Kheeray Ka Face Mask - Article No. 1574

Kheeray Ka Face Mask

کھیرے کا فیس ماسک - تحریر نمبر 1574

وقت سے پہلے بڑھاپا روکنے میں مفید

پیر 17 اپریل 2017

رحیمہ صفدر :
وقت سے پہلے بڑھاپا یعنی چہرے پر جھریاں ظاہر ہونا بہت سی وجوہات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے کھیرے کا فیس ماسک ان جھریوں کیلئے بہترین عمل ہے جس کے استعمال سے آپ کی جلد تازہ اور نکھری ہوجاتی ہے ۔کھیرے میں شامل قدرتی اجزاء جو جلد کو گورا بناتے ہیں اور جھریوں کو آسانی سے ختم کرتے ہیں ۔
ماسک بنانے کے اجزاء :
کھیراآدھا (آدھے کھیرے کاچھلکا اُتار کر اسے کاٹ لیں ) ایلوویرا جیل دو چائے کے چمچے ، لیموں آدھا چائے کا چمچہ خالص عرق گلاب حسب ضرورت ۔

ترکیب :
ان کٹے ہوئے کھیروں کو ایلوویرا جیل ‘ لیموں کے جوس اور خالص عرق گلاب ملا کر بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں ۔
چہرے کی جھریوں کیلئے چہرہ کا ماسک تیار ہے ۔ اب اس کو اپنے چہرے پر ماسک کی طرح سے استعمال کریں اور بیس منٹ کیلئے چھوڑدیں اور پھر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔

(جاری ہے)

یہ عمل آپ ہفتے میں دو سے تین بار کریں ۔
کھیرے کا فیشل ماسک :
اجزاء : کھیرا ایک عدد ، لیموں کا رس ، عرق گلاب اور شہد ایک ایک کھانے کا چمچہ، انڈے کی سفیدی ایک عدد پودینہ آدھا کھانے کا چمچہ ۔


ترکیب : کھیرے کو چھیل کر اچھی طرح پیس لیں ۔ اتنا پیسیں کہ پیسٹ بن جائے ۔ اب اس میں عرق گلاب ‘ لیموں کارس ‘ پسا ہوا پودینہ اور شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں ‘ پھر انڈے کی سفیدی کواچھی طرح پھینٹ کر اس مکسچر میں ڈال دیں ۔ جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو اسے چہرے اور گردن پر لگالیں ۔ اور آنکھوں سے بچا کر لگائیں ۔
25منٹ لگارہنے دیں ۔ پھر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔آپ کی سکن میں تازگی اور چمک آجائے گی ۔ بہترین رزلٹ کیلئے ہفتے مین ایک دفعہ یہ ٹوٹکا ضرور استعمال کریں ۔
خشک جلد کیلئے کھیرے کا ماسک :
اجزاء : کھیراآدھا اور دہی ایک کھانے کا چمچہ ۔
ترکیب : کھیرے کو چھیل کر اس میں دہی شامل کردونوں اجزاء کو بلینڈ کرکے پیوری سی بنالیں ۔
سب سے پہلے اپنے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھولیں تاکہ آپ کے چہرے کے مسام کھل جائیں ۔
منہ دھونے کے بعد چہرے کو تولیے سے صاف کرلیں۔ بعدازاں چہرے پر کھیرے اور دہی کے مکسچر کی موٹی سے تہہ گولائی کی شکل میں چہرے پر لگارہنے کے بعد اسے پہلے نیم گرم پانی سے دھو لیں ، بعدازں اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔چہرہ خشک ہونے کے بعد زیتون کے تیل کے دوتین قطرے چہرے پر اپلائی کریں تاکہ جلد نرم وملائم رہے ۔
خشک جلد کیلئے کھیرے کا یہ سب سے بہترین ماسک ہے ۔ اس سے خشک جلد نہ صرف جھریوں سے پاک ہوجائے گی بلکہ تروتازہ بھی دکھائی دے گی ۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Kheeray Ka Face Mask" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.