Khobsorat Or Jawan Nazar Ayeen - Article No. 1228

Khobsorat Or Jawan Nazar Ayeen

خوبصورت اور جوان نظر آئیں - تحریر نمبر 1228

خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے صحت منت جسم اور صحت مند دماغ کا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ آپ جوان اور پر جوش زندگی گزار سکیں مسکرانے سے بھی آپ جوان اور درخشاں دکھتی ہیں

جمعہ 26 جون 2015

خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے صحت منت جسم اور صحت مند دماغ کا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ آپ جوان اور پر جوش زندگی گزار سکیں مسکرانے سے بھی آپ جوان اور درخشاں دکھتی ہیں۔ اچھی مسکراہٹ آپکی بڑھتی عمر سے توجہ ہٹانے کا باعث بھی بنتی ہے روز کچھ دیر تک آئینہ کے سامنے کھڑے ہو کر مسکرائیں تو آپکو خود ہی اندازہ ہو جائیگا گا کہ مسکرانا آپکے لئے کتنااہم ہے۔
اپنے دانتوں کی صفائی اور صحت کا خیال رکھیں۔ اور اپنے ڈینٹسٹ کے پاس پابندی سے جائیں تاکہ دانت صحتمند رہیں اور زیادہ عرصے تک آپکا ساتھ دیں ۔اگر سموکنگ ،چائے کافی یا پھر کسی اور وجہ سے آپکے دانت پیلے ہیں تو آپ انکی Whitening کروا کر پھر سے اپنی پرکشش مسکراہٹ واپس لا سکتے ہیں۔ اگر آپ کی عمر زیادہ ہے تو یہ ضروری نہیں ہو جاتا کہ آپ چھوٹے بال رکھیں۔

(جاری ہے)

اسکا انحصار آپکے چہرے پر ہوتا ہے ۔ یہ درست ہے کہ چہرے کے اطراف پر پڑے بال آپکی بڑھتی عمر کی علامات سے توجہ ہٹا سکتے ہیں۔پر لمبے بال بھی اگر انہیں درست اسٹائل دیا گیا ہو تو آپکی شخصیت میں چار چاند لگا سکتے ہیں۔ آپکے چہرے کی مطابقت سے صحیح ہیئر اسٹائل کا انتخاب کرنے میں آپ اپنے ہئیر ڈریسر سے مشورہ کریں کیونکہ اسکا انحصار آپکے بالوں اور آپکے چہرے پر ہوتا ہے۔
بالوں کو ڈرائی کرنا اپنی عمر چھپانے کا بہترین طریقہ ہے۔ بہتر تو یہ ہے کہ آپ اپنے بالوں کے اصلی کلر سے قریب تر ہی کوئی ٹون استعمال کریں تاکہ قدرتی لگے۔ لیکن اگر آپ چاہیں تو اپنے بالوں میں Highlightsاور Lowlights استعمال کر سکتے ہیں۔ اسکا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ آپکو زیادہ عرصے تک دوبارہ ڈائی نہیں کروانا پڑیں گے۔ اپنے جسم کی مناسبت سے صحیح کپڑوں کا انتخاب بھی آپکے جسم کے بدنما حصوں کو چھپانے کیلئے معاون ثابت ہو سکتا ہے وزن کم کرنے سے بھی آپ زیادہ عرصے تک جوان رہ سکیں گے۔ اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ اپنے جسم کو ٹون بھی کریں تاکہ وہ لٹک نہ جائے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Khobsorat Or Jawan Nazar Ayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.