہیں کنسیلر سے کورکر لیں۔یہ آپ کی مدد کرے گا کہ درحقیقت آپ کی بھنووں کی شیپ بعد میں کیسی ہوگی۔
18۔ کبھی بھی بالوں کو خشک کرنے کے لئے ہیئر ڈرائر استعمال کرنے سے پہلے میک اپ نہ کریں کیونکہ ڈرائر کی گرمی سے آپ کامیک اپ خراب ،دھندلا اور چکنا ہٹ زدہ ہو سکتا ہے۔

19۔پاوٴڈر آئی شیڈز کا رن گا وربھی زیادہ پُرکشش اور گہرا دکھائی دے سکتا ہے اگر آپ استعمال سے قبل آئی برش کو ایک بار پانی میں ڈپ کر لیں یہ عمل آئی شیڈز میں مزید نکھار پیدا کرتا ہے۔
20۔اگر آپ اپنی پلکوں کو نرم و ہموار اور گھنیرا بنانا چاہتی ہیں تو روزانہ سونے سے قبل برش کی مدد س اپنی پلکوں پر پیٹرولیم جیلی یا کیسڈآئل لگائیں۔ اس عمل سے دن کے اوقات میں آپ کی پلکیں قدرتی طور پر گھنی اور خوبصورت نظر آئیں گئی۔

21۔ چہرے پر کریم بلشر استعمال کرتے ہوئے اسے لکیروں سے محفوظ رکھنے کے لئے اس کے اسٹروک اوپر سے نیچے کی طرف لگائیں تاکہ چہرے کے باریک بالوں میں رنگ کے دھبے لگنے سے محفوظ رہ سکیں۔
22 ۔ اکثر مسکارے کے استعمال سے آپ کی نچلی پلکوں پر مسکارا چپک جاتا ہے جو دیکھنے والوں پر براتاثر ظاہر کرتا ہے۔کوشش کریں چھوٹے اور پتلے برش کی مدد سے الگ الگ ہر پلک ہر مسکارا لگائیں۔

23۔ میک اپ لگانے سے قبل اچھی طرح تسلی کر لیں کہ آپ نے اپنی جلد پر بھر پور طریقے سے موئسچرائزر کو جذب کر لیا ہے کیونکہ یہ عمل میک اپ لگانے میںآ سانی پیدا کرتا ہے۔
24 ۔اگر آپ واقع اپنی آنکھوں کو چمکدار بنانا چاہتی ہیں تو صرف آنکھوں کی نچلی پلکوں کے اندورنی حصے پر نرم وائٹ کاسمیٹک پنسل کی مدد سے آوٴٹ لائن بنائیں ۔
25۔لپ گلوس کا استعمال سادگی کو ظاہر کرتا ہے اگر آپ اسے صرف اپنے نچلے ہونٹ کے درمیانے حصے تویہ بہت اچھا تاثر دیتا ہے۔

26۔ اپنے ٹوٹے ہوئے یا اکھڑے ہوئے ناخنوں کی بد صورتی چھپانے کے لئے آپ مصنوعی ناخنوں کا استعمال کر سکتی ہے۔
27۔ اگر آپ کا پنسل یاکیک آئی۔ لائنر بہت سخت ہے اور اس کے استعمال سے آپ کو اپنی جلد میں کھنچاوٴ محسوس ہوتا ہے تو اگلی بار اسے لگانے سے پہلے لائٹ (بلب) کے سامنے کچھ سیکنڈ کے لئے رکھیں اور پھر اس کے استعمال سے یقینا آپ کو کھنچاوٴ محسوس نہیں ہوگا۔

28۔ اگر مسکارے کے استعمال سے آپ کی پلکیں چپک جاتی ہیں تو پہلے برش کوٹشو پر لپیٹ لیں تاکہ اضافی مسکارا صاف ہو جائے پھر کچھ دیر روشنی میں رکھ دیں تاکہ برش کے کھردرے اور سخت بال قابل استعمال بن جائیں۔
29۔اکثر خواتین نے یہ بات نوٹس کی ہو گی کہ جب آپ لپ اسٹک لگاتی ہیں تو لپ اسٹک آپ کے دانتوں پر بھی لگ لگ جاتی ہے اگر آپ اپنے دانتوں کو لپ اسٹک سے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو لپ اسٹک لگانے کے بعد اپنی انگلی کو منہ میں رکھیں اور اپنے ہونتوں کو دبائیں پھر انگلی باہر نکال لیں اس عمل سے آپ کے دانت لپ اسٹک لگنے سے محفوظ رہیں گئے۔

