Kamzoor Or Chatakh Jane Wale Nakhun - Article No. 1252

Kamzoor Or Chatakh Jane Wale Nakhun

کمزور اور چٹخ کرٹوٹ جانے والے ناخنوں کو مضبوط اور چمکدار بنانے کے لئے ٹپس - تحریر نمبر 1252

اگر آپ کے ناخن کمزور ہیں اور چٹخ کر ٹوٹ جاتے ہیں تو آپ یقینی طور پر لمبے ناخن رکھنے اور ناخنوں سے سٹائل کوبہت زیادہ مس کرتی ہوں گی۔ کیونکہ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ لمبے ناخن رکھے

منگل 7 جولائی 2015

اگر آپ کے ناخن کمزور ہیں اور چٹخ کر ٹوٹ جاتے ہیں تو آپ یقینی طور پر لمبے ناخن رکھنے اور ناخنوں سے سٹائل کوبہت زیادہ مس کرتی ہوں گی۔ کیونکہ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ لمبے ناخن رکھے اور ہر فیشن کے لحاظ سے ان پر نیل پالش کا استعمال اور اچھے طریقے سے ناخنوں کو تراشے ۔ لیکن جب اپنے خراب ناخنوں پر نظر پڑتی ہے تو ساری کی ساری خواہشیں دہری ہی رہ جاتی ہیں اور آپ اپنے ناخنوں کو لے کر پریشان ہو جاتی ہیں۔
لیکن آپ کی پریشانی کو ختم کرنے کے لیے کچھ گھریلو ٹپس مندرجہ ذیل ہیں جن کے استعمال سے ناصرف آپ کے ناخن مضبوط ہوں گے بلکہ خوبصورت اور چمکدار بھی ہوں گے۔
ٹپ 1۔
تھوڑی سی گلیسرین لے کر اس سے 10 منٹ تک ناخنوں کی مساج کریں۔ 10 منٹ کے بعد 20منٹ کے لئے ناخنوں کو ایسے ہی چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اپنی انگلیوں کے ناخنوں کو صابن کے بغیر نیم گرم پانی سے دھولیں۔

اس عمل کو روزانہ کرنے سے آپ کے ناخن مضبوط ہو کر چٹخ کو ٹوٹنا بند ہو جائیں گے۔
ناخن خون کی کمی اور موسم کے اثرات کی وجہ سے خشک ہو کر چٹخ جاتے ہیں۔ دراصل ہوتا یہ ہے کہ ناخن ٹشوز کی مدد سے آپس میں جڑے ہوتے ہیں جس سے ایک ٹشو دوسرے ٹشو کو ناخن کی جڑ ( جہاں سے ناخن جلد سے جڑے ہوتے ہیں) میں سے مطلوبہ پروٹین پہنچاتے ہیں دوسرا ٹشو تیسرے ٹشو کو اور پھر یہ اسی طرح چلتا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہر ٹشوز کو صحیح طریقے سے اور مطلوبہ پروٹین ملتی رہتی ہے جس سے ناخن مضبوط رہتے ہیں لیکن جب ناخن بہت زیادہ خشک ہو جائیں تو جڑے ہوئے ٹشوز علیحدہ علیحدہ ہو جاتے ہیں جس سے ٹشوز کی صحیح مقدار میں پروٹین نہیں ملتی اور یہ مردہ ہو جاتے ہیں۔
گلیسرین یہ کام کرتی ہے کہ ان ناخنوں کو خشک ہونے سے بچاتی ہے جس سے ناخنوں کے چٹخنے کا عمل ختم ہو جاتا ہے اور ہر ٹشو کو پروٹین پہنچتی رہتی ہے جس سے ناخن نہیں ٹوٹتے۔
ٹپ 2۔
کسی چھوٹے برتن میں زیتون کا تیل لیں تیل اتنا ہونا چاہیے کہ اس میں آپ کی انگلیوں کے ناخن ڈوب جائیں۔ اس زیتون کے تیل میں اپنے ناخنوں کو 15 منٹ تک ڈبو کر رکھیں اور ساتھ ساتھ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد ناخنوں کو تیل کے برتن میں سے نکال کر مساج کرتے رہیں خاص طور پر ناخنوں کی جڑون میں ضرور مساج کریں۔
15 منٹ کے بعد اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ہلکا صابن استعمال کرتے ہوئے دھولیں۔ لیکن یاد رہے ناخنوں کو صابن سے نہیں دھونا۔ اس عمل کو روزانہ کرنے اسے آپ کے ناخن مضبوط اور چمکدار ہو جائیں گے۔
زیتون کا تیل ایک اچھا اینٹی بیکٹیریل ،اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی ایجنگ ہے جو کسی بیماری کی وجہ سے ناخنوں پر کیے جانے والے بیکیٹریا کے حملے کو روکتا ہے اور اس کے خلاف مزاحمت بھی کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ناخنوں کے جڑوں میں مساج کرنے سے خون کی گردش بڑھ جاتی ہیں جس سے ناخنوں کو زیادہ سے زیادہ پروٹینز پہنچتی ہے جس سے ناخن مضبوط رہتے ہیں۔ ایسے لوگ جو گھر سے باہر زیادہ وقت گزارتے ہیں تو ان کے لیے زیتون کے تیل کا استعمال کرنا نہایت ہی مفید ہے کیونکہ زیتون کا تیل ناخنوں کو دھوپ کی خطر ناک الٹراوائلٹ شعاعوں سے ناصرف محفوظ بلکہ ان کا گلابی پن بھی قائم رکھتا ہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Kamzoor Or Chatakh Jane Wale Nakhun" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.