Jild Ki Jadeed Laser Treatment - Article No. 1532

Jild Ki Jadeed Laser Treatment

جلد کی جدید لیزرٹریٹمنٹس - تحریر نمبر 1532

جلدی مسائل کے فوری خاتمے کے لیے لیزربہترین ٹریٹمنٹ اور کیل مہاسوں سے لے کر شکستہ جلد تک بہترین علاج ہے ویکسنگ اورتھریڈنگ کا پائیدار متبادل ہے

منگل 8 نومبر 2016

کیل مہاسوں ‘ جھائیوں اور دیگر جلدی مسائل کے حل کے لیے ڈرماٹولجسٹ کی دوائیاں کھا کھا کر جب خواتین پریشان ہوجاتی ہیں تو یہ سوچنے لگتی ہیں کہ آخر وہ کس طریقہ علاج سے راتوں رات ان جلدی مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتی ہیں۔ لیزرٹریٹمنٹ ایک ایسا طریقہ علاج ہے جو بہت جلد آپ کو بہترین نتائج فراہم کرتا ہے تاہم چونکہ یہ مہنگا طریقہ علاج ہے اور اس کی مشینیں لاکھوں روپے میں دستیاب ہوتی ہیں تو ڈاکٹر لیزتھراپی کی فیس بھی بہت مناسب لیتے ہیں ۔
لیزرتھراپی میں USFD A سے منظور شدہ مشینیں استعمال کی جاتی ہیں اور ہر مشین صرف ایک بیماری ہی کاعلاج کرسکتی ہے ۔
اچھے کلینک سے تھراپی کروانا خاصا مہنگا ہے لیکن اپنے حسن کی نگہداشت کے لیے خواتین اتنی رقم خرچ کرنا برداشت کرلیتی ہیں۔

(جاری ہے)

لیزرتھراپی ہمیشہ کے لیے آپ کے جلدی مسائل کا تسلی حل فراہمی کردیتی ہے یہی وجہ ہے کہ لیزرٹریٹمنٹس کی پسندیدگی کا تناسب خاصا بڑھ گیا ہے ۔


چہراور جسم پر کسی بھی وجہ سے پیدا ہونے والے نشانات کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے لیزر تھراپی سب سے بہترین طریقہ ہے ۔ لیزرتھراپی سے کیل مہاسوں سے لے کر جلنے تک کے نشانات صاف ہوجاتے ہیں تاہم لیزرتھراپی کے عرصے کاتعین زخم کے نشانات کی نوعیت اور ان کی گہرائی کے حوالے سے ہوتا ہے ۔ خواتین کی اکثریت شکستہ جلد کو دوبارہ کسنے کے لیے بھی لیزر تھراپی کاسہارا لیتی ہے ۔
اس مقصد کے لیے ٹیکنیشین ریڈیوفریکوئنسی پر مبنی آلہ استعمال کرتے ہیں سیشن کے دورانیہ کاانحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ جلد کو کس قدر کسنا ہے کیل مہاسے خواتین کے حسن اور اعتماد کے دشمن ہیں۔ ان سے تنگ آئی ہوئی لڑکیاں اور خواتین طویل عرصے تک چلنے والے علاج سے گھبراکر لیزرتھراپی کو اختیار کرتی ہیں۔ اس تھراپی کے دوران کیل مہاسوں اور ان سے پڑنے والے نشانات کو مٹایاجاتا ہے ۔
چہرے پر سیاہ دھبے کسی کو اچھے نہیں لگتے اور لیزر تھراپی پگمنٹ سیلز کاصفایاکرکے جلد کو تازگی اور شگفتگی فراہم کرتی ہے۔ اس طریقہ علاج میں پگمنٹ سیلز کو نشانہ بنا کر پہلے انہیں توڑا اور پھر پھینک دیاجاتا ہے یوں جلد صاف ستھری ہوجاتی ہے ۔ لیزرتھراپی کے ذریعے چہرے اور جسم سے بالوں کو ہمیشہ کے لیے صاف کیاجاتا ہے ۔ یہ طریقہ خواتین میں خاص مقبولل ہے کیونکہ ویکسنگ اور تھریڈنگ کے مقابلے میں یہ صفائی صرف ایک بار ہوتی ہے اور ہمیشہ کے لیے تاپسندیدبالوں سے جان چھوٹ جاتی ہے ۔ آج کل لیزرٹریٹمنٹ کے ذریعے بھنوؤں ‘ داڑھی اور پیشانی کی شیپ کو درست کرنے کافیشن بھی عام ہوچکا ہے ۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Jild Ki Jadeed Laser Treatment" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.