Jild Ko Khushki Se Bachain - Article No. 1560

Jild Ko Khushki Se Bachain

جلد کو خشکی سے بچائیں - تحریر نمبر 1560

سرد موسم میں خشک ہوائیں چلنے سے ہوا میں نمی جا تناسب کم ہوجاتا ہے یہ ٹھنڈی اور خشک ہوائیں ہماری جلد پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

ہفتہ 25 فروری 2017

اقراء گل :
سرد موسم میں خشک ہوائیں چلنے سے ہوا میں نمی جا تناسب کم ہوجاتا ہے یہ ٹھنڈی اور خشک ہوائیں ہماری جلد پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔ خاص طور پر ایسا موسم خشک جلد کی مالک خواتین کی جلد بہت حساس ہوتی ہے سرد موسم ایسی جلد کی خشکی میں مزید اضافہ کردیتا ہے ۔ ایسے موسم میں اگر مناسب دیکھ بھال کی جائے تو نہ صرف جلد کو خشک موسم کے اثرات سے بچایا جاسکتا ہے بلکہ اس کی خوبصورتی اور نکھار میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔
سرد موسم میں اپنی جلد کو صحت مند اور تروتازہ رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہئے تاکہ جلد کی ضروری نمی حاصل کی جاسکے ۔ جلد کی صفائی کیلئے صابن کیلئے صابن کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ صابن کے استعمال سے جلد کی قدرتی نمی میں کمی آجاتی ہے ۔

(جاری ہے)


ماہرین کے مطابق دودھ خشک جلد اور بیسن چکنی جلد کی صفائی کا قدرتی ذریعہ ہیں ۔ سردیوں کے موسم میں جلد کو نرم وملائم رکھنے کیلئے دودھ کااستعمال نہایت مفید ہے ۔

دو چمچے دودھ لے کر اپنی انگلیوں کی مدد سے چہرے پر لگائیں ۔ جلد خشک ہونے پرپانی سے دھولیں ۔ اس کے روزانہ استعمال سے چہرہ نرم اور چمکدار ہوجاتا ہے ۔
خشک جلد کی نمی کو نرقرار رکھنے کیلئے شہد بھی اہم کردار ادا کرتا ہے شہد کے لیپ سے جلد کی تروتازگی برقرار رہتی ہے ۔ سردیوں میں کینو کے چھلکے پیس کر دودھ بالائی ، عرق گلاب بیسن اور ہلدی ملاکر چہرے پر لگانے سے سرد موسم سے سرد موسم میں بھی خوبصورت جلد کا حصول ممکن ہے ۔
خشک جلد کی حامل خواتین کی جلد کو سرد موسم میں داغ دھبے ، جھائیوں اور جھریوں جیسے مسال کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایسی خواتین شہد، زیتون کا تیل اور عرق گلاب ملا کر لگائیں تو جلد کی خوبصورتی کو بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔ جلد کو خشکی کے اثرات سے بچانے کیلئے اُبٹن کا استعمال مفید ہے ۔
گلاب کے پھولوں میں جائفل اور چرونجی کو دودھ میں بھگودیں اور صبح کو اس کا پیسٹ بطور اُبٹن استعمال کریں ۔
یہ ابٹن جلد کو خشکی کے اثرات سے بچانے کے ساتھ ساتھ جلد کو نرم ، تازہ اور خوبصورت بھی بنائے گا، بیسن میں چند قطرے سرسوں کاتیل اور دودھ ملاکر چہرے اور ہاتھوں کی مساج کریں ۔ خشکک جلد کیلئے بہترین ہے ۔
سرد موسم کے اثرات سے بچاؤ کیلئے ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جن میں معدنیات اور وٹامنز کی مقدار زیاہد ہو۔ اپنی جلد کی مناسب دیکھ بھال کریں تاکہ جلدکی تازگی اور شادابی برقرار رہے اور آپ موسم سرما سے بھی لطف اندوز ہوسکیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Jild Ko Khushki Se Bachain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.