30۔وہ خواتین جو گلاسز کا استعمال کرتی ہیں انہیں میک اپ کے لئے خاص باتوں کو ذہین میں رکھنا چاہیے۔ اگر آپ کی قریب کی نظر کمزور ہے تو گلاسز کا استعمال آپ کی آنکھوں کو چھوٹا ظاہر کرتا ہے اس لئے آپ کے چاہیے کہ اپنی آنکھوں پر برائٹ اور بولڈ شیڈز لگائیں ساتھ ہی مسکارے کا زیادہ استعمال کریں۔ اور اگر آپ دور کی آنکھوں کی کمزروی کے باعث لینس استعمال کرتی ہیں تویہ آپ کی آنکھوں کو بڑی تاثردیتے ہیں اور آنکھوں پر کیا گیا میک اپ زیادہ نمایاں ہو کر نظر آتا ہے ایسی آنکھوں کے میک اپ کے لئے ایسے ہلکے اور غیر واضح رنگوں کا انتخاب کریں جو نمایاں ہو کر دکھائی نہ دیں۔

31۔ موسم سرما کی سردراتوں میں بلشر کو دیر تک رخساروں پر قائم رکھنے کے لئے کریم اور پاوٴڈر بلشر کو ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ پہلے کریم بلشر لگائیں او سے شفاف پاوٴڈر کی مدد سے سیٹ کریں۔ اس کے بعد پاوٴڈر بلشر کے ہلکے اسٹروک چہرے پرلگائیں۔
32۔ اپنے ناخنوں کو بھی سانس لینے دیں لہٰذا نیل پالش لگاتے ہوئے ناخنوں کی بیس کی طرف تھوڑا سا حصہ چھوڑ دیں جہاں کیوٹیکل (cuticle) اور ناخنوں کا ملاپ ہوتا ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں ناخنوں کے نئے خلیات کی افزائش ہوتی ہے۔

33۔ فاونڈیشن کی تھوڑی سی مقدار اپنی آئی بروز پر لگائیں اور پرانے ٹوتھ برش کی مدد سے انہیں ہلکے سے رگڑیں یہ عمل انہیں فوری طور پر روشن بنا دے گا۔
34۔ اگر آپ اضافی مسکارا صاف کرنا چاہتی ہیں تو ٹشوپیپر کو اپنی اوپری اور نچلی پلکوں کے درمیان میں رکھیں پھر دو سے تین بار اپنی پلکوں کو جھپکائیں اس عمل سے آپ کی پلکوں کو اضافی مسکارے سے نجات مل جائے گئی۔

35۔ اکثر خواتین اپنے دانتو ں کی حفاظت نہیں کرتیں حالانکہ آپ کو باقاعدگی سے روزانہ اپنے دانتوں کی صفائی کرنی چاہیے۔ ٹوتھ پک یا ڈینٹل فلوس کی مدد سے اپنے دانتوں کے درمیانی حصوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔
36۔ کلرڈ مسکارے کو اگر ہلکے ہاتھ سے لگایا جائے تویہ سپر تاثر ظاہر کرتا ہے ۔ سب سے پہلے شروعات کریں بلیک مسکارے کے دو کوٹ اپنی پلکوں پرلگائیں جب پلکیں اچھی طرح خشک ہو جائیں ان پر کلرڈ مسکارا استعمال کریں بہترہو گا اگر آپ نیلا گرین یا وائلٹ رنگ لگائیں ان رنگوں کے استعمال سے آپ جب جب پلکیں جھپکائیں کی آپ کی پلکوں میں خوبصورت رنگوں کا امتزاج جھلکے کا جو دیکھنے والوں کو بے حد متاثر کریں گی۔

37۔ اگر آپ اپنی حساس جلد کے لئے ہائپو ،الرجک میک اپ کا استعمال کرتی ہیں تو خیال رکھیے گا کہ اپنے ناخنوں پر بھی ہائیو، الرجک نیل پالش کا استعمال کریں کیونکہ آپ کے ہاتھ مسلسل اپنے چہرے کو چھوتے ہیں جس کے فوری ردعمل سے باآسانی آپ کی حساس جلد متاثر ہونے لگتی ہے۔
38۔ اگر آپ میک اپ کے ذریعے اپنی بڑی آنکھوں کو چھوٹا ظاہر کروانا چاہتی ہیں تو لیکوئڈ لائنر کی مدد سے اپنی آنکھوں پر چوڑی لائن بنائیں یہ آپ کی آنکھوں کو ظاہری طور پر چھوٹا محسوس کروانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

39۔ اگر آپ لوز پاوٴڈر کے استعمال سے بچنا چاہتی ہیں تو اس کے متبادل بغیر خوشبو والا ٹیلکم پاوٴڈر استعمال کر سکتی ہیں۔
40۔ اگر آپ کی آنکھیں اور پپوٹے کسی سوزش کی وجہ سے سرخ ہوگئے ہیں تو پپوٹوں پر ہر رنگ کے آئی شیڈز کا استعمال ان کی سرخی چھپانے میں معاونت کرے گا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Husan Ko Nikharne K Dilkash Raz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.